اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی


WhatsApp
160




کولمبو (ویب ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی جس کے بعد سری لنکن ٹیم لاہور میں پاکستان کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی لینڈرز 28 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جبکہ دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 17 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم اس کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے جارہے تھے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ دو ماہ سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے سری لنکن حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ اور خودمختار سیکیورٹی ماہرین سے رابطے جاری تھے اور صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا تھا۔ اب بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے باہمی طور پر مرتب کی جانے والی رپورٹس اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے 17 اکتوبر تک 22 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ 20 اکتوبر کو 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماتھیپالا بھی ٹیم کے ہمراہ لاہور آئیں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماتھیپالا نے اس تاریخی موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس میچ سے پاکستان میں اںٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی ہوجائے گی۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بھی نیوزی لینڈ سے وطن واپسی کے بعد اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس آنے پر نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پاکستان آ رہی ہے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی اگلے ماہ دورے پر آئے گی۔نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے موقع پر نجم سیٹھی سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی ملاقات ہوئی جنہوں نے لاہور میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی اور اب سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سری لنکن کرکٹرز نے دورہ پاکستان کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تها تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سری لنکا کی بہترین ٹیم پاکستان بھیجی جائے گی۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
شاداب خان نے بولنگ کو ہی اولین ترجیح قرار دے ... مزید پڑھیں
زیڈان نے ریال میڈرڈ کو چھوڑ دیا ... مزید پڑھیں
انگلینڈ آسان حریف نہیں ، سیریز جیتنا چاہتے ہیں، سرفراز ... مزید پڑھیں
لارڈز ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی، محمد عباس ٹاپ 20 ... مزید پڑھیں
پہلی سپر کبڈی لیگ گوادر بہا درز نے میدان مار ... مزید پڑھیں
پاکستان سپر کبڈی لیگ کا آغاز ، رنگا رنگ افتتاحی ... مزید پڑھیں
پاکستان سپر لیگ کے بعد ۔۔۔پاکستان سپر کبڈی لیگ کی ... مزید پڑھیں
’’بگ تھری ختم پیسہ ہضم ‘‘ بھارتی ڈھٹائی برقرار، تاخیر ... مزید پڑھیں
پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا ... مزید پڑھیں
اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری بار پی ایس ایل چیمپیئن ... مزید پڑھیں
کمزور تشہیری مہم پی ایس ایل کی بے رونقی ... مزید پڑھیں
شاہد آفریدی کی عمران خان کو شادی پر مبارکباد ... مزید پڑھیں
وسیم اکرم اورشنیرا کی خوبصورت تصاویر وائرل ... مزید پڑھیں
انڈر 19 ورلڈکپ، سیمی فائنل، پاکستان کا ٹاکرا بھارت سے ... مزید پڑھیں
محمد حفیظ 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے 10ویں پاکستانی کرکٹر ... مزید پڑھیں
بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا
شاداب خان نے بولنگ کو ہی اولین ترجیح قرار دے دیا
زیڈان نے ریال میڈرڈ کو چھوڑ دیا
انگلینڈ آسان حریف نہیں ، سیریز جیتنا چاہتے ہیں، سرفراز
لارڈز ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی، محمد عباس ٹاپ 20 بولرز میں شامل
پہلی سپر کبڈی لیگ گوادر بہا درز نے میدان مار لیا گجرات واریئر کوشکست
پاکستان سپر کبڈی لیگ کا آغاز ، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پاکستان سپر لیگ کے بعد ۔۔۔پاکستان سپر کبڈی لیگ کی دھوم
’’بگ تھری ختم پیسہ ہضم ‘‘ بھارتی ڈھٹائی برقرار، تاخیر ی حربوں کا استعمال
پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا
عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر ہفتہ 9 جون 2018 لاہور: گزشتہ 6 مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ماہ نور بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...