اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی


WhatsApp
212




لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی سری لنکا کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 181 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز ہی بنا سکی۔سری لنکا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز دنوشکا گوناتھلاکا اور دلشان مناویرا نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، 10 کے مجموعی اسکور پر دلشان مناویرا آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے سدیرا سماراوکراما بھی 15 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

15 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد اوپننگ کے لیے آنے والے دنوشکا گوناتھلاکا بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور محمد حفیظ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ بعد میں آنے والے کھلاڑی مہیلا اڈواتے بھی 57 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دوسان شناکا اور چتورنگا ڈی سلوا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم دوسان شناکا 54 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ دے بیٹھے جب کہ کچھ ہی دیر بعد چتورنگا ڈی سلوا بھی 106 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان تھسارا پریرا نے صرف 10 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھے اور حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد پرسانا اور پتھریانا بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 143 کے مجموعی اسکور پر دونوں کھلاڑی پولین لوٹ گئے تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم صرف 144 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 4، فہیم اشرف نے 2 جب کہ عماد وسیم، محمد حفیظ اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عمر امین نے کیا، دونوں اوپنرز نے اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور 57 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخر زمان 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد 91 کے مجموعی اسکور پر عمر امین بھی 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں نے 75 رنز کی شراکت قائم کی تاہم شعیب ملک 166 کے مجموعی اسکور پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم کی 34 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 51 ، عمر امین نے 45، بابر اعظم نے 34 اور فخر زمان نے 31 رنز بنائے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
پاکستانی فٹبال ٹیم فلسطین سے میچ کیلئے مقبوضہ بیت المقدس ... مزید پڑھیں
ثنا میر نے دنیا کی بہترین بولر بننے کا اعزاز ... مزید پڑھیں
یوتھ اولمپکس؛ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے امریکی حریف کو ... مزید پڑھیں
ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت ... مزید پڑھیں
دورہ سری لنکا میں عادل رشید انگلینڈ کا اہم ہتھیار ... مزید پڑھیں
فی الحال پوری توجہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ پر مرکوز ... مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے ... مزید پڑھیں
عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے ... مزید پڑھیں
علیم ڈار کا ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالر دینے ... مزید پڑھیں
دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگت رہا ہوں، ... مزید پڑھیں
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے ... مزید پڑھیں
امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا اُڑتے طیارے سے بال کو ... مزید پڑھیں
عمران نذیر نے بیماری کو مات دے دی، ‏ساڑھے چار ... مزید پڑھیں
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا ... مزید پڑھیں
شاداب خان نے بولنگ کو ہی اولین ترجیح قرار دے ... مزید پڑھیں
زیڈان نے ریال میڈرڈ کو چھوڑ دیا ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
پاکستانی فٹبال ٹیم فلسطین سے میچ کیلئے مقبوضہ بیت المقدس جائے گی
ثنا میر نے دنیا کی بہترین بولر بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا
یوتھ اولمپکس؛ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے امریکی حریف کو شکست دے دی
ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن
دورہ سری لنکا میں عادل رشید انگلینڈ کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، شین وارن
فی الحال پوری توجہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ پر مرکوز ہے، بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان
عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی
علیم ڈار کا ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی کے بجائے پاکستانی ہوتا توبہترتھا، سونونگم
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز گلوکار سونو نگم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ویب ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 مزید پڑھیں ...