اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون

مجھے عوامی خدمت کا درست صلہ نہیں دیا گیا ،2018 (ن) کا ہوگا :نوازشریف


WhatsApp
71



’’عدالتی لاڈلہ ‘‘ جس اسمبلی سے تنخواہ لیتا اسی پر لعنت بھیجتا ہے

ہری پور (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ وہ عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے والے ججوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،نیا پاکستان بنانے والوں نے ہمیشہ منفی طریقے سے گالیوں کی سیاست کی ہے، مجھے عوامی خدمت کا درست صلہ نہیں دیا گیا اور بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے کے ’’جرم ‘‘ میں برطرف کر دیا گیا ،عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہے ،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ جس تھالی میں کھاتا اسی میں چھید کرتاہے، خیبرپختونخوا میں ’’لاڈلے‘‘ کی حکومت ہے لیکن ہری پور میں ترقیاتی کام اور صوبے میں بجلی کے منصوبے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لگائے’’عدالتی لاڈلہ ‘‘ جس اسمبلی سے تنخواہ لیتا اسی پر لعنت بھیجتا ہے، آئی جی، چیف سیکریٹری اور اعلیٰ عہدوں پر فائز حکومتی افسران کو جیلوں میں بھیجنے کی دھمکی دینے والے ایک دن خود جیل میں ہوں گے۔

ہری پور میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مجھے کہا کہ ہزارہ موٹر وے کا افتتاح آپ نے کرناہے ،میرا دل بہت چاہ رہا تھا کہ جا کر معائنہ کروں لیکن میرا دل بہت دکھی ہے ، میری خواہش تھی کہ ہری پور سمیت پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھادوں اور موٹروے بناؤں، ہم نے عوام کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلایا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا لیکن مجھے عوام کی خدمت کا صلہ نہیں ملا بلکہ الٹا بیٹے سے تنخواہ لینے کا الزام لگا کر مجھے نااہل قرار دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہے ،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ جس تھالی میں کھاتا اسی میں چھید کرتاہے ،میں سلام پیش کرتاہوں ان معزز ججوں کو جنہوں نے اسے صادق اور امین قرار دیا،اس نے مانا اور اقبال جرم کیا کہ ہاں یہ ’’ نیازی سروسز ‘‘ میری کمپنی ہے ،لاکھوں پاﺅنڈ اس کے اندر ہیں اور بنی گالہ کے لیے چار چار مرتبہ بیانات بدلے ،وہ جج اس کے بعد بھی کہتے ہیں نیازی صاحب یہ آپ نہیں کہہ رہے بلکہ وہ کوئی اور نیازی ہےجس کی یہ نیازی کمپنی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ میں وعدہ کرنے لگا ہوں اور اس کی 2018 میں تجدید کروں گا ، اگر آپ نے مسلم لیگ ن لیگ کو ووٹ دیا تو صرف یہ موٹروے نہیں بنے گی بلکہ ہر شہر سے موٹروے گزرے گی ، بے گھر افراد کو انتہائی آسان اقساط پر اپنے گھر دیئے جائیں گے جو کہ پانچ یا دس سال میں ان کی ملکیت ہو جائیں گے ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہری پورمیں خطاب کرتے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ یہ منظرنہ پہلے کبھی دیکھا ہے ،انشااللہ آئندہ ضرور دیکھیں گے ،لوگ کہتے تھے کہ کوٹ مومن کا بہت بڑا جلسہ تھا ، ہری پور والو آپ کسی کوٹ مومن سے کم نہیں ہو ،یہ جوش و خروش، آپ کے اس پیار پر اور محبت پر نوازشریف قربان ہے،ہری پور کے دوستو نوازشریف آپ کی محبت کو زندگی بھر نہیں بھولے گا ،آپ نے ہمیشہ نوازشریف کی لاج رکھی ہے ،آپ نے ہمیشہ مجھے عزت دی ہے ،آپ نے ہمیشہ نوازشریف سے بڑی محبت اور پیا رکیاہے ،میں انشااللہ آپ کی زندگی بھر خدمت کرتا رہوں گا ۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ میر ی بڑی خواہش تھی کہ میں موٹر وے دیکھوں اور دل ٹرپتا تھا بڑی محبت اور پیار سے موٹروے بنوائی ہے اور کئی دفعہ آیا بطور وزیراعظم موٹر وے کو بنتے ہوئے دیکھنے کیلئے اور جب اس کا افتتاح ہو رہاتھا تو ہمارے وزیراعظم نے مجھے کہاکہ موٹر وے افتتاح آپ نے کرناہے، مجھے کہنے لگے آپ میرے ساتھ چلیں ،میرا دل تو بہت چاہتاہے کہ ہزارہ موٹر وے کا جاکر معائنہ کروں لیکن میرا دل بڑا دکھی ہے ،اور جتنے جذبے سے میں خدمت کررہا تھا اس کا ان لوگوں نے صلہ ٹھیک نہیں دیا اور صرف ایک اقامے پر کہ تم نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اس لیے تم نا اہل ہو۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ،آپ نے ڈیوٹی لگائی تھی کہ نوازشریف یہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونی چاہیے،وہ ختم ہوئی یا نہیں ؟یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ نوازشریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے لاڈلے سنو ،یہ خلق خدا کیا کہتی ہے ؟یہ تمہارے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے؟تم نے ہمیشہ گالیوں، الزامات کی سیاست کی ہے ،تمہارے صوبے میں جہاں تمہاری حکومت ہے یہ تمہارا نہیں یہ ہمارا بھی بہت بڑا صوبہ ہے ،تم بتاﺅ تم نے کے پی کے کیلئے کیا کیاہے؟ ۔ ان کا کہناتھا کہ صوبے میں تمہاری حکومت ہے اور موٹروے نوازشریف بنا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ بجلی کے کارخانے لگائیں گے اور دوسرے صوبوں کو بجلی فراہم کریں گے ،اب پوچھیں اس لاڈلے سے کہ کتنے کارخانے لگائے ہیں ؟کتنے میگا واٹ بجلی بنائی ہے؟ساری بجلی مسلم لیگ نے بنائی ہے ۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ تین دن پہلے ان کا شو دیکھا تھا لاہور میں ،سب لیڈر اکھٹے ہو گئے ،جو ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں ،ایک دوسرے پر جوتے برساتے ہیں ،ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے ،ان کے اصولوں کی سیاست کہاں گئی؟آج جو آپ یہاں بیٹھے ہیں یہ مجمعہ اس سے دس گنا زیادہ بڑا ہے،وہ بھی ایک مجمعہ تھا لیکن خالی کرسیوں کا ،یہاں ایک بھی کرسی خالی نہیں بلکہ یہ سارے بچے کھڑے ہیں۔

