اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

’را‘ اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، اخبار ہندوستان ٹائمز

جنگ میں کوئی ٹرافی نہیں ہوتی لالہ


WhatsApp
208






جان بوجھ کر مرنے کی کوشش انفرادی سطح پر ہوتو ’’خود کشی‘‘ جبکہ یہ کارنامہ اگر کوئی حکومت سرانجام دے تو’’جنگ‘‘ کہلاتی ہے۔خود کش دنیا کا شاید واحد جرم ہے جس میں ناکام ہونے والا واقعی سزا کا حقدار ٹھہراتا ہے۔جس طرح کہاجاتا ہے کہ جنگ اور محبت میں سب جائز ہوتا ہے اسی طرح یہ حقیقت ہے کہ جنگ دو دھاری تلوار ہوتی ہے۔
بلین آبادی کے مشترکہ علاقے کو آگ اور خون میں نہلانے کی تیاری زوروں پر ہے۔دنیا امن کی تلاش میں ہے جبکہ اس خطے کے باسی ناعاقبت اندیشی کا شکار ہونے کے در پے ہیں۔ جب سے ہندوستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریاتی وجنونی ہندوورکروں کی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے نہ صرف یہ کہ اس دیس میں رہنے والے دیگر مذاہب کے ماننے والے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے بلکہ پورا خطہ بدامنی، سازشوں اورانار کی کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ اس حکومت کے سرکردہ رہنماہمسایہ ممالک میں درندگی، عدم استحکام پھیلانے، تخریب کاری کی حوصلہ افزائی، دھمکانے، جاسوسی، ملک توڑنے، یواین او کے قوانین کا مذاق اڑانے اور عالمی برادری کا منہ چڑانے کا اعلان برسرِعام کر رہے ہیں۔ اس پر مستزار یہ کہ وہی عالمی برادری یعنی اقوامِ متحدہ اس سب کے باوجود بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی ڈگر پر سر پٹ دوڑ رہی ہے۔
ایک بھارتی نامور صحافی نے انتہائی منصفانہ حقیقت بیان کی کہ ہمارے ملک میں عدم برداشت ختم ہوتا جا رہا ہے اور تشدد کو راج مل رہا ہے۔ انہوں نے اقرار کیا کہ ایک دوست نے ٹیلی فون پرتبصرہ کیا: ’’ کہ ہندوستان میں صرف گائے محفوظ ہے‘‘۔ یہ تبصرہ گاؤ کشی کے واقعات کے عروج کے دنوں کی بات ہے۔
گزشتہ دنوں سرحد کے قریب بارہ مولہ کے علاقہ میں اڑی قصبہ میں قائم آرمی ہیڈکوارٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گولہ باری کی آوازیں آنے لگیں۔ عالمی میڈیا پر متضار خبروں کا غلغلہ تھا۔ اس واقعہ کو دہشت گردی سے منسوب کیا گیا اور الزامات کی توپوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا گیا۔ الزام یہ سامنے آیا کہ چار دہشت گرد پاکستان سے داخل ہوئے تھے۔ اس کاروائی میں چاروں دہشت گرد وں کی شہادت اور18فوجیوں کی ا موات کی تصدیق کی گئی۔ میڈیا کواس کاروائی سے دور رکھا گیا، تصاویر بھی شائع نہیں کی گئیں اور سب ہلاک شدگان کو دفنادیا گیا۔اسی وجہ سے اس واقعہ پر انگلیاں اٹھیں اور بھارتی مقدمہ کمزور ثابت ہوا جبکہ کشمیر میں آگ وخون کی برسات تا حال جاری ہے۔
گیارہوں ہفتہ گزر چکا ہے۔ برہان مظفر وانی کی شہادت 8جولائی 2016ء کے بعد لگاتار کرفیو کی حالت ہے۔ عید اور جمعہ اجتماعی طور پر ہورہا ہے۔ ہسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ بدنام زمانہ اسرائیلی تیار کردہ وترسیل کردہ پیلٹ گن نے ایک سو (100)سے زائد لوگوں کو ہمیشہ کے لیے بینائی اور زندگی سے محروم کردیا ہے۔
پاکستان نے عالمی سطح پر اس تحریک کو پھیلادیا ہے۔ کشمیری قوم حالتِ نزع تک پہنچا دی گئی ہے لیکن ان کے پایۂ استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ وہ جدید اسلحہ کمانڈر وفورسز، پیلٹ گنوں اور فضائی حملوں کا مقابلہ سنگ باری، نعرہ بازی، پاکستانی پرچم کشائی اور آزادی کے نعرے لگاکر کر رہے ہیں۔ایک نہتی قوم ساڑھے سات لاکھ فوج سے برسرپیکار ہے۔
اور تازہ ترین واقعہ میں قابض افواج نے پیلٹ گن سے ایک 12 سالہ لڑکےجنید کو شہید جب کہ درجنوں کو زخمی کردیا۔اورجنید کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا
