اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا

سیکیورٹی حکمرانوں کیلیے ہے ہم تو کیڑے مکوڑے ہیں ، والد زینب


WhatsApp
130



سیکیورٹی صرف حکمرانوں کے لیے ہے اور ہم تو بس کیڑے مکوڑے ہیں، والد زینب فوٹو: ایکسپریس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے لیے کوئی تحفظ نہیں ہے اور سیکیورٹی صرف حکمرانوں کے لیے ہے ہم تو کیڑے مکوڑے ہیں جبکہ انصاف ملنے تک بیٹی کی تدفین نہیں ہوگی۔عمرہ ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا اس پر دل غم سے چور ہے، پولیس نے ہمارے رشتہ داروں کے ساتھ بالکل تعاون نہیں کیا، پولیس کارروائی کرتی تو ملزم گرفتار ہوجاتے لیکن قانون کے رکھوالوں نے بچی کو ڈھونڈنے کے لیے کوئی تعاون نہیں کیا۔

زینب کے والد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی حکمرانوں کے لیے ہے ہم تو کیڑے مکوڑے ہیں، عام آدمی کے لیے کوئی تحفظ نہیں ہے، چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف واقعے کا نوٹس لیں، ابھی قصور جارہے ہیں اور بچی کو تب تک نہیں دفنائیں گے جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے 2 سالوں سے بچیوں کو گھر سے باہر بھیجنے سے خوفزدہ ہیں، میرا ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں، زینب کو 4 کلمے یاد تھے اور پانچواں یاد کررہی تھی جب کہ وہ ہر وقت درود شریف بھی پڑھا کرتی تھی۔

اس موقع پر میڈیا نے بچی کی والدہ سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ غم کے مارے نہ بول سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بچی زینب ہی اب اس دنیا میں نہ رہی میں کیا کہوں، مجھے صرف انصاف چاہیے۔

واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ ملزمان نے بچی کی لاش کو کچرے میں پھینک دیا، اطلاعات کے مطابق 5 روز قبل زینب سپارہ پڑھنے گھر سے نکلی تھی لیکن گھر کے قریب بچی کو راستے میں اغوا کرلیا گیا، بچی کی گمشدگی پر اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تاہم گزشتہ رات کچرے کے ڈھیر سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

دوسری جانب بچی کے والدین عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئے ہوئے تھے اور واقعہ کا علم ہونے کے فوراً بعد اسلام آباد پہنچے، کم سن زینب سے زیادتی و قتل کے خلاف شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سینیٹ میں مذمتی ... مزید پڑھیں
والدین بچوں کے موبائل پر نظر رکھیں کہ وہ کیا ... مزید پڑھیں
پاکستان میں بھارتی فلمیں بند نہیں کرسکتے، فواد چوہدری ... مزید پڑھیں
جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ حامد انصاری بھارتی حکام ... مزید پڑھیں
کیمرہ مین پر تشدد کرنیوالے گارڈز کیخلاف کارروائی میں تعاون ... مزید پڑھیں
برٹش ائیر ویز کا پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے ... مزید پڑھیں
پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے، وزیراعظم عمران خان ... مزید پڑھیں
آزادی کی جدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے دبایا ... مزید پڑھیں
نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ کا صحافی پر بہیمانہ تشدد ... مزید پڑھیں
ضمنی بجٹ سے خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، ... مزید پڑھیں
عجیب مذاق ہے جس کا جی چاہے اداروں کو گالیاں ... مزید پڑھیں
کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ ... مزید پڑھیں
کشمیریوں کے قتل عام پر دنیا اتنی بے حس کیسے ... مزید پڑھیں
سانحہ اے پی ایس نے دہشت گردی کے خلاف یکجہتی ... مزید پڑھیں
آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی ... مزید پڑھیں
سندھ حکومت کے ساتھ چلنے کی بہت کوشش کی لیکن ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
نواز شریف مریم نواز کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور
والدین بچوں کے موبائل پر نظر رکھیں کہ وہ کیا کررہے ہیں، شہریار آفریدی
پاکستان میں بھارتی فلمیں بند نہیں کرسکتے، فواد چوہدری
جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ حامد انصاری بھارتی حکام کے حوالے
کیمرہ مین پر تشدد کرنیوالے گارڈز کیخلاف کارروائی میں تعاون کریں گے، نواز شریف
برٹش ائیر ویز کا پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے، وزیراعظم عمران خان
آزادی کی جدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے دبایا نہیں جاسکتا،ترجمان پاک فوج
نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ کا صحافی پر بہیمانہ تشدد

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی کے بجائے پاکستانی ہوتا توبہترتھا، سونونگم
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز گلوکار سونو نگم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ویب ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 مزید پڑھیں ...