نوازشریف کا کہناتھا کہ عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہے ،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جس تھالی میں کھاتا اسی میں چھید کرتاہے ،اسی اسمبلی کو لعنت بھیجتاہے جس کیلئے الیکشن لڑتاہے ،جہاں سے یہ تنخواہ لیتاہے ،اس آدمی نے ہر ایک کو گالیاں دی ہیں اور الزامات لگائے ہیں ، ہر ایک کے خلاف زبان درازی کی ہے ،اوئے آئی جی ،اوئے فلاں میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا،اللہ نے چاہا تو تم خود جیل میں جاﺅ گے ،قومی اخلاق کو بگاڑ کر رکھ دیاہے ،ایسا کوئی سیاستدان منظور نہیں ہے ہمیں۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور کی عوام کو دل کی گہرائی سے آپ کے ساتھ مل کر انہیں شاباش دینا چاہتاہوں جنہوں نے عمران خان کو اس کی اصل شکل دکھا دی ہے ،اس کی اوقات بتا دی ہے ۔سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ اللہ کے کرم سے یہ لواری ٹنل ہم نے بنائی ہے ،چترال والوں سے پوچھو کتنے خوش ہیں وہ لوگ ؟ میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ اب ہری پور سے اسلام آباد کا سفر آدھا ہو گیاہے اور ابھی یہ موٹر وے ایبٹ آباد جارہی ہے ، یہی مانسہرہ جا رہی ہے اور چائنہ باڈر تک بن رہی ہے ،آپ اسلام آباد کے قریب آگئے ہیں ،آپ لاہور کے قریب آ گئے ہیں ،لاہور سے آگے کراچی تک چھ لین موٹر وے بن رہی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ نوازشریف کوئی بات کہتاہے اسے پورا کرتاہے ،میں وعدہ کرنے لگا ہوں اور اس کی 2018 تجدید کروں گا اگر آپ نے ن لیگ کو ووٹ دیا تو صرف یہ موٹروے نہیں بنے گی بلکہ ہر شہر سے موٹروے گزرے گی ،نوازشریف یہ وعدہ بھی کرتاہے کہ دن رات کام کروں گا ،آندھی ہو طوفان ہو یا دھوپ ؟ میں آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلوں گا ،بے روزگاری کو ہم ختم کریں گے ،میں آپ سے پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے کہ نہیں ؟ اگر نوازشریف نے ایک روپیہ بھی کھایا ہو تو میں حاضر ہوں ، اگر نوازشریف نے امانت میں خیانت نہیں کی تو پھر آپ کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا ،آپ کے ووٹ کی پرچی کو پھاڑ کے پھینک دیا جاتا ہے اور آپ کے ووٹ کا کوئی احترام نہیں ہوتا ،عوام جس کو لاتے ہیں وہی اسے واپس لے جائیں گے ، کسی میں یہ دم نہیں ہونا چاہیے کہ عوام کے فیصلے کو پاﺅں تلے روندے۔

