اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ملاقات مثبت رہی ،شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی،ٹرمپ

پاکستان کو دہشت گردوں کی ‘واچ لسٹ’ میں ڈالنے کی تیاریاں


WhatsApp
167



صدر ممنون حسین کی جانب سے انسدادِ دہشت کردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا گیا

واشنگٹن امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ قوانین میں سختی اور انسداد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ‘غیر موثر حکمت عملی’ ہونے کی وجہ سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں امریکا، پاکستان کو عالمی دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے میں ناکام ہونے والی ریاست کی فہرست میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف امریکی قرارداد کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ اگلے ہفتے پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں قرارداد پیش کی جائےگی جس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کیا جائےگا۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک عالمی ادارہ ہے جو جی سیون (G-7) ممالک کے ایما پر بنایا گیا کہ جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی نگرانی کرتا ہے تاہم پاکستان اس ادارے کا براہِ راست رکن نہیں ہے۔مذکورہ غیر سرکاری ادارہ کسی ملک پر پابندی عائد کرنے کے اختیارات نہیں رکھتا لیکن گرے اور بلیک کیٹیگری واضع کرتا ہے۔

انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف قابل قدر اقدامات کی صورت میں اس ملک کو گرے کیٹیگری میں شامل کیا جاتا ہے جبکہ کسی ملک کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خلاف کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے تو اُسے بلیک کیٹیگری میں ڈال دیا جاتا ہے جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر زرِمبادلہ کی نقل و حرکت اور ترسیل میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

کیا امریکا نے قرارداد ایف اے ٹی ایف میں داخل کردی ہے؟ اس سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ اس امر کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتیں کیونکہ ایف اے ٹی ایف کے امور انتہائی ‘نجی’ نوعیت کے ہوتے ہیں لیکن یہ واضح کروں کہ عالمی ممالک پاکستان کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ‘بنیادی طور پر عالمی کمیونٹی کو حکومت پاکستان میں جاری منی لانڈرنگ اور دہشت گردی سمیت دیگر مذموم سرگرمیوں سے متعلق غیر موثر اقدامات پر طویل عرصےسے سخت تحفظات ہیں’۔پریس بریفنگ کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ ہفتے انسداد دہشت گردی کے نئے قانون سے متلعق کیا رائے ہے؟ جس پر انہوں نے واضح کیا کہ ‘انہیں مذکورہ قانون کے بارے میں معلومات نہیں ہے’۔

خیال رہے کہ صدر ممنون حسین کی جانب سے انسدادِ دہشت کردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا گیا جس کے مطابق اب اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کی فہرست میں شامل کالعدم تنظیموں، دہشت گردوں اور مطلوب افراد کے خلاف پاکستان میں بھی کارروائی کی جاسکے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 15 فروری کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو درجن بھر عالمی دہشت گردوں پر مشتمل فہرست فراہم کی ہے لیکن اس فہرست میں دہشت گردوں کی لوکیشن’ واضح نہیں ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ‘چونکہ فہرست میں لوکیشن واضح نہیں اس لیے پاکستان ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیاکہ اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ ماہ کے اوائل میں سی آئی اے چیف مائیک پومپیو سے ملاقات کی درخواست کی گئی تاکہ انٹیلی جنسی معلومات کے تبادلے پر بات چیت ہو سکے۔تاہم سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے ملاقات سے انکار کردیا۔

دوسری جانب اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ ‘امریکا پاکستان کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور اس کی فلاحی تنظیم ایف آئی ایف کے خلاف کارروائی خوش آئند سمجھتا ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو ابھی پاکستانی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی مزید تفصیلات درکار ہیں جس میں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان گروپوں کے خلاف کس طرح کے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں پیش کی جانے والی قرارداد میں رکن ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ ایف اے ٹی ایف کی واچ لیسٹ کیٹیگری میں شامل ملک کے اثاثے منجمد کردے اور اپنے ملک سے آمد جامد کا سلسلہ بھی ختم کردے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک القاعدہ، اسلامہ بن لادن اور طالبان کے ساتھ منسلک کسی بھی فرد یا ادارے کے لیے براہ راست یا غیر مستقیم سپلائی، فروخت یا عسکری ساز و سامان کی فراہمی روک دی جائے ۔
بشکریہ ڈان:








WhatsApp




متعلقہ خبریں
آرمی چیف کا دورہ ماسکو , پاکستان ، روس کا ... مزید پڑھیں
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت ... مزید پڑھیں
کشمیری لڑکی کے ریپ کامقدمہ لڑنے والی وکیل دپیکا سنگھ ... مزید پڑھیں
پاکستانی بحریہ نے آسٹریلوی خاندان کو بال بال بچالیا، کس ... مزید پڑھیں
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ’گُڈ فرائیڈے‘ کی تقریبات ... مزید پڑھیں
افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششوں کے سلسلے میں ... مزید پڑھیں
طالبان کے مطابق ایران نے افغانستان میں عباسی کی تقریب ... مزید پڑھیں
رام مندر کے خلاف فیصلہ آیا تو انڈیا میں شام ... مزید پڑھیں
انڈیا پر خالصتان کا غیر ملکی بھوت ... مزید پڑھیں
پاکستان کو دہشت گردوں کی ‘واچ لسٹ’ میں ڈالنے کی ... مزید پڑھیں
پاک فوج کو گرفتاری دینے والے ٹی ٹی پی کے ... مزید پڑھیں
افغان طالبان کا امریکی عوام کے نام خط ... مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ کا ایک اور معاشقہ سامنے آگیا ؟ ... مزید پڑھیں
ہندوستان کا چاہ بہار کی آڑ میں خفیہ منصوبہ بے ... مزید پڑھیں
ایک دہشت گردتنظیم اور تیل کے کنووں کی مالک، ... مزید پڑھیں
انڈین شخص سے امریکی شہریت کیوں چھین لی گئی ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
پاکستان مخالف پراپیگنڈہ آپریشنز کابل سے چلائے جانے کا انکشاف , ہاؤس نمبر 644، سٹریٹ نمبر 11،کابل ، تہلکہ خیز انکشافات
آرمی چیف کا دورہ ماسکو , پاکستان ، روس کا فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت پہنچاؤ۔۔بلوچ صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف
کشمیری لڑکی کے ریپ کامقدمہ لڑنے والی وکیل دپیکا سنگھ کو قتل کر نے دھمکیاں
پاکستانی بحریہ نے آسٹریلوی خاندان کو بال بال بچالیا، کس جگہ اچانک مدد کے لئے پہنچ گئی؟
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ’گُڈ فرائیڈے‘ کی تقریبات
افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششوں کے سلسلے میں ازبکستان میں کثیر ملکی کانفرنس شروع
طالبان کے مطابق ایران نے افغانستان میں عباسی کی تقریب پر حملے کا حکم دیا
رام مندر کے خلاف فیصلہ آیا تو انڈیا میں شام جیسے حالات ہو جائيں گے
انڈیا پر خالصتان کا غیر ملکی بھوت

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا
عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر ہفتہ 9 جون 2018 لاہور: گزشتہ 6 مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے پر فلم بنانے کاا علان کر دیا
کہتے ہیں جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے ، مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...