اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 43 فلسطینی شہید، 2200 سے زائد زخمی

حکومت بھارت و امریکہ کی خوشنودی کیلئے اثاثے منجمند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا: ترجمان جماعۃ الدعوة


WhatsApp
95



تعلیم و صحت سمیت دیگر رفاہی و فلاحی منصوبہ جات جاری رکھنامشکل بنا دیا گیا ہے

لاہور (نمائندہ ٹائمزآف لاہور) جماعۃ الدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے جماعۃ الدعوة اورفلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے اثاثے منجمند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھارت و امریکہ کی خوشنودی کیلئے ملک بھر میں ہمارے تعلیمی اداروں، ایمبولینسوں، ڈسپنسریوں اور دیگر اثاثہ جات کو قبضہ میں لے رہی ہے جس سے بلوچستان، سندھ، پنجاب، شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں جاری ریلیف سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور تعلیم و صحت سمیت دیگر رفاہی و فلاحی منصوبہ جات جاری رکھنامشکل بنا دیا گیا ہے۔یہ انتہائی مشکل وقت ہے تاہم کارکنان صبر سے کام لیں اور پر امن رہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کوبلا وجہ نظربند رکھا گیا اور اب ایک مرتبہ پھراثاثے منجمند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے پورے ملک میں جماعۃ الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے جاری رفاہی و فلاحی منصوبہ جات بند کر دیے گئے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں غربائ، یتامیٰ، بیوگان اور مستحق افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکومت پاکستان کے ان اقدامات سے جماعةالدعوة اور ایف آئی ایف سے وابستہ لاکھوں کارکنان میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ انتہائی مشکل وقت ہے تاہم کارکنان صبر سے کام لیں اور پر امن رہیں ۔ یحییٰ مجاہد نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور پاکستان کیخلاف سازشوں سے متعلق بھرپور آواز بلند کرنے پر جماعةالدعوة کیخلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ بھارت و امریکہ کا اصل ہدف سی پیک اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے۔ وہ بیرونی سازشوں کیخلاف اٹھنے والی ہر آوا ز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ حکمران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انڈیا نے کشمیر سے متعلق قرار دادوں کو ہمیشہ جوتے کی نوک پر رکھا اور کبھی ان پر عمل درآمد نہیں کیا لیکن پاکستانی حکمران جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کیخلاف اقدامات کیلئے عجلت میں صدارتی آرڈیننس پاس کر رہے ہیں اور اپنے ہی ملک کی محب وطن جماعتوں اور اداروں کیخلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نیا صدارتی آرڈیننس صرف جماعةالدعوة ہی نہیں پورے ملک کیخلاف سازش ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی و امریکی ڈکٹیشن پر جماعةالدعوة کے تعلیمی ادارے، ایمبولینسیں، ڈسپنسریاں اور دیگر اثاثہ جات پر قبضہ کرنا صریح ظلم اور زیادتی ہے۔ کسی بھی آزاد اور خودمختار ملک میں ایسے اقدامات نہیں کئے جاتے جو پاکستانی حکمران کر رہے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی حکومت کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کیخلاف قانونی جنگ لڑی اب بھی ہم ان شاءاللہ قانون سے اپنا حق لیں گے۔


ہم نے پہلے بھی حکومت کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کیخلاف قانونی جنگ لڑی اب بھی ہم ان شاءاللہ قانون سے اپنا حق لیں گے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
ممبئی حملے پر نواز شریف کا بیان انتہائی افسوسناک ... مزید پڑھیں
نواز شریف پاکستان کے خلاف مودی کی زبان بول رہے ... مزید پڑھیں
بھارتی میڈیا نے نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر ... مزید پڑھیں
ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر قومی سلامتی ... مزید پڑھیں
پنجاب حکومت کا ساڑھے 11 ارب قرضہ لینے کا اعلان ... مزید پڑھیں
احسن اقبال پر حملہ ختم نبوت کے معاملے پر کیا، ... مزید پڑھیں
وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور ... مزید پڑھیں
ریاست پرایک ستون نے قبضہ کرلیا ہے : نوازشریف ... مزید پڑھیں
پاکستان کا قانون اسلامی اصولوں کے مطابق بنا ہیں،، چیف ... مزید پڑھیں
مسئلہ فلسطین پر مؤقف نہیں بدلا‘ حوثیوں کے حملے سلامتی ... مزید پڑھیں
جماعة الدعوة، فلاح انسانیت کے فلاحی منصوبوں میں رکاوٹ نہ ... مزید پڑھیں
سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل ... مزید پڑھیں
بیگم کلثوم نواز کے جسم کے دیگر حصوں میں بھی ... مزید پڑھیں
شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا یوم وفات آج منایا ... مزید پڑھیں
لاہورمیں پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پختونوں کی ... مزید پڑھیں
ادارے عمارتوں سے نہیں شخصیات سے بنتے ہیں: چیف جسٹس ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
پیپلزپارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام پیش کردیئے
ممبئی حملے پر نواز شریف کا بیان انتہائی افسوسناک : پرویز مشرف
نواز شریف پاکستان کے خلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں: عمران خان
بھارتی میڈیا نے نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا : ن لیگ
ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
پنجاب حکومت کا ساڑھے 11 ارب قرضہ لینے کا اعلان
احسن اقبال پر حملہ ختم نبوت کے معاملے پر کیا، ملزم کا اعترافی بیان
وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور گرفتار
ریاست پرایک ستون نے قبضہ کرلیا ہے : نوازشریف
پاکستان کا قانون اسلامی اصولوں کے مطابق بنا ہیں،، چیف جسٹس نے بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کی پیپر بک اٹھا کر پھینک ،،

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
پہلی سپر کبڈی لیگ گوادر بہا درز نے میدان مار لیا گجرات واریئر کوشکست
لاہور (ویب ڈیسک) پہلی سپر کبڈی لیگ :گوادر بہا درز نے گجرات مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
"مجھے بھی ہراساں کیا گیا" مومنہ مستحسن می ٹو مہم میں شامل
لاہور (نیوز ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی می ٹو مہم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید پڑھیں ...