نوازشریف کا کہناتھا کہ انصاف کے دو معیار نہیں ہوں گے ،ایک ترازو ہوگا ،چاہے کوئی غریب ہے یا کوئی امیر سب کیلئے برابر سلوک ہو گا ،اس قانون کے مطابق یہ ملک چلے گا،جن لوگوں کے پاس گھر نہیں ہے ،جن کے پاس چھت نہیں ہے ان کو کمرہ دینا چھت دینا اس کو میں اپنے ذمے لوں گا ،اللہ نے توفیق دی تو بے گھروں کو گھر دیے جائیں گے ،جو لوگ بے چارے نتخواہ لیتے ہیں اور اس میں سے آدھی یا پونی تنخواہ کرائے میں دے دیتے ہیں اور ایک چوتھائی میں گزارہ کرتے ہیں تاہم اب وہ کرائے میں خرچ ہونے والے پیسے سے قسط ادا کریں گے اور پانچ یا دس سالوں میں یہ گھر ان کی ملکیت ہو جائے گی۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
کشمیر پر اے پی سی بلا کرعالمی سطح پر موثر ... مزید پڑھیں
عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب ... مزید پڑھیں
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، دہشت گردی ... مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ... مزید پڑھیں
پاک فضائیہ کا جشنِ آزادی کے موقع پر نیا گیت ... مزید پڑھیں
کراچی دنیا کا چوتھا ناقابل رہائش شہر قرار ... مزید پڑھیں
جشنِ آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ ... مزید پڑھیں
ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیرِاعلیٰ پنجاب نامزد کر ... مزید پڑھیں
پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا ... مزید پڑھیں
پاناما جے آئی ٹی میں ایجنسی والوں کو تڑکا لگانے ... مزید پڑھیں
شاہ سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ سعودی ... مزید پڑھیں
بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوارگرائی جائے ورنہ قانونی کارروائی کریں ... مزید پڑھیں
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان ... مزید پڑھیں
لاہور کے 160 امیدواروں میں سے 121 ضمانتیں ضبط کرا ... مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب 48 گھنٹے میں فائنل ہوجائے گا: فواد چودھری ... مزید پڑھیں
لاہور میں 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان نے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
کشمیر پر اے پی سی بلا کرعالمی سطح پر موثر پیغام دیا جائے: مشعال ملک
عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد
منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پاک فضائیہ کا جشنِ آزادی کے موقع پر نیا گیت جاری
کراچی دنیا کا چوتھا ناقابل رہائش شہر قرار
جشنِ آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا
ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیرِاعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا
پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

مقبول خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
گٹھیا کے مرض کی 2 سال پہلے پیش گوئی کرنے والا بلڈ ٹیسٹ
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
پہلا خلائی شوپیس اس سال اکتوبر میں مدار میں بھیجا جائے گا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...