اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ترکی کے انتخابات میں رجب طیب اردگان کو برتری حاصل

قصور میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا


WhatsApp
72



پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا

قصور ( ویب ڈیسک) قصور میں بچی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل، وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا
قصور میں ایک اور بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جس کا وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھی نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق قصور کے علاقے روڈ کوٹ کی رہائشی 7 سالہ بچی 5 جنوری کو ٹیوشن جاتے ہوئے اغوا ہوئی اور 4 دن بعد اس کی نعش کشمیر چوک کے قریب واقع ایک کچرہ کنڈی سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد نے بتایا کہ شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش جاری ہے جبکہ بچی کے لواحقین نے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی ہے۔ڈی پی او کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو ملزم کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مقتولہ بچی کے والدین عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر زیادتی کے بعد قتل ہونے والی یہ آٹھویں بچی ہے اور زیادتی کا شکار بچیوں کے ڈی این اے سے ایک ہی نمونہ ملا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قصور کے واقعات پر 5ہزار سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی ہے جبکہ 67افراد کا میڈیکل چیک اپ کروایا جاچکا ہے۔آر پی او شیخوپورہ رینج ذوالفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بچی کی موت زیادتی کے بعد گلا دبانے کے نتیجے میں ہوئی اور اس واقعے پر ہر کوئی سوگوار ہے۔آر پی او نے اس تاثر کو رد کردیا کہ پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بچی کے اہلخانہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی اور اہل محلہ نے بھی معاونت کی، لیکن پولیس کی غفلت کا تاثر درست نہیں۔آر پی او کے مطابق علاقے میں نصب درجنوں سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لینا ایک مشکل کام ہے، لیکن پولیس نے کافی دور تک جاکر سرچ کیا، فوٹیجز دیکھیں اور پھر اس میں سے متعلقہ فوٹیج نکالی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سیکیورٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔آر پی او کے مطابق ڈی این اے کے 96نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے، جن میں سے 5 کیسز ایسے ہیں جہاں ہمیں شک ہے کہ ڈی این اے ایک جیسا ہے۔بچی کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اور لوگ احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔لوگوں نے سڑکیں بلاک کردیں اور مارکیٹیں بھی بند کردی گئیں۔جگہ جگہ پولیس کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے اور فیروز پور روڈ پر مظاہرین نے پولیس کو دھکے بھی دیئے۔مشتعل احتجاجی مظاہرین قصور میں ڈی سی آفس کا گیٹ توڑ کر اندر گھس گئے، مشتعل مظاہرین پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پتھرا ﺅکیا، مظاہرین نے پولیس موبائلوں کے شیشے توڑ دیئے۔حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ قصور میں ایک سال کے دوران 11کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا، لیکن پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

واضح رہے کہ بچی کی نعش جس جگہ سے ملی، یہ وہی مقام ہے جہاں اس سے قبل بھی ریپ کا شکار ہونے والے بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔ایک ماہ قبل ایک 5سالہ بچی بھی یہاں سے نیم مردہ حالت میں ملی تھی، جو اس وقت چلڈرن ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ بچی کو بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات دی گئی تھیں۔اس سے قبل 2015میں بھی قصور میں بچوں کے ساتھ بدفعلی اور زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنانے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے قصور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے سیشن جج قصور اور پولیس سے واقعے کی فوری طور پر رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

وزیراعلی شہباز شریف نے قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔شہبازشریف نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قاتل قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے مقتول بچی کے لواحقین سے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس پر پیش رفت کی وہ ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی قصور میں بچی سے زیادتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قصور میں بچی سے زیادتی کا واقعہ شریف حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ملزمان کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
بتائیں شہبازشریف بجلی کہاں ہے کیا وہ شاپنگ بیگ ... مزید پڑھیں
(ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار ... مزید پڑھیں
ن لیگ کے رانا افضل سمیت 9 انتخابی امیدوار سوئی ... مزید پڑھیں
حمزہ شہباز سن لولاہور تیرے باپ کی جاگیر نہیں : ... مزید پڑھیں
ملک میں مون سون کا پہلاحصہ زیادہ طاقتور ہوگا، محکمہ ... مزید پڑھیں
نواز اور شہباز میں چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر ... مزید پڑھیں
ہلال عید؛ پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ 16جون کو ہوگی ... مزید پڑھیں
سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ ... مزید پڑھیں
چیف جسٹس کے حکم پر حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ ... مزید پڑھیں
کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 3 کان کن ... مزید پڑھیں
کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کی انصاف ہاؤس میں ... مزید پڑھیں
فاروق بندیال کو پی ٹی آئی سے نکالنے پر عمران ... مزید پڑھیں
خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار ... مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کا شیڈول جاری کردیا ... مزید پڑھیں
پاک افغان دو طرفہ تعلقات، اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد ... مزید پڑھیں
اراکین پارلیمنٹ کی مراعات میں بے جا اضافہ کیوں؟ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
شمالی وزیرستان میں فوجی دستے پر دہشت گردوں کا حملہ، فوجی جوان شہید
بتائیں شہبازشریف بجلی کہاں ہے کیا وہ شاپنگ بیگ میں ڈال کرلے گئے: عمران خان
(ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے
ن لیگ کے رانا افضل سمیت 9 انتخابی امیدوار سوئی گیس کے 5 کروڑ کے نادہندہ نکلے
حمزہ شہباز سن لولاہور تیرے باپ کی جاگیر نہیں : زعیم قادری
ملک میں مون سون کا پہلاحصہ زیادہ طاقتور ہوگا، محکمہ موسمیات
نواز اور شہباز میں چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر اختلاف
ہلال عید؛ پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ 16جون کو ہوگی
سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا
چیف جسٹس کے حکم پر حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا
عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر ہفتہ 9 جون 2018 لاہور: گزشتہ 6 مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ماہ نور بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...