اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون

کشمیریوں کی تحریک آزادی اور عقیدہ ختم نبوت سے غداری کرنے والوں کا احتساب ضروری ہے : اے پی سی


WhatsApp
111



کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ حکمران بھارت سے دوستی کی بجائے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دیں

لاہور (نمائندہ ٹائمز آف لاہور ) مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے رہنماﺅں ، مسیحی اور سکھ برادری کے نمائندوں نے دفاع پاکستان کونسل لاہور کے تحت کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی اور عقیدہ ختم نبوت سے غداری کرنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ سقوط ڈھاکہ کا بدلہ کشمیر میں لیں گے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ حکمران بھارت سے دوستی کی بجائے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دیں۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مظلوم کشمیریوں سے لاالہ الااللہ کا رشتہ ہے۔ اہل کشمیر کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور اقلیتیں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔حافظ محمد سعید کشمیریوں کی طرح عیسائی او رہندو برادری کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ اقلیتوں کو پاکستان میں سب سے زیادہ حقوق حاصل ہیں۔ مقامی شادی ہال میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ہونے والے سیمینار سے دفاع پاکستان کونسل او ر جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، جمشید اقبال چیمہ، حافظ طلحہ سعید، حافظ شفیق الرحمان،شیخ نعیم بادشاہ، ابوالہاشم ربانی، چوہدری احسان الرحمن،مولانا فضل الرحمن ، قاری یوسف احرار، کرامت پادری، سردار آفتاب احمد ورک،سردار گوپال سنگھ چاولہ ، علامہ یونس حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی، پروفیسر عتیق اللہ، سید حسن باری ،حافظ عبید الرحمان ایڈوکیٹ ،محمد علی یزدانی ،مولانا محمد ادریس فاروقی، راجندر سنگھ، محمد فیاض خان، حافظ لطف اللہ ودیگر نے خطاب کیا۔

دفاع پاکستان کونسل کے کشمیر سیمینار سے مسیحی اور سکھ برادری کے رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کیلئے بھرپور جدوجہد آزادی پر حافظ محمد سعید کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اس جدوجہد آزادی میںا ن کے ساتھ ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما اور تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ سارے دریا مقبوضہ کشمیر سے پاکستان آتے ہیں۔ انڈیا کا سوائے ایک ٹنل کے کشمیر سے کوئی راستہ نہیں ملتا ‘ وہ بھی گورداس پور سے جاتا ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کیا۔بھارت نے اپنی نصف فوج کشمیر میں داخل کر رکھی ہے۔مودی نے بنگلہ دیش جاکر دہشت گردی کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس نے پاکستان دولخت کرنے میں کردارادا کیا۔ ہم ان شاءاللہ سقوط ڈھاکہ کا بدلہ لیں گے۔انڈیا خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے لیکن حقیقت میں یہ دہشت گرد ملک ہے جو کلبھوشن جیسے دہشت گردوں کو پاکستان میں داخل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر جغرافیائی لحاظ اور عقیدہ کی بنا پر پاکستان کا حصہ ہے۔ حافظ محمد سعید نے سال 2017کشمیر کے نام کیا تو انہیں نظربند کر دیا گیا۔

حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق،سیدہ آسیہ اندرابی و دیگر نے کہا کہ پاکستان ایک مسجد کی مانند ہے۔کشمیری پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔کشمیری شہداءکو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جاتا ہے۔ اہل کشمیر سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے۔ مولانا امیر حمزہ نے کہاکہ نظریاتی میدان میں دہشت گردی کیخلاف جماعةالدعوة نے بھرپور کردارادا کیا ہے۔ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا جاتااور دباﺅ پاکستان پر بڑھایا جاتا ہے۔ آج جدوجہد آزادی کشمیر عروج پر ہے۔ کشمیر کی طرح خالصتان کو بھی آزادی ملے گی۔ تحریک آزادی کشمیر میں سکھ بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ بعض لوگ یہاں بیٹھ کر بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔ جو لوگ انڈیا سے یکطرفہ دوستی کی بات کرتے ہیں وہ ہندو بنئے کی ذہنیت نہیں سمجھتے۔ ہمیں کہا جارہا ہے کہ بھارت کی غلامی قبول کر لیں۔ وہ ہمیں امن سے رہنے دے، ہمارے پانیوں پر سے قبضہ چھوڑ دے اور کشمیریوں کو آزادی دے ہم امن سے رہنے کیلئے تیار ہیں۔ آج اپنے خشک دریا دیکھ کررونا آتا ہے۔ حافظ محمد سعید خود کو طاقتور بنانے کی بات کرتے ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تحریک انصاف آپ کے ساتھ ہے۔

