اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

جنوبی و شمالی کوریا کے درمیان’جوہری ہتھیار تلف کرنے کے معاہدے‘ پر دستخط

چوتھے ون ڈے میں پاکستان فتح کی جانب گامزن


WhatsApp
191




شارجہ (ویب ڈیسک) پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور شاہینوں نے 28 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا۔سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کرنے والے امام الحق چوتھے ون ڈے میں صرف دو رنز ہی بنا سکے۔فخر زمان بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور 17 کے انفرادی اسکور پر دننجیا نے انہیں اسٹمپڈ آؤٹ کرا دیا۔
پاکستان کو تیسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں ہوا جو 58 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر پراسنا کی گیند پر گماگے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل سری لنکن بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 44 اوورز میں 173 رنز پر ہمت ہار گئی۔
سری لنکا کی جانب سے نروشان ڈکویلا اور اپل تھرنگا نے اننگز کا آغاز کیا۔ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عثمان شنواری نے اپنے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر اِن فارم سری لنکن قائد اپل تھرنگا کو صفر پر کلین بولڈ کر دیا۔

سری لنکا کو دوسرا نقصان پانچویں اوور میں ہوا جب ڈکویلا 22 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
مہمان ٹیم کا اسکور 59 تک پہنچا تو چندیمل 16 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز سمیرا سمارا وکراما بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سری وردنا کو 91 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے صرف 13 رنز پر ہی چلتا کیا۔
سکوگو پرسنا 99 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان کی گگلی پر کلین بولڈ ہو ئے۔اگلی ہی گیند پر شاداب نے تھسارا پریرا کو بھی سلپ میں کیچ آؤٹ کرا دیا۔حسن علی نے دننجیا کو 142 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا۔
لہیرو تھریمانے کو عماد وسیم نے 62 کے انفرادی اسکور پر کیچ آؤٹ کرایا۔ لہیرو گماگے کو حسن علی نے ایک رنز پر کلین بولڈ کیا۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاداب خان اور عماد وسیم نے 2، 2 وکیٹں حاصل کیں جبکہ جنید خان اور عثمان شنواری کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں آئی لینڈر قائد اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم میں فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ رومان رئیس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

تیسرے ون ڈے میں باہر بیٹھنے والے عماد وسیم کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جن کے لئے فہیم اشرف کو جگہ خالی کرنا پڑی۔
قومی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان اور وکٹ کیپر)، امام الحق، فخر زمان،بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، حسن علی، جنید خان، عثمان شنواری اور شاداب خان شامل ہیں۔

قومی ٹیم نے سیریز پہلے ہی 0-3 سے اپنے نام کرلی ہے تاہم اب کپتان سرفراز احمد کی نظریں مہمان ٹیم کو وائٹ واش کرنے پر لگی ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کل 122 ون ڈے میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 81 میں اسے کامیابی، 40 میں ناکامی اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

شارجہ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 35 مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں جس میں سے گرین شرٹس نے 22 بار کامیاب رہی جبکہ 12 بار کامیابی سری لنکا کے حصے میں آئی۔ایک اور دلچسپ حقیقت یہ ہے کے اس میدان میں پہلا ایک روزہ میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 1984 میں کھیلا گیا جس میں جیت سری لنکا کو ملی تھی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کے پاس ہے جنھوں نے 59 میچز میں 2464 رنز بنائے جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے پاس ہے جنہوں نے 77 میچز میں 122 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
دورہ سری لنکا میں عادل رشید انگلینڈ کا اہم ہتھیار ... مزید پڑھیں
فی الحال پوری توجہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ پر مرکوز ... مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے ... مزید پڑھیں
عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے ... مزید پڑھیں
علیم ڈار کا ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالر دینے ... مزید پڑھیں
دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگت رہا ہوں، ... مزید پڑھیں
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے ... مزید پڑھیں
امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا اُڑتے طیارے سے بال کو ... مزید پڑھیں
عمران نذیر نے بیماری کو مات دے دی، ‏ساڑھے چار ... مزید پڑھیں
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا ... مزید پڑھیں
شاداب خان نے بولنگ کو ہی اولین ترجیح قرار دے ... مزید پڑھیں
زیڈان نے ریال میڈرڈ کو چھوڑ دیا ... مزید پڑھیں
انگلینڈ آسان حریف نہیں ، سیریز جیتنا چاہتے ہیں، سرفراز ... مزید پڑھیں
لارڈز ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی، محمد عباس ٹاپ 20 ... مزید پڑھیں
پہلی سپر کبڈی لیگ گوادر بہا درز نے میدان مار ... مزید پڑھیں
پاکستان سپر کبڈی لیگ کا آغاز ، رنگا رنگ افتتاحی ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن
دورہ سری لنکا میں عادل رشید انگلینڈ کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، شین وارن
فی الحال پوری توجہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ پر مرکوز ہے، بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان
عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی
علیم ڈار کا ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگت رہا ہوں، سلمان بٹ
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا اُڑتے طیارے سے بال کو باسکٹ میں ڈالنے کا شاندار مظاہرہ
عمران نذیر نے بیماری کو مات دے دی، ‏ساڑھے چار برس بعد کرکٹ میں واپسی

مقبول خبریں
سعودی عرب سے امدادی پیکیج کے حوالے سے علم نہیں، ترجمان دفترخارجہ
جنوبی و شمالی کوریا کے درمیان’جوہری ہتھیار تلف کرنے کے معاہدے‘ پر دستخط
ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
مومنہ مستحسن یوٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
رولر کوسٹر کی سواری کیجیے، گردے کی پتھری سے چھٹکارا پائیے
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
پانی کی پائپ لائن ، جس نے پاکستانی گاؤں میں امن قائم کردیا
پانی کی پائپ لائن ، جس نے پاکستانی گاؤں میں امن قائم کردیا
جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین کا افتتاح
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
استاد: آجر و اجیر کی زنجیروں میں جکڑا مقدس رشتہ
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن
لاہور(ویب ڈیسک) ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عدم مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
مومنہ مستحسن یوٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ
نامور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...