اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی

گنگو تیلی


WhatsApp
1043




تحریر: توقیر احمد

سترہ برس قبل سن 2000 میں منعقد ہونے والے امریکی انتخابات میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئ جب ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جارج بش نے ڈیموکریٹک امیدوار الگور کو 266 کے مقابلے میں 271 ووٹوں سے شکست دے دی۔یہ خبر امریکن میڈیا میں بجلی بن کے گری کیونکہ 1876 کے بعد یہ کسی بھی امریکن صدارتی انتخاب میں کم ترین تناسب سے فتح تھی اور دلچسپ ترین بات یہ تھی کے جیتنے والا امیدوار پاپولر یعنی عوامی ووٹنگ میں ہار گیا تھا اور فتح بھی صرف اور صرف 5 ووٹ سے حاصل کی جسکا تناسب صرف اورصرف 009• تھا چنانچہ الگور نے نتایج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ریاست فلوریڈا میں دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔ گنتی شروع ہوئی مگر کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پھلے معاملہ امریکی سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ؛ سپریم کورٹ نے کیس کا جائزہ لیا اور 12 دسمبر کو صرف 24 دن میں کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بش کو فاتح قرار دے دیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا الگور ملک گیر تحریک چلآتا اور عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کرتا مگر اس نے ایک دفعہ بھی یہ دہائی نہ دی کہ دن دیھاڑے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا یا یہ کہ یہ جمہوریت ہے اور صدارت کا فیصلہ کرنا صرف اور صرف عوام کا کام ہے الگور نے یہ بھی نہ پوچھا کہ یہ سپریم کورٹ کی اتھارٹی بھی ہے یا نہیں مگر نہیں جناب انہوں نے ایک دفعہ بھی یہ نہ کہا کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کی سازش ہے یا کچھ قوتوں کا کیا دھرا۔ اس کے برعکس الگور میڈیا پر آیا فیصلہ تسلیم کرتے ہویے حریف کو صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دی،امریکی جمہوریت کی تعریف کی اور تاریخ کے اوراق میں گم ہوگیا ۔اب آپ اپنے گریبان میں جھانکیں اور آج کی اسمبلی کی کاروائی دیکھیں ایک ایسا شخص جسے خاندان سمیت ملک کی اعلی ترین عدالت بد دیانت اور چور قرار دے چکی ہے اور جو شخص ملک کے اعلی ترین عہدے سے کرپشن کے الزامات پر بر طرف کیا جا چکا ہے،تو لگتا ہے جیسے قیامت آگی ہو ۔ راتوں رات صرف ایک شخص کی خاطر قانون میں تبدیلی کر کے اس کے لئے پارٹی کی سربراہی کے دروازے کھول دئے گے۔آج جب میں نون لیگ کے وزیروں کو ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر صرف ایک خاندان اور شخص کا دفاع کرتے دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ عنقریب پارلیمنٹ چوروں ڈکیتوں اور مجرموں کے لئے بھی عام معافی کا اعلان کر دے۔ کسی نے اگر اخلاقیات کا جنازہ نکلتا دیکھنا ہو تو آج کی قانون سازی دیکھ لے اور جنازہ بھی کیا خوب دھوم سے نکلا ہے وہ بھی ملک کے اعلی ترین ایوان سے۔ اپنے ممبران پارلیمنٹ کو دیکھیں بھنگڑے ڈالتے ھیں ایک نااہل شخص کے سامنے اور باتیں سنو امریکا کی برابری کی واہ !!! جناب امریکا آج جو کچھ بھی ہے اپنے اداروں کے سر پر ہے ۔کوئی کتنا بھی تیس مار خان ہو وہ تیسری مرتبہ امریکا کا صدر نہیں بن سکتا۔ چوکیدار ہو یا صدر امریکی عدالت کے سامنے ایک عام شہری ھیں یقین نہ آے تو عدالت کی طرف سے صدر ٹرمپ کے سفری احکامات کا حشر دیکھ لیں اور پھر اپنے حالات پر نظر دوڑا لیں کہاں راجہ بھوج کہاں گنگو تیلی


WhatsApp




متعلقہ خبریں
عمران خان نے انیس سو انتالیس کے میونخ کا حوالہ ... مزید پڑھیں
بلوچستان سے خلائی سائینسدان کا ظہور ... مزید پڑھیں
ٹیم اور کپتان ... مزید پڑھیں
بھٹو کیوں زندہ ہے؟ ... مزید پڑھیں
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد ... مزید پڑھیں
افغان باقی، کہسار باقی ... مزید پڑھیں
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ ... مزید پڑھیں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
اسرائیلی تاریخ ... مزید پڑھیں
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون ... مزید پڑھیں
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار ... مزید پڑھیں
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ ... مزید پڑھیں
یہ رہی تمہاری تلاش ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
سیاست کے کھیل کا بارہواں کھلاڑی
عمران خان نے انیس سو انتالیس کے میونخ کا حوالہ کیوں دیا؟
بلوچستان سے خلائی سائینسدان کا ظہور
ٹیم اور کپتان
بھٹو کیوں زندہ ہے؟
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
افغان باقی، کہسار باقی
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
وینا اداکاری سے گلوکاری کا سفر
وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
10 بینکوں کو80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ، کون کونسے بینک مزید پڑھیں ...