اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون

سلامتی کونسل میں پاکستان اور امریکی مندوبین کے درمیان لفظی جنگ


WhatsApp
95



صرف لفاظی سے معاملات حل نہیں ہوتے، ملیحہ لودھی فوٹو: فائل

نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستان اور امریکا کے مندوبین کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورت حال پر ایک خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات اور رابطوں کے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

اجلاس کے دوران پاکستانی اور امریکی حکام کے درمیان اس وقت تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا جب امریکی نائب وزیر خارجہ جان سلیوان نے کہا کہ اب امریکا پاکستان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا کیونکہ اُس نے دہشت گرد تنظیموں کے ارکان کو پناہ دے رکھی ہے۔ پاکستان کو افغان تنازعے کے حل کی کوششوں میں بھرپور طریقے سے شریک ہونا چاہیے۔ افغان سکیورٹی فورسز کا طالبان کے لیے واضح پیغام یہ ہے کہ اس تنازعے کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے اور وہ کسی صورت بھی مسلح کارروائیوں سے جنگ نہیں جیت سکتے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کے اس موقف کے جواب میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ گزشتہ 17 برس سے جاری افغان تنازع نے واضح کردیا ہے کہ جنگی حالات کے ساتھ نہ تو افغان حکومت کو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے اور نہ ہی طالبان فتح یاب ہو سکتے ہیں۔ سفارتی مکالمت کے ساتھ ساتھ جنگی کارروائیوں کی حکمت عملی صرف اور صرف تشدد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ صرف لفاظی سے معاملات حل نہیں ہوتے اور اس کے لیے مؤثر اور عملی بات چیت کی بھی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے مزید کہا کہ افغانستان اور اُس کے اتحادیوں، خاص طور پر امریکا اس تنازعے کا الزام کسی اور کے سر دھرنے سے پہلے افغانستان کے اندرونی چیلنجز پر توجہ دے۔ وہ جو تصور کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر قائم ہیں، ان کا حقیقت سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
برطانیہ میں کشمیریوں اور سکھوں نے بھارتی یوم آزادی، یوم ... مزید پڑھیں
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، ... مزید پڑھیں
روس کی ترکی کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی پیشکش ... مزید پڑھیں
مسلمانوں کو سنکیانگ سے حراست میں لینے کی خبریں بے ... مزید پڑھیں
ترکی کا 4 ملکوں سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا ... مزید پڑھیں
ملائیشیا کا چین سے تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان ... مزید پڑھیں
اسرائیل کی غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے ... مزید پڑھیں
امریکہ نے یکطرفہ رجحانات کو نہ بدلا تو نئے اتحادی ... مزید پڑھیں
دالبندین میں خودکش حملہ، چینی شہریوں سمیت 6 افراد زخمی ... مزید پڑھیں
افغانستان بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ 8 ... مزید پڑھیں
ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب ... مزید پڑھیں
ترکی کے انتخابات میں رجب طیب اردگان کو برتری حاصل ... مزید پڑھیں
بچوں‌ کو والدین سے علیحدہ کرنے کی پالیسی، امریکی نیوز ... مزید پڑھیں
ملاقات مثبت رہی ،شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی،ٹرمپ ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں ... مزید پڑھیں
بھارتی فورس کی گاڑی کے نیچے آ کر کشمیری نوجوان ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
برطانیہ میں کشمیریوں اور سکھوں نے بھارتی یوم آزادی، یوم سیاہ کے طور پر منایا
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، پینٹاگون
روس کی ترکی کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی پیشکش
مسلمانوں کو سنکیانگ سے حراست میں لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں : چین
ترکی کا 4 ملکوں سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان
ملائیشیا کا چین سے تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان
اسرائیل کی غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی
امریکہ نے یکطرفہ رجحانات کو نہ بدلا تو نئے اتحادی تلاش کریں گے: رجب طیب اردوغان
دالبندین میں خودکش حملہ، چینی شہریوں سمیت 6 افراد زخمی

مقبول خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
گٹھیا کے مرض کی 2 سال پہلے پیش گوئی کرنے والا بلڈ ٹیسٹ
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
پہلا خلائی شوپیس اس سال اکتوبر میں مدار میں بھیجا جائے گا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...