اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

جنوبی و شمالی کوریا کے درمیان’جوہری ہتھیار تلف کرنے کے معاہدے‘ پر دستخط

قبلہ اول اور کشمیر کی آزادی کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے2018ء کشمیر کے نام کرتے ہیں :دفاع پاکستان کونسل


WhatsApp
87



یو این کا وفد پہلے کشمیر جائے پھر مرکز طیبہ مریدکے جانے کی بات کرے

لاہور( نمائندہ ٹائمز آف لاہور ) دفاع پاکستان کونسل کے تحت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین ، جید علماء کرام اور مشائخ عظام نے دفاع امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل نے پہلے بھی نیٹو سپلائی بند کی اب ایک بار پھر امریکی سپلائی بندکرنے کی تحریک چلائیں گے۔ دشمن قوتیں پاکستان میں فوج اور عوام کو لڑانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف بیان بازی اور گالیاں دینا انہی مذموم سازشوں کا حصہ ہے۔

ایسے لیڈروں کی ڈوریں بیرون ممالک سے ہلائی جارہی ہیں۔نواز شریف اور دیگر حکومتی ذمہ داران الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ شیخ مجیب الرحمن کو محب وطن کہنے والے مودی اور ٹرمپ سے ملکر ملک توڑنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ ایسے مفاد پرست سیاستدان ملک کی جان چھوڑ دیں اور اسے ترقی کرنے دیں۔قبلہ اول اور کشمیر کی آزادی کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔2018ء کشمیر کے نام کرتے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادی داعش کے درندوں کو پاک افغان بارڈر پر لاکرمنظم کر رہے ہیں۔ پاکستان میں پراکسی وار تیز کرنے اور شہر شہر خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندیاں کی جارہی ہیں۔ملک کے کونے کونے میں جاکر دشمن کی سازشیں بے نقاب اور وسیع تر اتحاد قائم کریں گے۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی سلامتی کونسل کی ٹیم مقبوضہ کشمیر جائے جہاں بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے۔ حافظ محمد سعید پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آبادمیں ہونیوالی کانفرنس سے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، شیخ رشید احمد، حافظ عبدالرحمن مکی، پیر سید ہارون علی گیلانی،جمشید احمد دستی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، مولانا سعید احمد اسد، مولانا امیر حمزہ، سیف اللہ خالد ، یعقوب شیخ،مولانا محمد زبیر الباری، مولانا محمد یوسف شاہ، مولانا زاہد محمود قاسمی،چوہدری علی اختر ،مولانا محمد یوسف انور،مولانا محمد حنیف بھٹی،سردار ظفر حسین خان،مفتی محمد قاسم،مولانا محمد عبدالرزاق،ڈاکٹر جاوید اقبال،فیاض احمد ودیگر نے خطاب کیا۔

ھدیۃ الھادی پاکستان کے چیئرمین پیر سید ہارون علی گیلانی نے کہاکہ سلامتی کونسل کا وفد 24 جنوری کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے آرہا ہے یہ کشمیر کیوں نہیں جاتے یہ وہاں کیوں نہیں جاتے اور وہاں کا دورہ کیوں نہیں کرتے۔ حکومت مطالبہ کرے یو این کا وفد پہلے کشمیر جائے پھر مرکز طیبہ مریدکے جانے کی بات کرے کانفرنس کے دوران خطبہ جمعہ حافظ محمد سعید نے دیا۔ کامیاب کانفرنس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر سیاسی و مذہبی قائدین نے جماعۃالدعوۃ کو مبارکباد پیش کی۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ عالم کفر مسلمانوں کیخلاف ایک ہو چکا ہے۔ کشمیر، فلسطین، برما اراکان میں مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس وقت کیمونزم، کیپٹل ازم اور سب مذاہب مسلمانوں کیخلاف ایک ہو چکے ہیں۔ مسلمانوں کو بھی باہم متحدہوناہو گا۔ پاکستان کے دفاع کیلئے سب مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے پیشرفت ... مزید پڑھیں
وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ... مزید پڑھیں
امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی، شہباز شریف ... مزید پڑھیں
نواز شریف، مریم اور صفدر کو جیل سے رہا کردیا ... مزید پڑھیں
لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری لوگوں کے ساتھ ظلم ... مزید پڑھیں
سندھ بھر کے 74 جعلی اخبارات کی رجسٹریشن منسوخ ... مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ... مزید پڑھیں
پنجاب حکومت کا 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ ... مزید پڑھیں
تمام چوروں کو پکڑنے کا وقت آگیا ہے، چیف جسٹس ... مزید پڑھیں
میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اترگئی، 20 مسافر ... مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کا منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کے معائنے ... مزید پڑھیں
کراچی میں امن کا مستقل قیام حکومت کی اولین ترجیح ... مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے ... مزید پڑھیں
گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کیلئے کھول دیا گیا، بڑی ... مزید پڑھیں
ریلوے کی زمینیں بیچنے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست ... مزید پڑھیں
ریلوے خسارہ کیس؛ چیف جسٹس اور سعد رفیق کے درمیان ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
سعودی عرب سے امدادی پیکیج کے حوالے سے علم نہیں، ترجمان دفترخارجہ
لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے پیشرفت رپورٹ طلب
وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات
امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی، شہباز شریف نے والدہ کو خوشخبری سنائی
نواز شریف، مریم اور صفدر کو جیل سے رہا کردیا گیا
لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری لوگوں کے ساتھ ظلم ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
سندھ بھر کے 74 جعلی اخبارات کی رجسٹریشن منسوخ
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت کا 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ
تمام چوروں کو پکڑنے کا وقت آگیا ہے، چیف جسٹس

مقبول خبریں
سعودی عرب سے امدادی پیکیج کے حوالے سے علم نہیں، ترجمان دفترخارجہ
جنوبی و شمالی کوریا کے درمیان’جوہری ہتھیار تلف کرنے کے معاہدے‘ پر دستخط
ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
مومنہ مستحسن یوٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
رولر کوسٹر کی سواری کیجیے، گردے کی پتھری سے چھٹکارا پائیے
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
پانی کی پائپ لائن ، جس نے پاکستانی گاؤں میں امن قائم کردیا
پانی کی پائپ لائن ، جس نے پاکستانی گاؤں میں امن قائم کردیا
جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین کا افتتاح
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
استاد: آجر و اجیر کی زنجیروں میں جکڑا مقدس رشتہ
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن
لاہور(ویب ڈیسک) ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عدم مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
مومنہ مستحسن یوٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ
نامور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...