جمہوریت کے عالمی چیمپئن ، انسانیت کے نام نہاد علمبردار، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں سب نے چپ ساد ھ رکھی ہے۔
صدر اوبامہ نے عالمی فورم پر بھارت کی اس ہٹ دھرمی پر ایک حرف بھی نہیں کہا۔ پاکستان سے ڈومور کامطالبہ امریکی وزیرِ خارجہ نے دہرا کر افغانوں کی میزبانی مزید تیس برس تک جاری رکھنے کی رٹ لگائے رکھی مزید یہ کہ اس بارڈرٹیررازم کو کنٹرول رکھنے کا حکم بھی صادر فرمایا۔ ہندوستان کا ہر لیڈر اپنے منہ سے آگ برسا رہا ہے۔ بی جے پی کا مسلمان لیڈٖر امیت شاہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ ’’ مودی کی حکومت میں چوہا بھی سرحد پار نہیں کر پائے گا۔‘‘ اب ہر طرف سے سرحد پار سے دراندازی کی ہاہو کار مچی ہوئی ہے۔
اُڑی آرمی ہیڈکوارٹر پر جعلی حملہ یا تنگ آمد بجنگ آمد نہتے کشمیری نوجوانوں نے قلم چھوڑ کر گنیں تھام لی ہیں اور اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ہندوستان پر ٹوٹ پڑے ہیں کچھ بھی بعداز قیاس نہیں لیکن ساراملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کاماحول گرمایا جا رہا ہے۔ چالیس برس سے یہ خطہ آگ وخون میں لت پت ہے، ورلڈ ٹریڈ حملوں کے بعد دہشت گردی کی ڈائن(بھوتنی) نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
دنیا کی کل آبادی کا نصف سے زائد حصہ گولہ بارود کے دھوئیں، دھماکوں ، خود کش دھماکوں اور غیر ملکی افواج کی قیام گاہ بلکہ قرار گاہ بنا ہوا ہے اور شکارگاہ ہے۔
اکھنڈبھارت کی دعویدار جنونی ونظریاتی قیادت سے تو کوئی بہتری کی امید نہیں البتہ بھارتی سنجیدہ فکر طبقے سے سوال کیا جاتا ہے کہ دنیا کی منی سپرپاور اور بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کیونکر سچا ہے؟ کیا انصاف، مساوات ، حقوق و فرائض اور مذہبی آزادی جمہوری ریاست میں اقلیتوں کو بنیادی حقوق کے طور پر تحفظ کی گارنٹی نہیں دیتے؟ پھر 23سے زائد علیحدگی کی تحار یک کیوں برپا ہیں؟۔۔۔
دنیا کے عظیم لیڈر گاندھی جی جن کو ہندوستانی ’’باپو جی‘‘ کہتے ہیں ان کا نظریہ ’’عدم تشدد‘‘ درست تھا یا بی جے پی کی قیادت کا ’’عدم برداشت‘‘۔۔۔ گاندھی جی نے دیار غیرمیں جا کر بھی آزادی کی تحریک کی قیادت کی تھی۔ آپ کب تک اکھنڈ بھارت اور اٹوٹ انگ کی رٹ لگاتے رہیں گے؟ جبری طور پر کسی قوم کو کب تک غلام بنا کر رکھا جا سکتا ہے؟ آپ دشمن پر عارضی رعب ڈال سکتے ہیں، تنہا کر سکتے ہیں لیکن صفحۂ ہستی سے نہیں مٹا سکتے کیونکہ یہ آپشن دونوں جانب موجود ہے۔
دنیا بھی تسلیم کرتی ہے کہ پاکستانی نیو کلیئر صلاحیت اور میزائل ٹیکنالوجی آپ سے بہتر ہے۔ جنگیں محض وسائل، اسلحہ اور پراپیگنڈہ کے بل بوتے پر نہیں جیتی جا سکتیں بلکہ نظریہ، عزم اور شہادت پانے کی آرزو ناقابل شکست ہیں۔ دنیا کی مشکل ترین جنگ میں کامیابی کے جھندے گاڑنے والی قوم کا سالار جو کہہ رہا ہے اس جانب بھی دھیان کیجئے۔ جنرل راحیل شریف سالار پاک فوج نے یوم دفاع کے موقع دے دیا ہے: ’’ہم بدلہ لینا بھی جانتے ہیں اور دشمنی کا قرض اتارنا بھی، پاکستان پہلے مضبوط ترین تھا، اب ناقابل تسخیر ہو چکا ہے۔‘‘
چانکیہ سیاست کے کھلاڑیوں کی نظر اندرونی خلفشار کو دور کرنے کی جانب مرکوز کرنے کی ضرورت ہے یہی زمینی حقائق ہیں ان سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے آپشن کھلے ہیں سوائے کھلا وار کرنے کے، جنونی زبانی جنگ باز خاطر جمع رکھیں اور مندرجہ ذیل اشعار پر غور فرمائیں، خادم عرض گزار ہے:
ختم ہو جائے کسی آخری لمحے پہ جا کر
یہ خواہشِ آزادی کوئی ٹافی نہیں ہوتی لالہ
عشق میں جیتنے والوں کو سزا ملتی ہے
جنگ میں کوئی ٹرافی نہیں ہوتی لالہ



