اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے

اسلام میں عورت کا مقام


WhatsApp
346




کالم نگار | شازیہ ارم

اسلام میں عورت کا مقام
8مارچ کو پوری دنیا میں عورتوں کے دن کے طور پر منایا جاتاہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام میں عورت کو کیا مقام حاصل ہے۔ جب آج کی ترقی یافتہ اقوام کی عورتوں کے حقوق کی بات کی جاتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے یہ حقوق کئی صدیوں میں حاصل کئے اور نبیؐ کی بعثت کے کئی سو سال بعد حاصل کئے جبکہ نبیؐ اور ان پر اترنے والا قرآن بہت پہلے عورتوں کو وہ مقام ،وہ عزت ، وہ رتبہ دے چکا تھا جو شاید آج بھی ان ماڈرن اقوام کی عورتوں کو حاصل نہیں۔ سب سے پہلے مرحلے پر تو عورت کے مقام کا تعین ہے کہ اس مرد و زن کی دنیا میں اس کی کیا حیثیت ہے۔

اس کی حیثیت کا تعین اُسی وقت ہوگیا تھا جب حضرت حوّا کی تخلیق بطور حضرت آدمؑ کی شریک سفر کی گئی جنت میں بھی آدم کو حوا کی ہمراہی کی ضرورت تھی۔ اصل میں یہی مرد و زن کا خوبصورت رشتہ ہے جو سب سے پہلے تخلیق پایا۔ اسکے بعد باقی رشتے بنتے چلے گئے۔ یہاں پر اللہ تعالیٰ نے مرد کو عورت کا قوام قرار دیا جیساکہ سورۃ نساء میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مرد عورتوں پر قوام ہیں۔ اس بناء پر کہ اللہ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے۔ ساتھ ہی یہ وضاحت کر دی کہ یہ فضیلت اس لئے دی گئی ہے کیونکہ مرد اپنے مال خرچ کرتے ہیں یعنی ان کا یہ فرض ہے کہ وہ معاشی ذمہ داریاں اٹھائیںلہٰذا جب وہ کمانے والا ہوگا گھر کا یا خاندان کا نظام اسکے کمائے ہوئے پیسے سے چلے گا تو اس کا درجہ بھی زیادہ ہوگا۔ جیساکہ سورۃ بقرہ میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ، عورتوں کیلئے بھی معروف طریقے پر ویسے ہی حقوق ہیں جیسے مردوں کے حقوق ان پر ہیں۔ البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے۔

