اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

سلامتی کونسل میں پاکستان اور امریکی مندوبین کے درمیان لفظی جنگ

بھارتی فلم انڈسٹری ہندو انتہا پسندوں کی زد میں


WhatsApp
52




ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارت میں سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم ’پدماوتی‘ کے حوالے سے جاری تنازعے میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی BJP بھی شامل ہوگئی ہے اور بی جے پی کے لوک سبھا کے رکن رام قدم نے کہا ہے کہ اگر سنجے لیلا بھنسالی مظاہرین کے مطالبے کے مطابق اپنی اس نئی فلم کے متنازع حصوں کو حذف کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے تو اُنہیں آئیندہ کوئی فلم بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بی جے پی کے راہنما، رام قدم نے بھنسالی کی طرف سے کی گئی وضاحت کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اس فلم میں کوئی ایسا سین شامل نہیں کیا گیا ہے جس سے راجپوتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

اس تاریخی فلم میں دپیکا پوڈکون، رانی پدماوتی اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کے کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ شاہد کپور مہاراول رتن سنگھ کا رول ادا کر رہے ہیں۔

رام قدم نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اس فلم پر مکمل پابندی کا مطالبہ کریں گے۔ رام قدم فلم اسٹوڈیو سیٹنگ اور الائیڈ مزدور یونین کے بھی سربراہ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم کسی ایسے شخص کی حمایت نہیں کریں گے جو اپنی فلم کی پبلسٹی کیلئے تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔

اس سے قبل ہندو جناجاگرتی سمیٹی نامی تنظیم نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن CBFC پر زور دیا کہ اگر اس فلم سے متنازع سین ہٹائے نہیں جاتے تو وہ اسے سینسر سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے۔

پدماوتی کو بھارتی ادب میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ تاہم، رانی پدماوتی کے وجود کے بارے میں حقیقی طور پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ اس کردار پر مبنی فلم دراصل ایک تخیلاتی کہانی ہے۔

بالی ووڈ سے وابستہ متعدد شخصیات اور تنظیموں نے سنجے لیلا بھنسالی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز انڈین فلم اینڈ ٹی وی ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن IFTDA نے سنجے لیلا بھنسالی کی حمایت میں ایک پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا۔

یہ فلم پروگرام کے مطابق یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔ تاہم، فلم کے پروڈیوسر اور ڈایریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو متعدد تنظیموں کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس وجہ سے مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے اُنہیں پولیس کی سیکورٹی فراہم کر دی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ سیکورٹی کا معیار کیا ہو گا ۔ IFTDA نے سیکورٹی فراہم کرنے پر ریاست کے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس فلم کو نمائش کیلئے پیش کرنے کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، تاکہ بھنسالی ایسی معیاری فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
انجلینا جولی نے ڈھونڈ لیا نیا ساتھی ... مزید پڑھیں
ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ... مزید پڑھیں
دپیکا کی سالگرہ، بھارتی میڈیا میں رنویر سے منگنی کی ... مزید پڑھیں
دفاعی بجٹ کاصرف 2 فیصد سینٹری پیڈز پر خرچ ہو: ... مزید پڑھیں
ایشوریا کے سسرالیوں سے تعلقات کی اصل کہانی سامنے آگئی ... مزید پڑھیں
پاکستانی اداکاراؤں کا بالی ووڈ پر راج ... مزید پڑھیں
اپنی شادی کی تقریب میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ... مزید پڑھیں
،، پدماوتی ،، کے بعد ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بھی شو ... مزید پڑھیں
تیمور خان کی پہلی سالگرہ پر چند یادگار اور خوبصورت ... مزید پڑھیں
عروہ حسین؛ شادی کی پہلی سالگرہ اور سوپرہٹ فوٹو شوٹ ... مزید پڑھیں
فائیو سٹار ہوٹل پر بھارتی پولیس کا چھاپہ، بالی ووڈ ... مزید پڑھیں
متنازع تصاویر پر اداکارہ عرشی خان مشکل میں پھنس گئیں ... مزید پڑھیں
پریانکا نے "مدرٹریسا میموریل ایوارڈ" اپنے نام کر لیا ... مزید پڑھیں
ویرات اور انوشکا کی شادی کی تقریبات تصاویر ... مزید پڑھیں
دلیپ کمار نے اپنی 95ویں سالگرہ منائی، تصاویر وائرل ... مزید پڑھیں
پریانکا چوپڑا کی ہم شکل وہ پاکستانی لڑکی کہ دیکھ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
بالی ووڈ خانز کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات پر انکار
انجلینا جولی نے ڈھونڈ لیا نیا ساتھی
ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
دپیکا کی سالگرہ، بھارتی میڈیا میں رنویر سے منگنی کی افواہ
دفاعی بجٹ کاصرف 2 فیصد سینٹری پیڈز پر خرچ ہو: اکشے کمار
ایشوریا کے سسرالیوں سے تعلقات کی اصل کہانی سامنے آگئی
پاکستانی اداکاراؤں کا بالی ووڈ پر راج
اپنی شادی کی تقریب میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا رقص، میلہ لوٹ لیا
،، پدماوتی ،، کے بعد ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بھی شو سینا کے نشانے پر
تیمور خان کی پہلی سالگرہ پر چند یادگار اور خوبصورت تصاویر

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
محمد حفیظ 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے 10ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
نیلسن(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ ون مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بالی ووڈ خانز کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات پر انکار
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ پر تین دہائیوں سے راج کرنے والے خانز مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائن کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے انتخابات سے قبل پی آئی مزید پڑھیں ...