WhatsApp



متعلقہ خبریں
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی ... مزید پڑھیں
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ ... مزید پڑھیں
73 روپے کی زندگی ... مزید پڑھیں
پاکستان نے نریندر مودی کے اسرائیلی دورے پر تشویش کا ... مزید پڑھیں
احساس خوشی ... مزید پڑھیں
مسلم ملٹری الائنس کی مخالفت کیوں ... مزید پڑھیں
بھارت کا شیطانیت کو شرماتا حیا سوز چہرہ ... مزید پڑھیں
’’ب‘‘ ضر ر ’ ’پ ‘‘ پاکستانی ... مزید پڑھیں
عراقی کردستان :ایک آزاد ریاست کی کوشش ... مزید پڑھیں
جیش العدل اور آخری راؤنڈ ... مزید پڑھیں
مسٹر ورسز ملا ... مزید پڑھیں
ناکام عا شقوں کے نام ... مزید پڑھیں
"دوقومی نظریہ ہی پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کشمیرکی ... مزید پڑھیں
رپورٹ :مشرق وسطی ... مزید پڑھیں
کشمیر آتش فشاں کے دہانے پر ... مزید پڑھیں
اختر شیرانی کا حب’ رسول (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی مذمت
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ
73 روپے کی زندگی
پاکستان نے نریندر مودی کے اسرائیلی دورے پر تشویش کا اظہار کیا ہے: رپورٹ
احساس خوشی
مسلم ملٹری الائنس کی مخالفت کیوں
بھارت کا شیطانیت کو شرماتا حیا سوز چہرہ
’’ب‘‘ ضر ر ’ ’پ ‘‘ پاکستانی
عراقی کردستان :ایک آزاد ریاست کی کوشش
جیش العدل اور آخری راؤنڈ

مقبول خبریں
آرمی چیف کا شہدائے وطن کو سلام قوم دشمن قوتوں کو شکست دے رہی ہے
’را‘ اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، اخبار ہندوستان ٹائمز
دورہ ورلڈ الیون ،کولنگ ووڈ پاکستان آنے کے لیے آمادہ
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
سنی لیون کو زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار ہے؟
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی مذمت
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
والد کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، تحقیق
5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی سرگودھا کی18 سالہ دوشیزہ گرفتار
سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک کر وجہ پوچھی تو حیران کن جواب
سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک کر وجہ پوچھی تو حیران کن جواب
فنی خرابی دور , ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال
کنجوس کی بلی
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
کلثوم نواز کے بارے میں کچھ خاص جو پہلے شائع نہیں ہوا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
دورہ ورلڈ الیون ،کولنگ ووڈ پاکستان آنے کے لیے آمادہ
انگلینڈ(نیوز ڈیسک) انگلش ٹیم کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ پاکستان مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
سنی لیون کو زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار ہے؟
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی ناموراور بے باک اداکارہ سنی مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر 33425ٹن ہوگئے
کراچی /نیویارک(ویب ڈیسک)دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر33425ٹن ہوگئے، ورلڈ گولڈ کونسل مزید پڑھیں ...