اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

پی ایل او کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار

دفاعی بجٹ کاصرف 2 فیصد سینٹری پیڈز پر خرچ ہو: اکشے کمار


WhatsApp
27



اکشے کمار کی جلد ریلیز ہونے جا رہی فلم خواتین کے پیریئڈز کے دنوں کی دشواریوں پر روشنی ڈالتی ہے۔

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ فلموں کے کھلاڑی کہے جانے والے اکشے کمار گذشتہ چند برسوں سے حب الوطنی اور سماجی مسائل سے وابستہ فلموں میں زیادہ دلچسپی لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔فلم ’ٹائلٹ ایک پریم کتھا‘، اور ’ایئر لفٹ‘ جیسی فلموں کے بعد اب ان کی نئی فلم ’پیڈمین‘ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو خواتین کی دشواری کو سمجھتا ہے اور ہر مہینے ان کی زندگی آسان کرنے کے لیے خود گھریلو سطح پر پیڈز بنانا شروع کرتا ہے۔اس فلم کے پروموشن کے دوران اکشے نے بتایا کہ انھیں خود ماہواری کے بارے میں کئی باتیں دو برس پہلے معلوم ہوئیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے بتایا کہ ’جیسے باقی گھروں میں ہوتا ہے مجھ سے بھی میرے گھر میں اس بارے میں چھپایا گیا تھا۔ جیسے جیسے بڑا ہوتا گیا مجھے اس بارے میں پتا چلتا گیا۔انھوں نے کہا کہ ’یہ کیسے ہوتا ہے اور اس دوران خواتین کو کیا کرنا چاہیے، یہ تمام باتیں انڈیا میں 82 فیصد خواتین کو پتا ہی نہیں ہیں۔

اکشے کمار کے مطابق ’ان مشکل دنوں میں انڈیا کے کئی علاقوں میں خواتین مٹی، پتے اور راکھ جیسی اشیا استعمال کرتی ہیں جو کہ بہت شرمناک بات ہے۔ اس بارے میں مجھے جب دو سال قبل معلومات ہوئی تو مجھے لگا اس بارے میں فلم کی ضرورت ہے۔یہ فلم سستی پیڈ مشین بنانے والے اروناچلم مرگوناتھم نامی شخص کی اصل کہانی سے متاثر ہے۔ اکشے نے بتایا کہ مرگوناتھم کی ایک بات ان کے دل میں گھر کر گئی۔ انھوں نے کہا تھا کہ اگر ملک کی خواتین طاقتور ہوں گی تو ملک بھی طاقتور ہوگا۔





اکشے نے سوال کیا کہ ملک کے دفاعی بجٹ پر ہر سال جو خرچ ہوتا ہے اس کا کیا فائدہ جب ملک کی خواتین ہی طاقتور نہ ہوں۔ ان کا خیال ہے کہ ملک کے دفاعی بجٹ کا دو فیصد حصہ خواتین کو مفت سینیٹری پیڈز فراہم کرنے میں خرچ ہونا چاہیے۔ماہواری کے دوران خواتین کی حالت کے بارے میں اکشے نے کہا کہ ’میں ان دنوں اس بارے میں بہت کچھ پڑھ رہا ہوں۔ ہمارے ملک میں خواتین کے لیے وہ پانچ دن جہنم کی طرح ہوتے ہیں۔ اور اس کی وجہ ماہواری نہیں بلکہ ان کے ارد گرد افراد کا رویہ ہوتا ہے۔ ان کے پاس صفائی کا انتظام نہیں ہوتا ہے۔ کئی غیر مناسب روایات ماننی پڑتی ہیں جیسے باورچی خانے میں داخل نہ ہونا، اچار نہ چھونا یا مندر نہ جانا۔‘




ایسی روایات پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’یہ بہت شرمناک بات ہے کہ سکول جانے والی لڑکیوں کے کپڑوں پر اگر داغ لگ جاتا ہے تو انھیں چھیڑا جاتا ہے۔ کئی لوگ مذاق اڑاتے ہوئے اسے پانچ دن کا ٹیسٹ میچ بھی کہتے ہیں۔اکشے کمار کا خیال ہے کہ بچپن میں لڑکیوں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ ہونا چاہیے کہ وہ ماہواری کے بارے میں شرمندہ نا محسوس کریں۔ فلم ’پیڈ مین‘ کے ہدایت کار آر بالکی ہیں اور اس فلم میں اکشے کے علاوہ اداکارہ سونم کپور اور رادھکا آپٹے اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 26جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔



WhatsApp




متعلقہ خبریں
ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ... مزید پڑھیں
دپیکا کی سالگرہ، بھارتی میڈیا میں رنویر سے منگنی کی ... مزید پڑھیں
دفاعی بجٹ کاصرف 2 فیصد سینٹری پیڈز پر خرچ ہو: ... مزید پڑھیں
ایشوریا کے سسرالیوں سے تعلقات کی اصل کہانی سامنے آگئی ... مزید پڑھیں
پاکستانی اداکاراؤں کا بالی ووڈ پر راج ... مزید پڑھیں
اپنی شادی کی تقریب میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ... مزید پڑھیں
،، پدماوتی ،، کے بعد ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بھی شو ... مزید پڑھیں
تیمور خان کی پہلی سالگرہ پر چند یادگار اور خوبصورت ... مزید پڑھیں
عروہ حسین؛ شادی کی پہلی سالگرہ اور سوپرہٹ فوٹو شوٹ ... مزید پڑھیں
فائیو سٹار ہوٹل پر بھارتی پولیس کا چھاپہ، بالی ووڈ ... مزید پڑھیں
متنازع تصاویر پر اداکارہ عرشی خان مشکل میں پھنس گئیں ... مزید پڑھیں
پریانکا نے "مدرٹریسا میموریل ایوارڈ" اپنے نام کر لیا ... مزید پڑھیں
ویرات اور انوشکا کی شادی کی تقریبات تصاویر ... مزید پڑھیں
دلیپ کمار نے اپنی 95ویں سالگرہ منائی، تصاویر وائرل ... مزید پڑھیں
پریانکا چوپڑا کی ہم شکل وہ پاکستانی لڑکی کہ دیکھ ... مزید پڑھیں
صدف کنول کی نازیبا تصاویر لیک ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
انجلینا جولی نے ڈھونڈ لیا نیا ساتھی
ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
دپیکا کی سالگرہ، بھارتی میڈیا میں رنویر سے منگنی کی افواہ
دفاعی بجٹ کاصرف 2 فیصد سینٹری پیڈز پر خرچ ہو: اکشے کمار
ایشوریا کے سسرالیوں سے تعلقات کی اصل کہانی سامنے آگئی
پاکستانی اداکاراؤں کا بالی ووڈ پر راج
اپنی شادی کی تقریب میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا رقص، میلہ لوٹ لیا
،، پدماوتی ،، کے بعد ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بھی شو سینا کے نشانے پر
تیمور خان کی پہلی سالگرہ پر چند یادگار اور خوبصورت تصاویر
عروہ حسین؛ شادی کی پہلی سالگرہ اور سوپرہٹ فوٹو شوٹ

مقبول خبریں
کراچی میں ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ
پی ایل او کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار
محمد حفیظ 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے 10ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
انجلینا جولی نے ڈھونڈ لیا نیا ساتھی
حقوقِ نسواں کا غلط استعمال
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جن مردوں کے چہرے پر داڑھی ہےشاندار خوشخبری آگئی
معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کر گئیں
بھارتی شہری ہرپریت سنگھ کبھی اپنی سالگر ہ نہیں منا سکتا مگر کیوں ؟
بھارتی شہری ہرپریت سنگھ کبھی اپنی سالگر ہ نہیں منا سکتا مگر کیوں ؟
پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدہ پر پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر تعینات کر دیا گیا
کنجوس کی بلی
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
ایک دہشت گردتنظیم اور تیل کے کنووں کی مالک، ایسا واقعہ کہ دنیا دنگ رہ گئی
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
محمد حفیظ 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے 10ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
نیلسن(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ ون مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
انجلینا جولی نے ڈھونڈ لیا نیا ساتھی
لاہور (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ، فلم ساز و سماجی کارکن مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائن کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے انتخابات سے قبل پی آئی مزید پڑھیں ...