ورلڈ کالمسٹ کلب کے چیئرمین حافظ شفیق الرحمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اسوقت تک امن قائم نہیں ہو گا جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دے دیا جاتا اسوقت تک پاکستان کا وجود بھی ادھورا ہے۔ہم ستر سال سے پاکستان کو بے جان لاشے کے طور پر پھر رہے ہیں۔کشمیر کے حوالے سے کریڈٹ حافظ محمد سعید کو جاتا ہے۔جماعة الدعوة،فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کیخلاف اقدامات بھارت کی خوشنودی کیلئے کئے جارہے ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل لاہور کے کو آرڈنیٹر شیخ نعیم بادشاہ نے کہا کہ کشمیر میں اتنا خون بہہ چکا ہے کہ اس تحریک کو روکنا بھارت کے بس میں نہیں۔

جماعة الدعوة لاہور کے ناظم ابوالہاشم ربانی نے کہا کہ کشمیری ہر روز بھارتی فوج کا ظلم و ستم سہتے ہیں ہمیں ایک دن بات کر کے بیٹھ نہیں جانا چاہئے بلکہ کشمیریوں کی بھر پور مدد وحمایت کرنی چاہئے۔چیئرمین پنجابی سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہاکہ انڈیا اسلام اور پاکستان کا بہت بڑادشمن ہے۔ انڈیا میں سکھوں پر آج تک ظلم کیا جارہا ہے۔ غلامی کا پوچھنا ہے تو کشمیریوں اور بھارت میں رہنے والے سکھوں سے پوچھ لیں۔ حافظ محمد سعید ظلم کیخلاف کام کر رہے ہیں۔ انڈیا نے حافظ محمد سعید کی حمایت پر میرے بھارت داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔






WhatsApp




متعلقہ خبریں
کشمیر پر اے پی سی بلا کرعالمی سطح پر موثر ... مزید پڑھیں
عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب ... مزید پڑھیں
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، دہشت گردی ... مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ... مزید پڑھیں
پاک فضائیہ کا جشنِ آزادی کے موقع پر نیا گیت ... مزید پڑھیں
کراچی دنیا کا چوتھا ناقابل رہائش شہر قرار ... مزید پڑھیں
جشنِ آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ ... مزید پڑھیں
ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیرِاعلیٰ پنجاب نامزد کر ... مزید پڑھیں
پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا ... مزید پڑھیں
پاناما جے آئی ٹی میں ایجنسی والوں کو تڑکا لگانے ... مزید پڑھیں
شاہ سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ سعودی ... مزید پڑھیں
بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوارگرائی جائے ورنہ قانونی کارروائی کریں ... مزید پڑھیں
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان ... مزید پڑھیں
لاہور کے 160 امیدواروں میں سے 121 ضمانتیں ضبط کرا ... مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب 48 گھنٹے میں فائنل ہوجائے گا: فواد چودھری ... مزید پڑھیں
لاہور میں 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان نے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
کشمیر پر اے پی سی بلا کرعالمی سطح پر موثر پیغام دیا جائے: مشعال ملک
عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد
منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پاک فضائیہ کا جشنِ آزادی کے موقع پر نیا گیت جاری
کراچی دنیا کا چوتھا ناقابل رہائش شہر قرار
جشنِ آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا
ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیرِاعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا
پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

مقبول خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
گٹھیا کے مرض کی 2 سال پہلے پیش گوئی کرنے والا بلڈ ٹیسٹ
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
پہلا خلائی شوپیس اس سال اکتوبر میں مدار میں بھیجا جائے گا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...