اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا

میانمار کے فوجی سربراہ نے مسلمانوں کے قتل کا اعتراف کرلیا


WhatsApp
125



فوج نے کارروائی کے دوران 10 مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دیکر انہیں قتل کردیا، آرمی چیف،فوٹو:فائل

ینگون (ویب ڈیسک) میانمار کے فوجی سربراہ نے راکھین میں مسلمانوں کے قتل عام کا اعتراف کرلیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار فوج کے آرمی چیف نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں روہنگیامسلمانوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔اعترافی بیان میں انہوں نے کہا کہ راکھین کی اجتماعی قبر سے ملنے والی 10لاشیں مسلمانوں کی تھیں جنہیں بنگالی دہشت گرد قرار دے کر فوج نے کارروائی میں ابدی نیند سلا دیا۔

فوجی سربراہ نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کے 4فوجی اہلکاروں نے گزشتہ سال 2ستمبر کو راکھین کے علاقے انِ ڈن میں 10مسلمانوں کو دہشت گردوں کے حملے کا انتقام لینے کی غرض سے قتل کردیا تھا۔ قبر سے انسانی ڈھانچے برآمد ہونے پر فوج نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور تفتیش کے بعد فوج نے اقرار کیا کہ مقامی بدھ مت کے پیروکار اور فوجی اہلکار مسلمانوں کے اجتماعی قتل کے ذمہ دار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی جب کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی گرفت کی جائے گی۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فوج اور بدھ پرستوں نے انِ ڈنِ اور اطراف کے علاقوں سے 10مسلمانوں کو پکڑا اور انہیں مارنے کے بعد لاشوں کواجتماعی طور پر دفن کردیا۔

واضح رہے کہ برمی فوج اور حکومت روہنگیائی افراد کی لسانی و مذہبی بنیادوں پر نسل کشی کے الزامات کو مسترد کرتی رہی ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ فوج نے مسلمانوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں مسلمانوں کے خلاف بدھ مت کے پیروکاروں اور سرکاری فوج نے وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے ہزاروں روہنگیائی مسلمانوں کو قتل اور ان کے گھروں کو آگ لگادی تھی۔حکومتی سرپرستی میں ہونے والے مظالم کے نتیجے میں ساڑھے چھ لاکھ سے زائد روہنگیائی مسلمان جان بچا کر بنگلادیش کی سرحد پر پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بے سرو سامانی کے عالم میں گرز بسر کررہے ہیں۔برمی حکومت روہنگیا قوم کو اپنا شہری تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں ملک سے بے دخل کرنے پر بضد ہے جب کہ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ان کے آباو اجداد قدیم زمانے سے اسی علاقے میں مقیم تھے اور اب ان کی کئی نسلیں یہاں آباد ہیں اس لحاظ سے انہیں تمام تر شہری حقوق ملنے چاہیئں۔




















WhatsApp




متعلقہ خبریں
سعودی باپ ڈوبتی بیٹیوں کو بچاتے ہوئے دم توڑ گیا ... مزید پڑھیں
مراکش کی بلند و بالا برفانی چوٹیوں پر یورپی خواتین ... مزید پڑھیں
دبئی میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات ... مزید پڑھیں
تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں، نیتن یاہو کے بیٹے ... مزید پڑھیں
امریکی پابندیوں کے دباؤ میں اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کریں ... مزید پڑھیں
کشمیری نوجوان کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادت پر ... مزید پڑھیں
فلسطین میں ایک اور نوجوان شہید، دو روز میں تعداد ... مزید پڑھیں
فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ ... مزید پڑھیں
بنگلا دیش میں انتخابی مہم کے دوران ہنگامہ آرائی، 3 ... مزید پڑھیں
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو پارلیمنٹ میں تحریکِ عدم اعتماد ... مزید پڑھیں
امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو ... مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ... مزید پڑھیں
گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے کار 30 فٹ گہرے ... مزید پڑھیں
سوڈان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر اور وزیراعلیٰ کی ... مزید پڑھیں
یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ ... مزید پڑھیں
بابری مسجد کی شہادت کو 26 سال مکمل، مسلمانوں نے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا
سعودی باپ ڈوبتی بیٹیوں کو بچاتے ہوئے دم توڑ گیا
مراکش کی بلند و بالا برفانی چوٹیوں پر یورپی خواتین سیاح قتل
دبئی میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز
تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں، نیتن یاہو کے بیٹے کی اشتعال انگیزی
امریکی پابندیوں کے دباؤ میں اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کریں گے، ایران
کشمیری نوجوان کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادت پر انڈونیشیا میں احتجاج
فلسطین میں ایک اور نوجوان شہید، دو روز میں تعداد 4 ہوگئی
فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق
بنگلا دیش میں انتخابی مہم کے دوران ہنگامہ آرائی، 3 افراد ہلاک

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی کے بجائے پاکستانی ہوتا توبہترتھا، سونونگم
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز گلوکار سونو نگم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ویب ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 مزید پڑھیں ...