یہ بات بہت پُرحکمت ہے کہ صرف ایک درجہ بلند کرکے مرد کو زیادہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ یہاں پر بھی عورت فائدے میں رہی کہ اس پر ڈائریکٹ کسی قسم کی ذمہ داری اسکے علاوہ نہیں ڈالی گئی کہ وہ مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں انکے حقوق کی حفاظت کرتی رہیں اور صالح اواطاعت شعار عورت کی نشانی بتائی گئی اب جو مرد اپنی بیویوں سے یہ توقعات رکھتے ہیں کہ وہ معاشی طور پر بھی ان کیلئے ہر طرح سے مدد گار ہوں تو پھر انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جس بنا پر انہیں عورت پر صرف ایک درجہ فضلیت دی گئی ہے وہ کچھ کمپر مائزنگ ہو گیا ہے -خیر ہم دوبارہ قرآن کی طرف آتے ہیں قرآن جس طرح عورت کی تصویر کشی کرتا ہے وہ عورت کا کردار زندگی میں متعین کرتا چلا جاتا ہے جب سورۃ آل عمران میں حضرت مریم کی ماں کا ذکر آتا ہے تو ہ ہمارے ہمارے سامنے ایسی عورت کے روپ میں آئی ہے جس کا ایمان اور اپنے رب کیلئے محبت اس قدر مضبوط ہے کہ وہ اپنی اولاد کو اللہ کے کام کیلئے وقف کر دیتی ہے اتبا بڑا فصیلہ ایک عور ت سے کروایا گیا پھر آگے سے وہ عورت جو اس کی بیٹی تھی جس کو اس شیطان کے فتنے سے اللہ کی پناہ میں دیا تھا اس قدر مضبوط اور متوکل شخصیت کے روپے میں ابھرتی ہے کہ حضرت زکریا جیسے پیغمبر اس سے پوچھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ کھانا تمہارے پاس محراب میں کہاں سے آتا ہے اور اس کا جواب پا کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں کہ یہ میرے پاس اللہ کے پاس سے آتا ہے پھر اس لڑکی کو فرشتے خوشخبری دیتے ہے کہ اے مریم اللہ نے تجھے برگزیدہ کہا اور پاکیزگی عطاء کی کیا شان ہے اس عورت کو جس کو اللہ نے اتنے بڑے کام کیلئے چن لیا آپ کے ہاں حضرت یحیی ؑکی ولادت ہوئی جبکہ آپ کو کسی بشر نے کبھی نہیں چھوا تھا یہ اللہ کی بہت بڑا معجزہ تھا جس کے اظہار کیلئے آپکا انتخاب کیا گیا-اسکے بعد فرعون کی بیوی کا جو ذکر قرآن میں آیا ہے وہ عورت کی عظمت کا مزید اظہار ہے کس طرح وہ پیار محبت سے حضرت موسی ؑکی پرورش کرتی ہے کس طرح وہ دنیا وی شان و شوکت سے منہ موڑ کر اللہ تعالی سے جنت میںاپنے لئے رہے گھر بنانے کی آرزو کا اظہارکرتی ہے پھر اگر ہم حج کے ارکان کی طرف آتے ہیں تو مفادعامہ کی سعی کو حج کے ارکان میں اس لئے شامل کر دیا گیا یہ ایک ماں کی سعی تھی اپنی اولاد کی جان بچانے کیلئے پانی کی تلاش میں اللہ کو ماں کی یہ سعی اتنی پسند آئی کہ وہ حج کا مستقل رکن قرار پائی -پھر جب معاشرے میں عورت کا مقام متعین کرنے کا وقت آیا تو اس کو اس قدر رتبہ دیا گیا اس قدر اسکے ناز اور لاڈ اٹھائے گئے کہ کہا گیا کہ اپنی نظروں کو جھکا کر رکھو اپنی نظروں سے بھی اسے ہراساں کرنے کی کوشش نہ کرو۔ آپکو ڈھانپ کر باہر نکلنا اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کرنا تا کہ اللہ تعالی تمہیں جو مقام دینے جا رہے ہیں تو اپنے آپ کو اس کی اہل ثابت کر سکو اور خبر دار اس طرح کی پاک دامن عورتوں کی طرف نگاہ اٹھائی دور کی بات اگر تم ان پر بغیر چار گواہوں کے کوئی بہتان لگاتے ہو تو پھر اس کوڑے کھانے کیلئے تیار رہوں اگر یہ عورت شادی کرتی ہے تو اسکی عزت افزائی کی گئی ہے کہ مرد اس کو مہرادا کر یگا او راس کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی یہ ڈھیر مال بھی ہو تو تم کسی بھی صورت ان سے واپس لینے کے مجاز نہیں یہاں تک کہ تم انہیں چھوڑنے کا فیصلہ بھی کرلو تب بھی نہیں ،پھر عورت کا وراثت میں حصہ مقرر کر دیا گیا یہ اسلام ہی ہے جو عورت کے ہر رول میں اس کو جائید اد میں مناسب حصہ دے رہا ہے -یہ سب عورت کو حقوق دیئے جا رہے ہیں اور فرائض کے معاملے میں اس قدر نرم رویہ رکھا گیا ہے کہ اگر ماں اپنے بچے کو دودھ بھی پلانا نہیں چاہتی تو باپ معاوضہ دیکر اپنے بچے کو کہیں اور سے دودھ پلانے کا ذمہ دار ہے۔ اب طلاق جیسے نا خوشگوار فیصلے کے موقع پر بھی مرد کو تلقین کی جا رہی ہے کہ عورت کو بھلے طریقے سے رخصت کرنا کچھ دے کر یہ تاکید سورہ بقرہ میں کی جار ہی ہے یعنی عورت کی ہر طرح سے دلجوئی کسی نہ عورت کو آدھی گواہی کے بارے میں بہت سننے میں آتا ہے -یہاں یہ بھی اللہ کی عورت کی لئے محبت اور نرمی کا پہلو نمایاں ہے کہ گواہی کی ذمہ داری کوئی چھوٹی سی بات ہے جو عورت جیسی نرم و نازک احساسات کی مالکہ کو نبھانا پڑے تو وہ اس کو بخوشی نبھا جاسکے لہذا عورت کیوں چاہتی ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھائے جو اسکی فطرت کیخلاف ہیں کیوں نہیں وہ اپنے رول کو اس کائنات میں پہچاتی اور اس بخوبی نبھاتی-
بشکریہ : شازیہ ارم


WhatsApp




متعلقہ خبریں
افغان باقی، کہسار باقی ... مزید پڑھیں
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ ... مزید پڑھیں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
اسرائیلی تاریخ ... مزید پڑھیں
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون ... مزید پڑھیں
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار ... مزید پڑھیں
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ ... مزید پڑھیں
یہ رہی تمہاری تلاش ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد ... مزید پڑھیں
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں ... مزید پڑھیں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت ... مزید پڑھیں
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘ ... مزید پڑھیں
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
افغان باقی، کہسار باقی
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل
اسرائیلی تاریخ
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ

مقبول خبریں
بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے:وزیراعظم
اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
انسانی نظامِ ہاضمہ میں 2000 نئی اقسام کے بیکٹیریا دریافت
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
محمد بن سلمان نے ولی عہدی تک کا سفر کیسے طے کیا اور اب تک ان کی حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...