اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ایران اور عراق میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی

* کامیاب زندگی کےلیے دو‘‘ گر ‘‘ *


WhatsApp
223




دنیا میں تقریباً ہر انسان کی یہ خواہش ہے کہ وہ ایک کامیاب زندگی گزارے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے وہ زندگی بھر ہر جائز اور ناجائز ذریعہ استعمال کرتا رہتا ہے۔ پھر ایسا ہوتا ہے کہ یا تو وہ کامیاب ہوجاتا ہے یا پھر مشکلات اور حالات کا رونا روتا رہتا ہے۔
ہمارے ملک میں اکثریت ایسے طالب علموں کی ہے جو میٹرک انٹر یا گریجوایشن کے بعد اس سوچ میں ہی زیادہ وقت گزارتے ہیں کہ انہیں آگے کیا کرنا چاہیے؟ ہمارے والدین کی روایتی سوچ ڈاکٹر، انجینئر یا آفیسرسے آگے جاتی ہی نہیں۔

ناچیز نے ۔۔۔کالج سے میڑک اور انٹر کیا، معمول کے مطابق آرمی میں اپلائی کیا اور آئی ایس ایس بی میں ناٹ ریکومنڈ (Not recommend)ہونے کے بعد کچھ عرصہ اس سوچ میں گزارا کہ اب آگے کیا کروں۔ والدین کا اصرار تھے کہ بیٹے کو آفیسر ہی بنانا ہے۔ خیر انٹر کئے دو سال ہو چکے تھے، آخری دو تین ماہ میں تیاری کر کے پرائیویٹ بی ۔اے کر لیا۔ پھر وہی سوچیں۔۔۔!!!آگے کیا کروں اب؟تین مہینے تقریباً اس سوچ میں اور لوگوں سے مشورے کرنے میں گزر گئے۔

قصہ مختصر پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے پولیٹیکل میں ایڈمیشن لے لیا۔ پڑھائی کا بڑا ولولہ اور جوش لیےپنجاب یونیورسٹی میں گئے تھے۔
یہ پورا ایک سال دوستوں کے ساتھ کیفے پہ بیٹھنے، چائے پینے، فضول بحث اور گپ شپ میں گزارنے کے بعد ایک وقت آیا کہ ضمیر نےشدت سے ملامت کرنا شروع کردیا۔ پھر خود سے بھی نظریں ملانے کا حوصلہ نہیں ہوتا تھا۔
یہ وہ وقت تھا جب خودشناسی کے عمل نے زور پکڑا، زیادہ تر وقت خود یہ سوچنے اور خود کے خیالات پر غور وفکر کرنے میں گزرنے لگا۔ زندگی کے مشاہدات اور تجربات نے اس دور میں میری بڑی مدد کی۔ آخر کار کامیاب زندگی کے لیے دو “گرْ ” اخذ کر لیے۔ آج وہی اصول قارئین کے گوش گزار کررہا ہوں۔
*انسان کو اپنی زندگی میں تعلقات کیسے لوگوں سے بنانے چاہئیں؟
* زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے انسان کوکیا کرنا چاہیے؟
تعلقات بنانا زندگی میں کس قدر اہم اور ضروری ہیں یہ تو ہر شخص بخوبی جانتا ہے، اس لیے بغیر کسی غیر ضروری تمہید کے میں مدّعے کی بات کرتا ہوں۔
کسی بھی شخص سے تعلق استوار کرنے سے پہلے اگر آپ مندرجہ ذیل تین باتیں دیکھ لیں تو اُمیدواثق ہے کہ آپ زندگی میں کبھی ہرٹ(Hurt) نہیں ہونگے اور آپ کا تعلق آپکو ہمیشہ خوشی ہی دے گا۔

