اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

روس کے زیرانتظام کریمیا کے کالج میں بم دھماکے سے 18 افراد ہلاک

مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، چوہدری نثار


WhatsApp
101



ججز کی ذات پر حملے کرنے سے مسئلہ گھمبیر ہوتا ہے، چوہدری نثار فوٹو: فائل

ٹیکسلا (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کرسکتا اور اتنا سیاسی یتیم نہیں کہ اپنے سے جونیئر کو سر اور میڈم کہتا پھروں جبکہ نیوز لیکس پر پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نہ بلایا گیا تو رپورٹ سامنے لے آؤں گا۔

کوہستان ہاؤس ٹیکسلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی ڈسپلن کی کبھی بھی خلاف ورزی نہیں کی لیکن منافقت کی سیاست بھی نہیں کرسکتا، بہت سی چیزیں برداشت کیں اور دلبرداشتہ ہوکر سائیڈ پر ہونے کا فیصلہ کیا، نوازشریف کو خط بھی لکھا اور کچھ مشورے بھی دیئے لیکن عمل نہیں ہوا، اب فیصلہ کرلیا ہے کہ سیاسی طور پر پارٹی کے اندر متحرک رہ کر کام کروں گا، نیوز لیکس پر پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نہ بلایا گیا تو معاملے کی انکوائری رپورٹ سامنے لے آؤں گا، جبکہ ججز کی ذات پر حملے کرنے سے مسئلہ گھمبیر ہوتا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے اندر بحث کرنے کو فوقیت دیتا ہوں اور ذاتیات کی لڑائی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مؤقف پیش کرنے کے حق میں ہوں، پارٹی کی کیبنٹ میٹنگ میں کہا تھا کہ فیصلوں میں مشاورت کو ترجیح دینی چاہئے، پارٹی کو چلانے کے حوالے سے خدشات اور تحفظات بھی ہیں تاہم کبھی سابق وزیراعظم یا مریم نواز کے بارے میں تنقید نہیں کی، میں نے نوازشریف اور شہبازشریف کے ماتحت کام کرنے کی حامی بھری تھی اور مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، اتنا سیاسی یتیم نہیں کہ اپنے سے جونیئر کو سر اور میڈم کہتا پھروں، اس میں تنقید کرنے والی کوئی بات نہیں اور ویسے بھی الیکشن کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ آئندہ وزیراعظم کون ہوگا ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس ایک حساس معاملہ ہے جس کی وضاحت انتہائی ضروری ہے، پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس میں اس ایشو پر بات کرے ورنہ پبلک پلیٹ فارم پر بات کرنا دوسرا آپشن ہوگا۔ اس معاملے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا اب اس پر مجھ سے منسوب کرکے کوئی بیان دینا مضحکہ خیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان وہ ہوتا ہے جو انتخابات میں حصہ لے کر کامیاب ہو، انتخابات میں حصہ لئے بغیر کوئی بھی شخص ٹیکنوکریٹ اور خوشامدی تو بن سکتا ہے لیکن سیاستدان نہیں بن سکتا، ایک ایسا شخص جس کا ہماری پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں تھا وہ 90 کی دہائی میں پارٹی میں آیا اور آج مجھے پارٹی سے نکلوانے کے دعوے کررہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا کا کام جج بننا نہیں معلومات دینا ہے لیکن بہت سے اینکر جج بن کر فیصلے دے دیتے ہیں اس سے میڈیا اور ملک کی ساکھ کو نقصان ہوتا ہے ، میڈیا کے ذریعے اداروں پر حملے ہو رہے ہیں، میڈیا میں ریٹنگ کی جنگ میں گالم گلوچ وطیرہ بن چکا ہے، ہم سیاستدان دوسروں کو چور اور خود کو صادق و امین قرار دیتے ہیں، مشکل ترین صورتحال میں سنجیدہ طبقات نے مل کر اس تنزلی کو روکنا اور ہرکسی کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کے خلاف مخالفین مختلف پراپیگنڈے کررہے ہیں، شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی معاملہ بھی صرف ایک الزام کے علاوہ کچھ نہیں، الزام صرف الزام ہوتا ہے اس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے اور کسی کو سنے بغیر کوئی کمیشن یا عدالت فیصلہ نہیں کرسکتی۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
افغانستان میں مکمل امن تک امریکی افواج کی واپسی نہیں ... مزید پڑھیں
پی ٹی اے نے موبائل فون کی تصدیق کے لیے ... مزید پڑھیں
پنجاب حکومت کا میٹرو بس کرایوں میں سبسڈی ختم کرنے ... مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ کا ممنوعہ اسلحہ لائسنس کی بحالی کیلئے کمیٹی ... مزید پڑھیں
سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر اپیل مسترد ... مزید پڑھیں
شاید آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ ... مزید پڑھیں
دہری شہریت پر (ن) لیگ کے 2 سینیٹر نااہل قرار ... مزید پڑھیں
علم کی روشنی سے پاکستان میں دہشت گردی کو ختم ... مزید پڑھیں
لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کرنے کا وقت ... مزید پڑھیں
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ ... مزید پڑھیں
پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، صدر ... مزید پڑھیں
منشا بم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی ... مزید پڑھیں
نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں مزید 10 شہروں کو شامل ... مزید پڑھیں
ضمنی الیکشن 2018ء، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا ... مزید پڑھیں
ضمنی انتخابات این اے 124 لاہور سے شاہد خاقان عباسی ... مزید پڑھیں
شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیداد ضبط کرنے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ایف اے ٹی ایف پاکستان میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی سے غیر مطمئن
افغانستان میں مکمل امن تک امریکی افواج کی واپسی نہیں چاہتے، پاکستان
پی ٹی اے نے موبائل فون کی تصدیق کے لیے ڈیڈلائن منسوخ کردی
پنجاب حکومت کا میٹرو بس کرایوں میں سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ کا ممنوعہ اسلحہ لائسنس کی بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر اپیل مسترد کردی
شاید آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے، وزیرِاعظم عمران خان
دہری شہریت پر (ن) لیگ کے 2 سینیٹر نااہل قرار
علم کی روشنی سے پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا : ڈاکٹر حسین محی الدین
لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کرنے کا وقت آگیا، چیف جسٹس

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
یوتھ اولمپکس؛ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے امریکی حریف کو شکست دے دی
بیونس آئرس(ویب ڈیسک) پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے یوتھ اولمپکس مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
علی ظفر معصوم بننے کی کوشش کررہا ہے، میشا شفیع
لاہور(ویب ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
کراچی(ویب ڈیسک) رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ مزید پڑھیں ...