اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

سلامتی کونسل میں پاکستان اور امریکی مندوبین کے درمیان لفظی جنگ

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں نسلی فسادات، کئی بسوں اورگاڑیوں کو آگ لگادی،ٹرین سروس معطل


WhatsApp
38



ممبئی کے ضلع پونے میں شروع ہونے والا تنازع ہنگاموں کی شکل اختیار کر چکا ہے

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر پونے سے شروع ہونے والے فسادات نے دیگر کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ مشتعل مظاہرین نے اس دوران کئی سرکاری املاک کو آگ لگادی۔ مظاہرے فسادات بڑے پیمانے پر پھیل گئے ہیں اور ممبئی میں ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگامے گزشتہ روز اس وقت شروع ہوئے جب دلت قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد گروپوں کی شکل میں کوریگاؤں جنگ کی 200 ویں فتح کا جشن منانے کے لیے پونے جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کر دیا گیا۔

ممبئی کے ضلع پونے میں شروع ہونے والا تنازع ہنگاموں کی شکل اختیار کر چکا ہے، ان ہنگاموں میں اب تک ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ 40 سے زائد گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں۔دلت قبیلے کے افراد نے اس حملے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج اور سڑکیں بلاک کرنے کی کال دی تھی۔
بھارت کے ریلوے حکام نے مضافائی علاقوں کُرلا اور وشی کے درمیان چلنے والے ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے جب کہ ممبئی ہائی وے پر آج بروز منگل کئی گھنٹوں تک شدید ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑا۔

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دویندرا فیڈنوس نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔دویندرا فیڈنوس نے گزشتہ روز شروع ہونے والے فسادات کی انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے جبکہ پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ان فسادات پر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے بنیادی ستون آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا فاشسٹ وژن یہ ہے کہ بھارت میں دلتوں کو ہمیشہ معاشرے کے سب سے نچلے درجے پر ہونا چاہیے۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ اُنا اور روہت ومیلا کے بعد بھیما کوریگاؤں واقعہ دلتوں کی مزاحمت کی ایک تازہ ترین مثال ہے۔ بھارت کا آئین بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے بھی کل ممبئی میں ہڑٹال کی کال دی ہے۔

خیال رہے کہ بھیما کوریگاؤں کی لڑائی جنوری 1818 میں برطانیہ کی ایسٹ انڈیا کمپنی اور مراٹھا کے پیشوا باجی راؤ دوئم کے درمیان لڑی گئی تھی۔ 28000 جنگجوؤں پر مشتمل مراٹھی فوج نے پونے پر حملہ کیا تو اس دوران ان کا سامنا برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج سے ہو گیا۔مراٹھی قبیلے کے پیشوا باجی راؤ دوئم نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو زیر کرنے کے لیے 2 ہزار اہلکار کوریگاؤں بھیجے تاہم ایسٹ انڈیا کمپنی جس میں دلت قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین اہلکار بھی موجود تھے، نے مراٹھیوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔مہاراشٹرا میں گوریگاؤں کی جنگ کو بہت اہمیت حاصل ہے اور دلت اس جنگ کو مراٹھیوں کے خلاف اپنی فتح کے طور پر یاد کرتے ہیں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
بھارت میں مودی سرکار نے عازمین حج کی سبسڈی ختم ... مزید پڑھیں
اسرائیلی وزیراعظم کے 6 روزہ دورہ بھارت کا آغاز ... مزید پڑھیں
پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ... مزید پڑھیں
بھارت کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی سے ... مزید پڑھیں
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں نسلی فسادات، کئی بسوں اورگاڑیوں کو ... مزید پڑھیں
ممبئی کے ایک ریستوران میں آگ 15 ہلاک ... مزید پڑھیں
کلبھوشن کا معاملہ، بھارت نے پاکستان میں تعینا ت اپنے ... مزید پڑھیں
ہر سال 1600 بھارتی فوجی خودکشی کرتے ہیں،بھارتی میڈیا کا ... مزید پڑھیں
ممبئی کی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ... مزید پڑھیں
بھارتی شوٹر خاتون نے اپنی فیملی کو شوٹ کر ... مزید پڑھیں
بی جے پی نے گجرات اور ہماچل پردیش کا انتخابی ... مزید پڑھیں
گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی نتائج سے پہلے ہی ... مزید پڑھیں
ہماچل پردیش اورگجرات کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کو ... مزید پڑھیں
بھارت میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں ... مزید پڑھیں
بھارت میں حافظ سعید زندہ باد‘ ... مزید پڑھیں
ہندو دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے پر کمل ہاسن ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
بھارت میں مودی سرکار نے عازمین حج کی سبسڈی ختم کردی
اسرائیلی وزیراعظم کے 6 روزہ دورہ بھارت کا آغاز
پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ہے: بھارتی آرمی چیف
بھارت کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی سے خراب ہوگئی
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں نسلی فسادات، کئی بسوں اورگاڑیوں کو آگ لگادی،ٹرین سروس معطل
ممبئی کے ایک ریستوران میں آگ 15 ہلاک
کلبھوشن کا معاملہ، بھارت نے پاکستان میں تعینا ت اپنے ہائی کمشنر کو وطن واپس بلالیا
ہر سال 1600 بھارتی فوجی خودکشی کرتے ہیں،بھارتی میڈیا کا انکشاف
ممبئی کی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک
بھارتی شوٹر خاتون نے اپنی فیملی کو شوٹ کر دیا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
محمد حفیظ 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے 10ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
نیلسن(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ ون مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بالی ووڈ خانز کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات پر انکار
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ پر تین دہائیوں سے راج کرنے والے خانز مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائن کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے انتخابات سے قبل پی آئی مزید پڑھیں ...