اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب

،، پدماوتی ،، کے بعد ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بھی شو سینا کے نشانے پر


WhatsApp
468



تاہم تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کی طرح یہ فلم بھی سیاسی تنازعات کی شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہے

ممبئی (نیوز ڈیسک) سلمان خان اور کیترینا کیف کی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 22 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں فلم ساز ادارے ’یش راج فلمز‘ نے بھارت کے تما م علاقوں کے سنیماپلکس تھیٹروں میں پانچ پانچ سکرینیں اس فلم کی نمائش کیلئے مخصوص کرا لی ہیں۔

فلم بینوں کو اس فلم کا شدت سے انتظار ہے ۔ تاہم تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کی طرح یہ فلم بھی سیاسی تنازعات کی شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ہندو انتہاپسند تنظیموں شو سینا اور مہاراشٹر نونیرمن سینا نے سنیما پلکس میں سکرینیں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کیلئے مخصوص کئے جانے بعد مراٹھی فلموں ’دیوا‘ اور ’ایک اٹرنگی‘ کیلئے سکرینیں دستیاب نہ ہونے کے باعث فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ پر شدید تنقید شروع کر دی ہے۔

’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2012 میں بنی سوپر ہٹ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ پر مبنی کہانی پر بنائی گئی تھی۔ ان دونوں فلموں میں سلمان خان راء کے ایجنٹ اور کترینہ کیف آئی ایس آئی کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کہانی 2014 میں بھارتی نرسوں کو داعش کی طرف سے اغوا کئے جانے کے واقعے پر مبنی ہے اور اس کا باضابطہ ٹریلر 7 نومبر کو جاری کیا گیا تھا۔


فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں اور اسے یش راج فلمز کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ اس فلم میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا ایک گانا بھی شامل کیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان فلم سینسر بورڈ نے اسے نمائش کیلئے پاس کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی طرح اس فلم میں بھی پاکستان اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا امیج مسخ کیا گیا ہے۔

شالینی ٹھاکرے کی جماعت نے اس فلم کے پیش کار ادارے یش راج فلم کو ایک خط میں باور کرایا ہے کہ اگر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے مراٹھی فلموں کو نمائش کیلئے مناسب موقع نہ دیا تو وہ اسے آئیندہ مہاراشٹر میں کسی بھی فلم کی شوٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس جماعت نے مہاراشٹر میں موجود سنیما تھیٹروں کے مالکان کو بھی ایک خط میں خبردار کیا ہے کہ وہ یہ مت بھولیں کہ اُن کے تھیٹر مہاراشٹر میں موجود ہیں اور وہ وہاں اُن کی دادا گیری نہیں چلنے دے گی۔

شو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤٹ نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر یش راج فلمز جیسی بڑی مچھلیاں چھوٹی مچھلیوں کو نگلتی رہیں گی تو وہ اُنہیں باور کرانا چاہتے ہیں کہ مہاراشٹر کے ٹائیگر بھی زندہ ہیں۔

اس سے قبل ان دونوں انتہا پسند ہندو جماعتوں نے ملکر پاکستانی اداکاروں کی بھارتی فملوں میں اداکاری بھی مکمل طور پر رکوا دی تھی


WhatsApp




متعلقہ خبریں
اداکارہ ارمینا خان نازیبا گفتگو کرنے پر شیخ رشید پربھڑک ... مزید پڑھیں
بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے پر فلم بنانے کاا ... مزید پڑھیں
سٹے بازی کی لت کی وجہ سے سلمان نے مجھ ... مزید پڑھیں
پاکستان کو ’ناکام ریاست‘ کہنے پر عروہ حسین نےسوارا بھاسکر ... مزید پڑھیں
عیدین کے مواقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر ... مزید پڑھیں
رنبیرکپورنے عالیہ بھٹ سےاپنے افئیر کا اعتراف کر لیا ... مزید پڑھیں
سنجو کے ٹریلر نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی ... مزید پڑھیں
بالی ووڈ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘کی نمائش پر پاکستان میں ... مزید پڑھیں
اب ایک نہیں دو دو سلمان؟ ... مزید پڑھیں
کرینہ کپور پھر ماں بنیں گی؟؟ ... مزید پڑھیں
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے کٹو میں تارا کا ... مزید پڑھیں
"مجھے بھی ہراساں کیا گیا" مومنہ مستحسن می ٹو مہم ... مزید پڑھیں
ماہرہ خان بھی جنسی ہراسانی کیخلاف بول پڑیں ... مزید پڑھیں
میشا شفیع کا معروف گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی ... مزید پڑھیں
فلم ’کلنک‘ میں مادھوری نے کی سنجے دت کے ... مزید پڑھیں
اللہ نے توفیق دی تو میں بھی دوسری شادی کرونگا ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ماہ نور بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل
اداکارہ ارمینا خان نازیبا گفتگو کرنے پر شیخ رشید پربھڑک اٹھیں
بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے پر فلم بنانے کاا علان کر دیا
سٹے بازی کی لت کی وجہ سے سلمان نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا، اربازخان کا انکشاف
پاکستان کو ’ناکام ریاست‘ کہنے پر عروہ حسین نےسوارا بھاسکر کو دیا کرارا جواب
عیدین کے مواقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی!!
رنبیرکپورنے عالیہ بھٹ سےاپنے افئیر کا اعتراف کر لیا
سنجو کے ٹریلر نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی
بالی ووڈ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘کی نمائش پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اب ایک نہیں دو دو سلمان؟

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا
عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر ہفتہ 9 جون 2018 لاہور: گزشتہ 6 مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ماہ نور بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...