اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

پی ایل او کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار

پاکستان کوامریکی امدادنہیں چاہیےنہ بحالی کے لیے کہے گا : سربراہ پاک فوج


WhatsApp
21



پاکستان امریکی امداد کے بغیر بھی انسداد دہشت گردی کوششیں جاری رکھے گا،آرمی چیف- فوٹو: فائل

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کے سربراہ جنرل جوزف نے اور ایک امریکی سینیٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سیکیورٹی امداد سے متعلق امریکی فیصلےسے آگاہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک ہفتے کے دوران اعلیٰ سطح پر امریکا کی جانب سے رابطے کیے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف اور ایک امریکی سینیٹر نے پاک فوج کے سربراہ کو ٹیلی فون کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد پاک امریکا سیکیورٹی تعاون کی صورتحال پر بات چیت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ نے آرمی چیف کو سیکیورٹی امداد اور کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق امریکی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کی قدر کرتا ہے جب کہ موجودہ صورتحال ایک عارضی مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے اندر کسی قسم کی یک طرفہ کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن پاکستانی سرزمین استعمال کرنے والے افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں تعاون چاہتا ہے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے حالیہ بیانات سے پوری پاکستانی قوم کو دھوکا دیا گیا اور خطے میں طاقت حاصل کرنے کی کھینچا تانی نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا جب کہ پاکستان میں موجود افغانیوں کی سرگرمیوں کی امریکی تشویش سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے اور پاکستان امریکی امداد کے بغیر بھی انسداد دہشت گردی کی کوششیں جاری رکھے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر دہشت گردی کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آپریشن ردالفساد کے ذریعے پہلے ہی ہررنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ پاکستان اپنے طور پر بارڈر کنٹرول کو بھی مستحکم کر رہا ہے اور اگر افغانستان سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان سے متاثر ہو رہا ہے تو دو طرفہ بارڈر مینجمنٹ کابل کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کو امداد کی بحالی کے لیے نہیں کہے گا لیکن ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے کردار اور قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں جب کہ افغان مہاجرین کی واپسی انتہائی ضروری ہے اور پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کے رحجان کے باوجود افغانستان میں امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے رہیں گے کیوں کہ پر امن افغانستان ہی خطے کے دیرپا امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔

واضح رہے امریکی صدر کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان پر اربوں ڈالر کی امداد لینے کے باوجود دھوکا دینے کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سے ہر قسم کا سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پاکستان کو فوجی سازو سامان اور مالی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آرمی چیف کی سری لنکا میں عسکری قیادت سے ... مزید پڑھیں
نادرا کی جانب سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان ... مزید پڑھیں
صوبہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے 1316 واقعات، 43 ... مزید پڑھیں
تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 ... مزید پڑھیں
نوازشریف ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لائیں پرویز رشید ... مزید پڑھیں
بھارت جس زبان میں چاہتا ہے پاکستان جواب دینے کیلئے ... مزید پڑھیں
خبردار: کچھ جعل ساز فوجی افسر بن کر عوام ... مزید پڑھیں
بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے،ہمارے عزم کو ... مزید پڑھیں
پاکستان کوامریکی امدادنہیں چاہیےنہ بحالی کے لیے کہے گا : ... مزید پڑھیں
قبلہ اول اور کشمیر کی آزادی کیلئے بھرپور جدوجہد جاری ... مزید پڑھیں
زینب کے والد کے اعتراض کے بعد مشترکہ ( ... مزید پڑھیں
قربانیوں کے بعد حاصل امن خراب نہیں ہونے دیں گے: ... مزید پڑھیں
ایس ایس جی کمانڈوز کا دنیا میں کوئی ثانی ... مزید پڑھیں
ننھی زینب کا خون حکمرانوں کی بد انتظامی اور کرپشن ... مزید پڑھیں
زینب کا قتل قصور میں حالات بدستور کشیدہ، احتجاجی ... مزید پڑھیں
چیف جسٹس نے بتایا ننھی زینب کا قاتل پکڑا گیا، ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
کراچی میں ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ
آرمی چیف کی سری لنکا میں عسکری قیادت سے ملاقاتیں : ترجمان پاک فوج
نادرا کی جانب سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف
صوبہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے 1316 واقعات، 43 قتل:پولیس رپورٹ
تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید
نوازشریف ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لائیں پرویز رشید کی کرتوت سامنے آجائے گی : چوہدری نثار
بھارت جس زبان میں چاہتا ہے پاکستان جواب دینے کیلئے تیار ہے: ڈاکٹر محمد فیصل
خبردار: کچھ جعل ساز فوجی افسر بن کر عوام کو فون کررہے ہیں، آئی ایس پی آر
بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے،ہمارے عزم کو آزما کے دیکھ لیں : ترجمان پاک فوج
پاکستان کوامریکی امدادنہیں چاہیےنہ بحالی کے لیے کہے گا : سربراہ پاک فوج

مقبول خبریں
کراچی میں ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ
پی ایل او کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار
محمد حفیظ 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے 10ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
انجلینا جولی نے ڈھونڈ لیا نیا ساتھی
حقوقِ نسواں کا غلط استعمال
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جن مردوں کے چہرے پر داڑھی ہےشاندار خوشخبری آگئی
معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کر گئیں
بھارتی شہری ہرپریت سنگھ کبھی اپنی سالگر ہ نہیں منا سکتا مگر کیوں ؟
بھارتی شہری ہرپریت سنگھ کبھی اپنی سالگر ہ نہیں منا سکتا مگر کیوں ؟
پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدہ پر پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر تعینات کر دیا گیا
کنجوس کی بلی
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
ایک دہشت گردتنظیم اور تیل کے کنووں کی مالک، ایسا واقعہ کہ دنیا دنگ رہ گئی
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
محمد حفیظ 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے 10ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
نیلسن(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ ون مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
انجلینا جولی نے ڈھونڈ لیا نیا ساتھی
لاہور (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ، فلم ساز و سماجی کارکن مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائن کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے انتخابات سے قبل پی آئی مزید پڑھیں ...