اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کی تصدیق

قابض اسرائیلی فوج نے بہادر فلسطینی لڑکی احید تمیمی کو گرفتار کر لیا


WhatsApp
101



سال 2012 میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے احید کو ترکی بلایا اور اسے ایک ایوارڈ بھی دیا

غزہ (نیوز ڈیسک ) اسرائیلی افواج نے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی بہادر فلسطینی لڑکی احید تمیمی کو گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں احید بے خوف ہو کر اسرائیلی افواج سے الجھتی رہی ہے اور اس کی بہادری کے اعتراف میں ترک حکومت نے اسے ایوارڈ بھی دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے اسے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا جس میں احید ایک مسلح فوجی اہلکار کے سامنے مکا لہرا رہی ہے تاہم اس سے قبل ایک ویڈیو میں احید کو ایک اسرائیلی سپاہی کے ہاتھ پر تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے جو غالباً اس کی گرفتاری کی وجہ بنی۔




احید کی تصاویر اور ویڈیو نے ایک جانب تو اسے فلسطینی حریت کی ایک لازوال مثال بنا دیا ہے تو دوسری جانب اس کی بے چارگی اور غصے کی وجہ اس کا وہ بھائی ہے جو اسرائیلی افواج کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی سال سے کوما کی حالت میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ اس کے بھائی محمد کے سر پر ربڑ کی گولی ماری گئی تھی جو کومے کی وجہ بنی ہے۔ احید مغربی کنارے کے علاقے نبی صالح میں رہتی ہے اور وہ عربی زبان میں ایک بلاگ بھی لکھتی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ 17 سالہ احید کے گھر پر اسرائیلی افواج نے چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے فون اور کمپیوٹر اٹھا لیا جبکہ احید کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ احید کے والد بسام نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے احید کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اس سے قبل مغربی کنارے پر جب اسرائیلی افواج نے اس کے بھائی کو گرفتار کر کے لے جانا چاہا تو احید نے شدید مزاحمت کی اور سپاہی کے ہاتھ پر دانتوں سے کاٹا۔ بہادری کا یہ احوال ویڈیو میں قید ہو گیا اور احید دنیا بھر میں مقبول ہو گئی۔ اس کی تصاویر فلسطینی مزاحمت کی ایک علامت بن گئیں۔ سال 2012 میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے احید کو ترکی بلایا اور اسے ایک ایوارڈ بھی دیا۔




دوسری جانب اسرائیلی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں احید کی تصاویر اور ویڈیو کو اپنے لیے اشتعال انگیز اور اسرائیل مخالف اقدام کے طورپر پیش کرتے رہے ہیں۔ اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر یسرائیل کاٹز نے پبلک ریڈیو پر احید کے بارے میں کہا کہ وہ نفرت کو بڑھا رہی ہے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی وزیرِ تعلیم نفتالی بینٹ نے اس اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔



WhatsApp




متعلقہ خبریں
کیمیائی ہتھیاروں کےتحقیقی ماہرین دوما میں نہیں ہیں: امریکی محکمہ ... مزید پڑھیں
شام میں شدید جنگ، دوسری جانب کے صدر بشارالاسد ... مزید پڑھیں
ایرانی جماعتوں کی سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں ... مزید پڑھیں
الریاض-واشنگٹن کے درمیان 400 ارب ڈالر مالیت کے سمجھوتے، اہم ... مزید پڑھیں
’یمن جنگ روک دو‘ امریکہ نے سعودی ولی عہد سے ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ نے اسرائیلی مظالم کیخلاف 5 قراردادیں منظور کر ... مزید پڑھیں
فلسطینیوں کا مفاد اولین ترجیح ہے : سعودی ولی عہد ... مزید پڑھیں
ٹیلرسن کی لبنان میں بے عزتی ،جواب میں امریکہ میدان ... مزید پڑھیں
فوجی اڈے پر اسرائیلی فوجیوں کی آپس میں لڑائی،11 اہلکار ... مزید پڑھیں
ترک فوج کا شام میں فوجی آپریشن شروع عفرین میں ... مزید پڑھیں
یمن کےایران نواز حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک ... مزید پڑھیں
ایران میں نظام مخالف احتجاجی تحریک ، 8000 افراد گرفتار ... مزید پڑھیں
داعش کا خطرناک ترین رہنما عرب ملک میں گرفتار، پھر ... مزید پڑھیں
القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے مؤقف واضح اورغیرمتزلزل ہے جوتبدیل ... مزید پڑھیں
ایران کےسکولوں میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی عائد ... مزید پڑھیں
ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد گرفتار ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
"شامی جہنّم کی خاتون اوّل" ملبے کے بیچ پُرتعیّش زندگی سے لطف اندوز
کیمیائی ہتھیاروں کےتحقیقی ماہرین دوما میں نہیں ہیں: امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ
شام میں شدید جنگ، دوسری جانب کے صدر بشارالاسد کے بچے چھٹیاں منانے کس ملک گئے؟
ایرانی جماعتوں کی سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی سخت مذمت
الریاض-واشنگٹن کے درمیان 400 ارب ڈالر مالیت کے سمجھوتے، اہم نکات کیا ہیں؟
’یمن جنگ روک دو‘ امریکہ نے سعودی ولی عہد سے مطالبہ کردیا
اقوام متحدہ نے اسرائیلی مظالم کیخلاف 5 قراردادیں منظور کر لیں
فلسطینیوں کا مفاد اولین ترجیح ہے : سعودی ولی عہد
ٹیلرسن کی لبنان میں بے عزتی ،جواب میں امریکہ میدان میں آگیا
فوجی اڈے پر اسرائیلی فوجیوں کی آپس میں لڑائی،11 اہلکار زخمی

مقبول خبریں
سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کردیا
امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کی تصدیق
’’بگ تھری ختم پیسہ ہضم ‘‘ بھارتی ڈھٹائی برقرار، تاخیر ی حربوں کا استعمال
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
"مجھے بھی ہراساں کیا گیا" مومنہ مستحسن می ٹو مہم میں شامل
"سیاسی اصطبل کے گدھے "
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جن مردوں کے چہرے پر داڑھی ہےشاندار خوشخبری آگئی
مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی سزا ، فرانس کی شہریت سے محروم
چین میں گدھے کے گوشت سے بننے والے برگر میں ملاوٹ کا انکشاف
چین میں گدھے کے گوشت سے بننے والے برگر میں ملاوٹ کا انکشاف
پاکستانی جے ایف 17کو ریڈار نظام کیساتھ اپ گریڈ کیا جا ئیگا: چین کا اعلان
کنجوس کی بلی
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت پہنچاؤ۔۔بلوچ صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
’’بگ تھری ختم پیسہ ہضم ‘‘ بھارتی ڈھٹائی برقرار، تاخیر ی حربوں کا استعمال
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان سے کرکٹ تعلقات کے حوالے سے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
"مجھے بھی ہراساں کیا گیا" مومنہ مستحسن می ٹو مہم میں شامل
لاہور (نیوز ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی می ٹو مہم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید پڑھیں ...