اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے

ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوتوعوام کاہاتھ اورمیراگریبان ہوگا: شہبازشریف


WhatsApp
115



ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوتوعوام کاہاتھ اورمیراگریبان ہوگا: شہبازشریف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نیب سمیت تمام مستند اداروں سے کہتا ہوں کہ1997ءسے لے کر اب تک میرے دور اقتدارکی تحقیقات کرلیں ، مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو میں عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا، سیاسی جماعتوں کو کوئی بھی لاہور نہیں لایا ، یہ لوگ خود اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنے دکھ درد بانٹ سکیں ، انہوں نے اپنے اپنے صوبوں میں ترقی کے مینار کھڑے کرنے کی بجائے کرپشن کے انبار لگائے ہیں ، ان کی نظر میرے استعفے پر نہیں بلکہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہے۔

جناح ہسپتال میں برن یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل جو یہاں پر جلسے جلوس کا پروگرام کیا گیا ، پورے پاکستان سے پارٹیوں کے سربراہان آئے۔ ان سب کا مطالبہ تھا کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں۔سیاسی مخالفین کی نظر میرے استعفے پر نہیں بلکہ غریبوں کے لئے بنائے گئے پنجاب حکومت کے جاری منصوبوں پر ہے۔ یہ لوگ ان منصوبوں کی مخالفت میں میری مخالفت کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے صوبوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں کیوں کہ انہوں نے اپنے صوبوں میں ترقیاتی کام کروائے اور نہ ہی عوام کی بہتری کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا۔

ڈینگی آیا تو ہم نے دھرنے اور ڈرامے کئے ، اس وقت خان صاحب پہاڑوں پر چلے گئے، یہ مخالفت کر رہے تھے ان منصوبوں کی جس سے پورے پنجاب میں ایک جال بچھا دیا ہے، پشاور کی میٹرو اور ، میں شکریہ ادا کرتا ہوں پنجاب کے عوام اور لاہور کے عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، قوم کے وقت کا ضیاع ہے، یہ اپنے صوبوں میں کیوں نہیں جاتے ، انہوں نے کل کس طرح دشنام طراز ی کا جواب مزید عوامی خدمت سے دیں گے، یہ ہیں وہ منصوبے جن کی وہ مخالفت کر رہے ہیں، انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہیں ،میرے استعفے کامطالبہ کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور اپنے اپنے صوبوں میں جاری منصوبوں پر جا کر کام کریں۔ کل مال روڈ پر جس طرح کی زبان استعمال کی گئی ، ہمیں گالیوں سے نوازا گیا ، میں ان بیانات پر تبصرہ نہیں کروں گا بلکہ صوبے میں اور تیزی سے ترقیاتی کام مکمل کروں گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جس وقت خیبر پختونخوا میں ڈینگی آیا تو ہم نے اس پر دھرنے دیئے اور نہ ہی الزامات کی سیاست کی ۔ پنجاب سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار میڈیکل سٹاف وہاں بھیجا تاکہ لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں مگر عمران خان اس وقت پہاڑوں پر چلے گئے تھے۔عمرا ن خان پنجاب پر بات کرنے سے قبل قوم کو اربوں درخت لگانے کے دعوے ، زمینوں کی بندر بانٹ اور احتساب کمیشن کو لگائے جانے والے تالے کا جواب دیں ۔ سیاسی مخالفین احتجاج کے ذریعے قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں اور میں پنجاب کے عوام کا عمومی طور پر جبکہ لاہور کے شہریوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا۔

شہباز شریف نے زینب قتل کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور اس پر خاصی پیش رفت بھی ہوئی ہے مگر بعض چیزوں کو وقت سے پہلے افشا نہیں کرنا چاہئے ۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ زینب کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
پاک سعودی عرب مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط ... مزید پڑھیں
میں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر ہوں ،دورہ ... مزید پڑھیں
سعودی ولی عہد کے دورے کے تمام تر اخرجات سعودی ... مزید پڑھیں
سعودی ولی عہد کے دورہ کےموقع پر غیر معمولی حفاطتی ... مزید پڑھیں
محنت کش قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کیلئے متحد ہوں ... مزید پڑھیں
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی ... مزید پڑھیں
سعودی ولی عہد کے دورہ پر ڈیم منصوبوں کے لیے ... مزید پڑھیں
سپریم کورٹ: خاتون اور 4 بچوں کے قاتل کو 5 ... مزید پڑھیں
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ترقی کی نوید ... مزید پڑھیں
سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن) ... مزید پڑھیں
اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی ... مزید پڑھیں
این آر او کے بعد کرپٹ لوگوں کو پکڑے جانے ... مزید پڑھیں
صحافی رضوان رضی سائبر کرائم قوانین کے تحت گرفتار ... مزید پڑھیں
ترقی کی بنیاد ہی بہتر طرز حکمرانی ہے : عمران ... مزید پڑھیں
لٹیروں کواین آراو دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے:وزیراعظم
پاک سعودی عرب مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب
میں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر ہوں ،دورہ پاکستان : سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد کے دورے کے تمام تر اخرجات سعودی حکومت برداشت کرے گی
سعودی ولی عہد کے دورہ کےموقع پر غیر معمولی حفاطتی اقدامات
محنت کش قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کیلئے متحد ہوں :حافظ سعید
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی
سعودی ولی عہد کے دورہ پر ڈیم منصوبوں کے لیے معاہدہ کیا جائے گا
سپریم کورٹ: خاتون اور 4 بچوں کے قاتل کو 5 مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم برقرار
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ترقی کی نوید سنا دی

مقبول خبریں
بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے:وزیراعظم
اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
انسانی نظامِ ہاضمہ میں 2000 نئی اقسام کے بیکٹیریا دریافت
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
محمد بن سلمان نے ولی عہدی تک کا سفر کیسے طے کیا اور اب تک ان کی حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...