اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ

غم کی طویل رات


WhatsApp
739




تحریر : حماد احمد

ارض پاک کے رستے زخموں سے ابھی لہو ٹپک رہا ہوتا ہے کہ اس کاکوئی اور حصہ زخموں سے چور ہوجاتا ہے ۔ قلم کی ہمت جواب دینے لگتی ہے لیکن اس طوفان جو روجفاپہ خاموشی جرم ہونے لگی ہے ۔ ہر روز ایک نیاواقعہ ہے۔جس کا سامنا کرنا ہمارا مقدر ہے۔ نیشنل ایکشن پلان ،ضرب عضب،ردالفساد یہ وہ طفل تسلیاں ہیں جنہوں نے ارض پاک کے زخم تو کچھ نہ کچھ سی دیے ہیں ۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ اس بے مہارہوتی دہشت گردی کے سامنے سسکتی قوم کا تماشا ہے کہ کم ہونے میں نہیں آرہا۔ انفرادی اور اجتماعی زندگی کا ہر پہلو احساس زیاں کی دہکتی آگ سے سرخ ہو چلا ہے۔ قوم کے اجتماعی ضمیر پر نام نہاد سیاسی ومذہبی قیادتوں کے لگائے ہونے کچوکے اب ایک ناسور بن جانے کو ہیں ۔ اس المیوں سے بھری زندگی میں یکم دسمبر کی صبح ایک اور المیے کا نوحہ بن کر پھوٹی پشاور زرعی یونیورسٹی کے دروازے پر برقعہ پوش بزدلوں کی یلغار نے 9معصوم زندگیاں نگل لیں ۔ ان میں سے 6حرماں نصیب اس درسگاہ کے طالب علم تھے ۔رات سوشل میڈیا پر ان 6طالبان علم وامن کی تصاویر دیکھ کر خیالات کا ایک عجیب طوفان ذہن میں امڈا چلا آرہا ہے۔ ان طالبان علم کے وہ سارے خواب جو انہوں نے اس درسگاہ سے نکل کر نجی زندگی میں قدم رکھتے ہوئے سجائے تھے ۔یوں کرچیاں بن کر جامعہ کے مرکزی دروازے پر بکھر جائیں گے ان میں سے کسی نے بھی تو یہ نہ سوچا تھا۔
کسی بوڑھے باپ کی زندگی کا سہارا یوں سفید کفن میں گھر لوٹے گا۔بھلا یہ گمان کہاں کس نے کیا ہوگا؟کسی بوڑھی ماں کا بیٹا پڑھنے کے بجائے اپنی ہی لہو سے سرخ ہو کر ساری قوم کو شرمندہ کر جائے گا یہ بات کہاں تصور میں آنے والی ہے؟تیسرے طالب علم کی جوان بہن آج چھٹی کے دن اسے قدموں پہ چل کے آتادیکھنے کی بجائے اسے چارپائی پہ کندھوں پہ سوار دیکھنے کے منظر کی تاب لا پائے گی یانہیں؟یہ سوال قوم کے پیشواؤں سے ہے۔








چوتھے طالب علم کے چھوٹے معصوم بھائی پوچھ رہے ہیں کہ تمہاری درسگا ہیں علم ودانش بانٹتی ہیں یا خون آلود لاشیں؟اہل دانش جواب دو؟ پانچواں طالب علم غربت وافلاس زدہ بستی کے ایک گھرانے کی امیدوں کا چشم وچراغ اپنے لہو کے طوفان سے بجھاگیا۔چھٹا طالب علم قوم کے اجتماعی ضمیر سے سوال کر گیا کہ دانش کدوں کو قتل گاہوں میں بدلنے کا چلن نہ رکا تو ہر گلی اور ہر گھر کو مقتل گاہ بننے سے کیسے روک پاؤ گے ۔تین اور قیمتی جانیں بھی پشاور زرعی یونیورسٹی کے اس واقعہ کی نذر ہوگئیں ۔تمام دہشت گرد مارے گئے ۔پولیس کے بہادر جوان اور آفیسرز بروقت پہنچ گئے ، دہشت گردوں کو بروقت آلیا اور قوم کسی بڑے سانحے سے بچ گئی۔9لوگوں کا قتل انسانیت کا 9دفعہ قتل ہے ۔اسلام کے نام پر اپنے لوگوں کو خون میں نہلانے والے کیا رب العالمین کے اس فرمان پر غور کریں گے ؟



ہمارے حکمران ایک دوسرے کے گریبان چھوڑ کر کیا ان دہشت گردوں سے بھی دو دو ہاتھ کرنا چاہیں گے؟دہشت گردوں کو دفاتر کھول کر دینے والے اپنی ہی حکومت میں ہونے والی ہر روز ایک نئی دہشت گردی پر کوئی واضح موقف اپنا سکیں گے؟ہماری عسکری قیادت اپنی ہی سیاسی قیادت کو بے لباس کرنے ،اپنی ہی حکومتوں کو کمزور کرنے اور طاقت کے حصول کے لیے اقتدار کی غلام گردشوں میں کوئی نیا حربہ آزمانے کی بجائے ان دہشت گردوں سے آخری معرکہ کب لڑے گی؟ ہمارے مذہبی پیشوا اہل حدیث،دیوبندی،بریلوی ،شیعہ کی سیاست کا تحفظ کرنے کی بجائے اس قوم کو دہشت گردوں کے خلاف کوئی ایک ملی ایجنڈا دینے کے لیے کب سرجوڑ کر بیٹھیں گے؟ ہماری آزاد عدلیہ اداروں کی سیاست سے بالا تر ہو کر دہشت گردوں کے خلاف کب کوئی مضبوط کردار ادا کرے گی؟ہمارا آزاد میڈیا پرائم ٹائم کے ٹاک شوز کی بڑھتی ہوئی بدتمیزی سے نکل کر کب قوم کو اس دہشت گردی کے عفریت کے خلاف بیک زبان نبرد آزما نظر آئے گا؟ اس سانحہ پر اٹھائے گئے ان 6سوالوں کا جواب اگر قوم کو مل جائے تو 6طالب علموں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اور امید ہے کہ غم کی طویل رات صبحِ روشن میں بدل جائے گی ۔















WhatsApp




متعلقہ خبریں
بھٹو کیوں زندہ ہے؟ ... مزید پڑھیں
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد ... مزید پڑھیں
افغان باقی، کہسار باقی ... مزید پڑھیں
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ ... مزید پڑھیں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
اسرائیلی تاریخ ... مزید پڑھیں
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون ... مزید پڑھیں
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار ... مزید پڑھیں
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ ... مزید پڑھیں
یہ رہی تمہاری تلاش ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد ... مزید پڑھیں
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں ... مزید پڑھیں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت ... مزید پڑھیں
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ٹیم اور کپتان
بھٹو کیوں زندہ ہے؟
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
افغان باقی، کہسار باقی
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل
اسرائیلی تاریخ
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں

مقبول خبریں
کرپشن کے خاتمے کے لیے فریم ورک بنانا ہوگا: وزیراعظم
خلیجِ عمان کے آئل ٹینکر حملوں میں ایران ملوث ہے: امریکی وزیر خارجہ
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
پی ایس ایل 4؛ شریک پلیئرز کو2 دن آرام کا موقع میسر آ گیا
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ٹیم اور کپتان
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
جدید طب کا کمال : ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج
’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ہیری پورٹرکی مداح خاتون کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
حالیہ پاک۔بھارت بحران کشمیری حریت پسندوں کو کیا پیغام دیتا ہے؟
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار
دبئی(ویب ڈیسک) ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ہے مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...