اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا

امریکہ کے بعد گوئٹے مالا کا اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان


WhatsApp
113



گوئٹے مالا بیت المقدس سے متعلق قرار داد کے خلاف ووٹ دینے والے 9 ممالک میں شامل تھا

گوئٹے مالا (ویب ڈیسک ) وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا نے بھی اسرائیل میں قائم اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا ۔ گوئٹے مالا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بیت المقدس سے متعلق قرار داد کے خلاف ووٹ دینے والے 9 ممالک میں شامل تھا۔

گوئٹے مالا کے صدر جمی مورالز نے اپنے فیس بک پیغام میں سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔’ گوئٹے مالا اور اسرائیل میں اس وقت سے بہترین تعلقات ہیں جب ہم نے اسرائیل کے قیام کی حمایت کی تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے لیکن سب سے اہم بات گوئٹے مالا کا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے حوالے سے ہوئی۔ ’ گوئٹے مالا کے لوگو، میں آپ کو یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ میں نے چانسلر کو اسرائیل میں قائم سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے، خدا آپ کا نگہبان ہو ۔

واضح رہے کہ جمعرات کو امریکی صدر ٹرمپ کے امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک مذمتی قرار داد منظور کی گئی تھی۔ امریکہ ، اسرائیل اور گوئٹے مالا سمیت دیگر 6 چھوٹے چھوٹے ممالک نے اس قرار داد کی مخالفت کی تھی جبکہ اس قرار داد کی حمایت میں 128 ووٹ آئے ۔ امریکہ کی جانب سے 6 دسمبر کو اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد گوئٹے مالا پہلا ملک ہے جس نے اپنے سفارتخانے کی منتقلی کا اعلان کیا ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
سعودی باپ ڈوبتی بیٹیوں کو بچاتے ہوئے دم توڑ گیا ... مزید پڑھیں
مراکش کی بلند و بالا برفانی چوٹیوں پر یورپی خواتین ... مزید پڑھیں
دبئی میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات ... مزید پڑھیں
تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں، نیتن یاہو کے بیٹے ... مزید پڑھیں
امریکی پابندیوں کے دباؤ میں اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کریں ... مزید پڑھیں
کشمیری نوجوان کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادت پر ... مزید پڑھیں
فلسطین میں ایک اور نوجوان شہید، دو روز میں تعداد ... مزید پڑھیں
فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ ... مزید پڑھیں
بنگلا دیش میں انتخابی مہم کے دوران ہنگامہ آرائی، 3 ... مزید پڑھیں
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو پارلیمنٹ میں تحریکِ عدم اعتماد ... مزید پڑھیں
امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو ... مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ... مزید پڑھیں
گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے کار 30 فٹ گہرے ... مزید پڑھیں
سوڈان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر اور وزیراعلیٰ کی ... مزید پڑھیں
یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ ... مزید پڑھیں
بابری مسجد کی شہادت کو 26 سال مکمل، مسلمانوں نے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا
سعودی باپ ڈوبتی بیٹیوں کو بچاتے ہوئے دم توڑ گیا
مراکش کی بلند و بالا برفانی چوٹیوں پر یورپی خواتین سیاح قتل
دبئی میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز
تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں، نیتن یاہو کے بیٹے کی اشتعال انگیزی
امریکی پابندیوں کے دباؤ میں اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کریں گے، ایران
کشمیری نوجوان کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادت پر انڈونیشیا میں احتجاج
فلسطین میں ایک اور نوجوان شہید، دو روز میں تعداد 4 ہوگئی
فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق
بنگلا دیش میں انتخابی مہم کے دوران ہنگامہ آرائی، 3 افراد ہلاک

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی کے بجائے پاکستانی ہوتا توبہترتھا، سونونگم
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز گلوکار سونو نگم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ویب ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 مزید پڑھیں ...