اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا

"الحشد" ملیشیا اور افغان اجرتی قاتلوں کی مدد سے ,ایران احتجاج کچلنے کے لیے تیار


WhatsApp
195



اہواز شہر میں بینکوں اور پولیس مراکز کی سکیورٹی بہت سخت کر دی گئی ہے:فائل فوٹو

رپورٹ: صالح حميد
ایران کے ضلعے اہواز میں ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ہے کہ حکام نے تہران نواز عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے عناصر کو لا کر اہواز اور ملک کے دیگر صوبوں میں پھیلا دیا ہے تا کہ تہران کے خلاف جاری عوامی احتجاج کو کچلا جا سکے۔الحشد الشعبی کے ارکان کا ایک گروپ بدھ کی شام اہواز شہر کے علاقے الثورہ میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پاسداران انقلاب اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شریک ہوا تھا۔

ادھر ایران میں احتجاج کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ "آمد نیوز" کے مطابق پاسداران انقلاب نے شام میں لڑنے والی افغان ملیشیا "فاطمیون" کے ہزاروں اجرتی قاتلوں کو ایران لا کر انہیں صوبہ اصفہان کے "خمينی شہر" منتقل کر دیا ہے۔ یہاں وہ شہر میں جاری عوامی احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اہواز میں دن کے اوقات میں حالات کچھ پرسکون رہتے ہیں تاہم رات کے وقت صورت حال یکسر مختلف ہوتی ہے اور اس دوران گرفتاریاں اور جھڑپیں دیکھنے میں آتی ہیں۔

اہواز شہر میں بینکوں اور پولیس مراکز کی سکیورٹی بہت سخت کر دی گئی ہے۔ حکام نے شہر کے مرکزی بازار میں لوگوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ سہ پہر تین بجے کے بعد اپنی دکانیں بند کر دیں۔سکیورٹی فورسز نے اُن عسکری بیرکوں کے اطراف میں بارودی سرنگیں بھی نصب کر دی ہیں جہاں ہتھیاروں کے ذخائر موجود ہیں۔ادھر پاسداران انقلاب کے ایک بیان کے مطابق ملک کے مغربی شہر پیرانشہر میں "خمینی کے انقلاب کے دشمن" عناصر کے ساتھ جھڑپوں میں ایرانی انٹیلی جنس کے 3 اہل کار ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری حکام نے بدھ کی صبح ملک بھر میں اپنی حمایت میں ریلیوں کا انعقاد کیا۔ شرکاء میں زیادہ تر مُلّائی نظام کی درس گاہوں کے طلبہ، بیسج اور پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے اہل کار، سرکاری ملازمین اور اسکولوں کے طلبہ شامل تھے جنہیں حکومتی بسوں کے ذریعے لایا گیا تھا۔ شرکاء نے ایرانی نظام اور حکومت کے حق میں نعرے بازی کی اور "فساد بھڑکانے والوں اور تخریب کاروں" کو یکسر مسترد کر دیا۔ایرانی مرشد اعلی علی خامنہ ای پہلے ہی یہ دعوی کر چکے ہیں کہ نظام کے خلاف مظاہروں کو "بیرونی سپورٹ" سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

ایران سے موصول ہونے والی آخری خبروں کے مطابق دارالحکومت تہران، اصفہان، کرمان شاہ، کازرون، خرم آباد، قہدریجان، عیلام اور دیگر شہروں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد رات کے اوقات میں وسیع پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی... رسمِ دعا یاد ہو نہ ... مزید پڑھیں
اسرائیل ایک جعلی ملک؟ ... مزید پڑھیں
عدالتی نظام کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے ... مزید پڑھیں
ہم سرسری سوچ والے ... مزید پڑھیں
بھارت میں چنگاری ،، کرتارپور راہداری ... مزید پڑھیں
آئیڈیاز 2018 اسپیشل: پاکستان کی دفاعی پیداوار ... مزید پڑھیں
ممبئی حملوں کا ڈرامہ وطن عزیز پاکستان، فوج اور ... مزید پڑھیں
بدلتے ’’ورلڈ آرڈر‘‘ میں پاکستان کا مقام ... مزید پڑھیں
اسرائیل نامنظور کیوں؟ ... مزید پڑھیں
بھارتی فوج میں خواتین کی بطور سیکس ورکر بھرتی کا ... مزید پڑھیں
مولانا سمیع الحق کی سیاسی و دینی خدمات پر ایک ... مزید پڑھیں
آسیہ بی بی کی رہائی: اسلامی انصاف کی خوش آئند ... مزید پڑھیں
جدید دور کی سفاک سچائی افغانستان میں خون سستا پانی ... مزید پڑھیں
کشمیر پر قبضے کا نیا پلان ... مزید پڑھیں
عورت کی آزادی : عزت یا ذلت؟ ... مزید پڑھیں
یہ کیسی تبدیلی ہے؟ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے: سانحہ اے پی ایس کے غازی احمد نواز کا عزم
آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی... رسمِ دعا یاد ہو نہ ہو
اسرائیل ایک جعلی ملک؟
عدالتی نظام کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے
ہم سرسری سوچ والے
بھارت میں چنگاری ،، کرتارپور راہداری
آئیڈیاز 2018 اسپیشل: پاکستان کی دفاعی پیداوار
ممبئی حملوں کا ڈرامہ وطن عزیز پاکستان، فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کیلئے رچایا گیا :ہوشربا انکشافات“
بدلتے ’’ورلڈ آرڈر‘‘ میں پاکستان کا مقام
اسرائیل نامنظور کیوں؟

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی کے بجائے پاکستانی ہوتا توبہترتھا، سونونگم
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز گلوکار سونو نگم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ویب ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 مزید پڑھیں ...