اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

روس کے زیرانتظام کریمیا کے کالج میں بم دھماکے سے 18 افراد ہلاک

"سیاسی اصطبل کے گدھے "


WhatsApp
242




تحریر: زبیر خالق.

مدت مدید کی بات ہے کہ کسی گاؤں کے سرپنچ کا شہر جانا ہوا. موصوف پہلی بار شہر گئے اور وہاں بہت سی نئی اور دلچسپ چیزیں دیکھی انہی میں سے ایک چیز گھوڑوں کی دوڑ کا مقابلہ تھا. شہر کے بڑے بڑے نوابوں کے گھوڑے اس مقابلے میں شریک تھے، عوام کی دلچسپی عروج پر تھی، مظبوط جسامت کے خوبصورت گھوڑے، تربیت یافتہ گھڑ سوار اور انعامات کی بھرمار. سرپنچ صاحب بہت متاثر ہوۓ اور دل ہی دل میں اپنے علاقے میں ایسے ہی شاندار مقابلے کے انعقاد کی خواہش نے سر اٹھایا. معلومات اکٹھی کی تو پتا چلا ان خاص گھوڑوں کو جس مخصوص جگہ پر رکھا جاتا ہے اسے اصطبل کہتے ہیں، انکی باقاعدہ مالش کی جاتی ہے، مہنگی اور نایاب خوراک کھلائی جاتی ہے اور انکی نگرانی اور خدمت کے لئے ملازم رکھے جاتے ہیں.

سرپنچ صاحب گاؤں پہنچے آس پاس کے دیہات کے سرپنچوں کو مدعو کیا اور تجویز پیش کی سب کو بہت پسند آئی لیکن دقت یہ تھی کہ کسی بھی قریبی گاؤں میں کوئی گھوڑا نا تھا سب کے پاس گدھے ہی تھے.مشاورت ہوئی اور طے پایا کہ انہی گدھوں کے لئے اصطبل تعمیر کیا جاۓ، انکی باقاعدہ مالش کی جاۓ، خاص خوراک کھلائی جاۓ اور انکے لئے خدمت گار رکھے جائیں تو یہی گدھے ان گھوڑوں جیسا دوڑ کر دکھائیں گے.

اصطبل تعمیر ہوا، ہر گاؤں کے باسیوں نے اپنی اپنی پسند کے گدھے منتخب کئے، انکی تیاری پر آنے والے اخراجات غربت کے باوجود جیب سے ادا کئے کہ یہی گدھے دوڑ میں ہمارا نام روشن کریں گے. کسی نے اپنے گدھے کو چیتا کہا (شیر کی بات نہیں ہو رہی ) ، کسی نے اپنے گدھے کو تیر کہا ( رفتار کا اشارہ ہے کسی پارٹی کے نشان سے مماثلت اتفاقیہ ہو گی ) ، کسی نے تیز بھگانے کے لئے ڈنڈا رکھ لیا( ڈنڈے سے مراد بیٹ نہیں ہے )

خیر گدھوں کی خوب خدمت ہوئی اور مقابلے کا دن آن پہنچا. سیٹی بجی دوڑ شروع ہوئی کچھ گدھے چند گز دوڑ کر بیٹھ گئے اور کچھ باقیوں سے چند فرلانگ زیادہ دوڑ کر تھک گئے. عوام حیران و پریشان، اتنا پیسا لگایا، امیدیں وابستہ کی، خدمت کی پر یہ گدھے گھوڑوں جیسا تو درکناں عام گدھوں جیسا بھی نہیں دوڑے. بہرحال جو تھوڑا آگے تھا اسے جتانا تو تھا ہی. وہ مقابلہ چیتا گروپ جیت گیا اور ڈنڈا گروپ اور تیر گروپ نے اگلے مقابلے کی تیاری شروع کر دی جبکہ چیتا گروپ کے گدھوں نے دعوا کیا کہ اگلی بار ہم واقع چیتے کی طرح دوڑ کر دکھائیں گے.

آج تک وہاں یہ دوڑ جاری ہے ہر 5 سال بعد یہ مقابلہ شان و شوکت سے ہوتا ہے ہر بار عوام گھوڑوں کی رفتار دیکھنے کی امید پر گدھوں پر پیسہ لگاتی ہے اور ہر بار وہ گدھے اگلی بار تیز دوڑ نے کا دلاسہ دے کر اصطبل چلے جاتے ہیں. کوئی ان معصوموں کو بتاے کہ گدھوں کے بچے بھی گدھے ہی پیدا ہوں گے اور اصطبل گھوڑوں کے لئے ہوتا ہے گدھوں کے لئے نہیں اور گدھے کام کاج میں استعمال ہوتے ہیں انکی مالش، آرام اور خدمت انکے پیٹ باہر نکال دیتی ہے اور ایسی تن آرامی کے بعد وہ نا دوڑ سکتے ہیں اور نا مزدوری میں کام آ سکتے ہیں البتہ ہینکتے برابر اور خوب ہیں.

نوٹ: اسمبلی اور اصطبل کی مماثلت اتفاقیہ ہے


WhatsApp




متعلقہ خبریں
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ ... مزید پڑھیں
یہ رہی تمہاری تلاش ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد ... مزید پڑھیں
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں ... مزید پڑھیں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت ... مزید پڑھیں
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘ ... مزید پڑھیں
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا ... مزید پڑھیں
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے ... مزید پڑھیں
بچوں کا اغوا،ا عضاء فروشی اور افواہوں کا بازار ... مزید پڑھیں
کشمیر ۔۔۔۔۔آزادی کی صبح جلد طلوع ہونے والی ہے ... مزید پڑھیں
پھر نئے طالبان ... مزید پڑھیں
"سیاسی اصطبل کے گدھے " ... مزید پڑھیں
حقوقِ نسواں کا غلط استعمال ... مزید پڑھیں
’’34 ملکوں کا مذاق‘‘ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ
یہ رہی تمہاری تلاش
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے
سانپ اور سیڑھی کا کھیل
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
یوتھ اولمپکس؛ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے امریکی حریف کو شکست دے دی
بیونس آئرس(ویب ڈیسک) پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے یوتھ اولمپکس مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
علی ظفر معصوم بننے کی کوشش کررہا ہے، میشا شفیع
لاہور(ویب ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
کراچی(ویب ڈیسک) رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ مزید پڑھیں ...