اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے

صدر ٹرمپ کا ایک اور معاشقہ سامنے آگیا ؟


WhatsApp
199



مائیکل وولف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران میں صدر ٹرمپ کے ان نئے مراسم کا ذکر کیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر عورتوں سے ناجائز مراسم اب کوئی سربستہ راز نہیں رہے ہیں اور آئے دن ان کے کسی نا کسی عورت سے مراسم کی چسکے دار اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں۔اب کے ’’فائر اور فیوری‘‘ ( آتش اور غیظ) کے مصنف مائیکل وولف نے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔

مائیکل وولف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران میں صدر ٹرمپ کے ان نئے مراسم کا ذکر کیا ہے لیکن دوسرے فریق یعنی ان کی متاثرہ عورت یا معشوقہ کا نام نہیں لیا ہے کہ وہ کون ’’ خوش نصیب‘‘ ہے جس کو ’’شہ کی مصاحبت‘‘ کا شرف حاصل ہوا ہے جس کے بعد آن لائن ایک نئی بحث اور قیا س آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

مسٹر وولف یہ درفنطنی چھوڑنے کے بعد یہ کہہ کر اپنا دامن بچا لے گئے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے کسی اہم عورت سے تعلقات ہیں لیکن ان کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن ان کا اشارہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکّی ہیلی کی جانب تھا۔انھوں نے اپنی کتاب میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف عورتوں کے بارے میں جملے بازیوں کو نقل کیا ہے۔ان میں ان کی ایک خاتون ترجمان ہوپ ہِکس بھی شامل ہے۔ اس کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’’ آپ دُم کا بہترین ٹکڑا ہو‘‘۔

وہ اپنی کتاب کے بالکل آخر میں لکھتے ہیں کہ’’ نکّی ہیلی نے ایفانکا ٹرمپ سے پہلے دوستی استوار کی تھی اور پھر وہ ان کے ذریعے صدر ٹرمپ کے درباریوں اور قریبی مصاحبین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔وہ مسٹر ٹرمپ کی توجہ کا مرکز ٹھہری تھیں‘‘۔

امریکا کے صحافتی اور سیاسی حلقوں میں بھونچال پیدا کرنے والی اس کتاب کے مصنف نے یہ بھی لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ شاید ایک ہی مدت کے لیے برسراقتدار رہیں اور ان کے بعد نکّی ہیلی آیندہ صدارتی انتخابات میں ان کی ممکنہ جانشین ہوسکتی ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر اپنے سرکاری طیارے ائیرفورس ون میں اپنا بہت سا ’’پرائیویٹ وقت ‘‘ نکّی ہیلی کے ساتھ گزارتے رہے ہیں اور وہ انھیں مستقبل میں سیاسی ذمے داریوں کے لیے تیار کر رہے تھے۔مسٹر وولف نے ایک ’’ سینیر ٹرمپر‘‘ کا حوالہ دیا ہے جس کے بہ قول ٹرمپ ہیلی کی اس لیے اتالیقی کررہے ہیں کیونکہ یہ عورت ان کے مقابلے میں بہت زیادہ اسمارٹ ہے۔

تاہم ویب سائٹ ’’ دا ریپ ڈاٹ کام ‘‘ کے ایڈیٹر ٹم مولوئے نے مائیکل وولف کے ان انکشافات پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اس نظریے میں بہت سے مسائل ہیں۔انھوں نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ ریاست جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکّی ہیلی 2016ء میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم کے دوران میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف رہی تھیں اور انھوں نے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار کی نامزدگی کے وقت ان کے حریفوں مارکو روبیو اور پھر ٹیڈ کروز کی حمایت کی تھی۔

مگر ٹرمپ کے انتخاب کے بعد وہ ان کی انتظامیہ میں کام کرنے پر آمادہ ہوگئی تھیں اور انھیں اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ نکّی ہیلی بھارتی تارک وطن والدین کی اولاد ہیں ۔ان کی عمر 46 سال ہے اور انھوں نے ایک روز پہلے ہی اپنی سال گرہ منائی ہے۔

یہ کہا جاتا ہے کہ اس خاتون ہی نے امریکی صدر کے پاکستان کے خلاف کان بھرے تھے اور وہ بالعموم پاکستان کے خلاف وہی زبان بولتے ہیں جو بھارتی قائدین بولتے رہتے ہیں ۔انھوں نے بھارت کے زیر انتظام ریاست مقبوضہ جموں وکشمیر کے بارےمیں بھی امریکا کے دیرینہ موقف سے ہٹ کر موقف اختیار کیا ہے اور وہ اس کو اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق متنازع علاقہ تسلیم کرنے کے بجائے بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے ریتے ہیں اور وہاں بھارتی قبضے کے خلاف چلنے والی مزاحمتی تحریک کو دہشت گردی قرار دے چکے ہیں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
ساہیوال کا واقعہ: سی ٹی ڈی پنجاب کیا ہے اور ... مزید پڑھیں
امریکی صدر نے افغانستان کی جنگ میں بھارت کے کردار ... مزید پڑھیں
" آپریشن آل آؤٹ "تجزیاتی رپورٹ ... مزید پڑھیں
مقدس مندر میں خواتین داخل‘ تاریخ رقم ، ہنگامے شروع ... مزید پڑھیں
انڈین کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟ انڈیا کی ... مزید پڑھیں
مسلمانوں کی خاموشی انڈیا کے مستقبل کے لیے خطرناک ... مزید پڑھیں
طالبان کابل پر قبضے کے لیے تیاری کر چکے ہیں ... مزید پڑھیں
غلط مرد سے محبت: ’پہلے دلت شوہر کو والد نے ... مزید پڑھیں
میکسیکو میں لاپتہ افراد کی لاشیں ڈھونڈتی مائیں ... مزید پڑھیں
افغان مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناگزیر کیوں؟ ... مزید پڑھیں
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے: سانحہ اے پی ... مزید پڑھیں
آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی... رسمِ دعا یاد ہو نہ ... مزید پڑھیں
اسرائیل ایک جعلی ملک؟ ... مزید پڑھیں
عدالتی نظام کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے ... مزید پڑھیں
ہم سرسری سوچ والے ... مزید پڑھیں
بھارت میں چنگاری ،، کرتارپور راہداری ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
محمد بن سلمان نے ولی عہدی تک کا سفر کیسے طے کیا اور اب تک ان کی حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں
ساہیوال کا واقعہ: سی ٹی ڈی پنجاب کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟
امریکی صدر نے افغانستان کی جنگ میں بھارت کے کردار کا مذاق اڑا دیا
" آپریشن آل آؤٹ "تجزیاتی رپورٹ
مقدس مندر میں خواتین داخل‘ تاریخ رقم ، ہنگامے شروع
انڈین کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟ انڈیا کی قدیم تاریخ پر گرما گرم بحث
مسلمانوں کی خاموشی انڈیا کے مستقبل کے لیے خطرناک ہوگی
طالبان کابل پر قبضے کے لیے تیاری کر چکے ہیں
غلط مرد سے محبت: ’پہلے دلت شوہر کو والد نے قتل کروا دیا اب دوسرے کے قتل کا خوف‘
میکسیکو میں لاپتہ افراد کی لاشیں ڈھونڈتی مائیں

مقبول خبریں
بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے:وزیراعظم
اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
انسانی نظامِ ہاضمہ میں 2000 نئی اقسام کے بیکٹیریا دریافت
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
محمد بن سلمان نے ولی عہدی تک کا سفر کیسے طے کیا اور اب تک ان کی حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...