*صحیح العقیدہ متبع عاشق رسول ﷺ ہو۔
*براڈمائنڈڈ (Broad Minded)ہو۔
*براڈہارٹڈ(Broad Hearted)ہو۔
بغیر کسی پسِ منظر اور تمہید کے اب بات کرتے ہیں دوسرے گُرکی کہ زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے انسان کو کیا کرنا چاہیے۔
تو محترم اس کا جواب کچھ یوں ہے کہ:۔
ہر انسان کو اللہ رب العزت نے پیدائشی طور پر کچھ خوبیوں سے نوازا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان خوبیوں کو پہچانیں اور پہچاننے کے بعد ان خداداد صلاحیتوں ، خوبیوں کی مناسبت ، مطابقت کے لحاظ سے اپنے لیے فیلڈ آف لائف منتخب کریں پھر اُس فیلڈ میں اپنی انہی خداداد صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں تو ہم دنیا کے کامیاب شخص بن جائیں گے۔
اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ انسان کسی بھی فیلڈ آف لائف میں محنت کر کےکامیاب ہوسکتا ہے ۔یہ اگر محنت میرے بتائے ہوئے گر’ کے مطابق کریگا تو اس کی کامیابی کالیول کچھ اور ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ اسے دلی سکون اور اطمینان بھی نصیب ہوگا۔
میں نے جب بھی کسی کو یہ گُر کی بات بتائی تو جواب تقریباً یہی ملا کہ سر مان لیا آپ جو بات کر رہے ہیں وہ سو فیصد درست ہے مگر ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ ہم میں یہ خوبیاں خداداد اور ہیں؟
تو اس کا جواب کچھ یوں ہے کہ:۔
" A Man is the best judge of Himself." آپ خود اپنے آپ کو سب سے بہتر جانتے ہیں، اس لیے سب سے پہلے تو خود سے پوچھئے۔
* اپنے فیملی ممبرز سے پوچھئے۔ جن کے ساتھ آپ نے اب تک اپنی ساری زندگی گزاری ہے۔ وہ آپ کو بہتر بتا سکتے ہیں۔
*آپ کے لنگوٹیا یار دوست جو آپ کے چہرے کے تاثرات سے آپ کی دلی کیفیت بتا دیتے ہیں ان سے بھی ضرور پوچھئے۔
* آپ کے اساتذہ جو ایک عرصے تک آپ کو پڑھاتے رہے ہیں اور اس دوران وہ آپ کی شخصیت اور مزاج سے بخوبی واقف ہوجاتے ہیں، وہ بھی آپ کی بہتر رہنمائی کر سکتے ہیں(اس بارے میں )
ان چار باتوں پر عمل پیرا ہو کر آپ کو اپنی خداداد صلاحیتوں کا بخوبی علم ہو جائیگا۔ پھر ان صلاحیتوں ، خوبیوں کی مناسبت سے اپنے لیے فیلڈ آف لائف کا انتخاب کریں۔ پھر اُس فیلڈ میں ان خوبیوں کا بھرپوراستعمال کرنے سے آپ دنیا کے کامیاب شخص بن جائیں گے۔ اس سلسلے میں ، میں ڈھیروں مثالیں دے سکتا ہوں۔ مگر میں چاہتا ہوں کہ مثال دینے کی بجائے آپ خود ایک مثال بنیں، لوگوں کے لیے۔
اللہ آپکو خوش رکھے ۔آمین!


WhatsApp




متعلقہ خبریں
نیب کا جن بوتل سے باہر ... مزید پڑھیں
اقبال کا پا کستان ( لوہے کا چنا ) ... مزید پڑھیں
پاکستان میں چینیوں کی سیکورٹی، اولیں ذمے داری ... مزید پڑھیں
سی پیک کے بارے میں بدگمانیوں کا نیا سلسلہ ... مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ حکومت پاکستان ... مزید پڑھیں
سازش ... مزید پڑھیں
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی ... مزید پڑھیں
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ ... مزید پڑھیں
73 روپے کی زندگی ... مزید پڑھیں
پاکستان نے نریندر مودی کے اسرائیلی دورے پر تشویش کا ... مزید پڑھیں
احساس خوشی ... مزید پڑھیں
مسلم ملٹری الائنس کی مخالفت کیوں ... مزید پڑھیں
بھارت کا شیطانیت کو شرماتا حیا سوز چہرہ ... مزید پڑھیں
’’ب‘‘ ضر ر ’ ’پ ‘‘ پاکستانی ... مزید پڑھیں
عراقی کردستان :ایک آزاد ریاست کی کوشش ... مزید پڑھیں
جیش العدل اور آخری راؤنڈ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
نیب کا جن بوتل سے باہر
اقبال کا پا کستان ( لوہے کا چنا )
پاکستان میں چینیوں کی سیکورٹی، اولیں ذمے داری
سی پیک کے بارے میں بدگمانیوں کا نیا سلسلہ
پاکستان بمقابلہ حکومت پاکستان
سازش
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی مذمت
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ
73 روپے کی زندگی
پاکستان نے نریندر مودی کے اسرائیلی دورے پر تشویش کا اظہار کیا ہے: رپورٹ

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی فلم انڈسٹری ہندو انتہا پسندوں کی زد میں
ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارت میں سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئے
کراچی(اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب مزید پڑھیں ...