اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ٹوائلٹ میں بچہ جنم دینے والی ماں 18 ماہ قید کے بعد رہا

میٹھے کی زیادتی جگر کے لیے مضر قرار


WhatsApp
307




لندن (ویب ڈیسک) یہ خبر مرد حضرات میں میٹھے کی عادت چھڑانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے کہ زیادہ مقدار میں شکر کھانے سے جگر پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بالکل صحت مند مرد بھی اس مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

برطانوی ماہرین نے ایک مطالعے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ شکر سے بھرپور کھانے سے خون اور جگر میں چربی کا اضافہ ہوجاتا ہے جو آگے چل کر کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔ برطانیہ میں یونیورسٹی آف سرے کے پروفیسر بروس گریفن نے کہا ہے کہ شکر کی بے تحاشہ مقدار استحالے (میٹابولزم) کو متاثر کرتی ہے ، جگر پر منفی اثر ڈالتی ہے اور دل کے امراض کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ شکر کی زائد مقدار سے جگر کے میٹابولزم پر بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے لیے گریفن اور ان کی ٹیم نے درمیانی عمر کے ایسے لوگوں کو منتخب کیا جن میں سے 11 کے جگر میں زائد چکنائی اور بقیہ 14 افرد کے جگر میں کم چربی موجود تھی۔ جگر میں چربی کی مقدار کو الٹراساؤنڈ اور دیگر ٹیسٹ سے معلوم کیا جاتا ہے۔

جگر میں زائد چربی کی اس کیفیت کو نان الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز (این اے ایف ایل ڈی) کہا جاتا ہے۔ یہ موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے، جگر کو تباہ کرسکتی ہے اور دیگر کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔ تجربے کے طور پر ماہرین نے مردوں کے ایک گروہ کو تین ماہ تک زائد چینی یعنی 650 کیلوریز کے برابر شکر کھانے کو کہا جبکہ بقیہ افراد کو اسی عرصے میں کم چینی یعنی 140 کیلوریز کے برابر شکر یا اس سے بنی اشیا کھانے کو دی گئیں۔

اب ان میں سے جن افراد نے زیادہ شکر کھائی تھی ان کے جگر پر دیگر کے مقابلے میں چربی کی مقدار بڑھی ہوئی تھی۔ جگر کی یہ چربی خون میں بھی شامل ہوجاتی ہے جو دل کے امراض اور فالج کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ صحت مند مرد بھی اپنی خوراک میں شکر کو کم سے کم کردیں ورنہ ایک وقت کے بعد ان کا جگر اس سے متاثر ہوسکتا ہے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
ماہرین درد کے علاج کا انقلابی طریقہ ڈھونڈنے میں کامیاب ... مزید پڑھیں
خراب جسمانی گھڑی سے کینسر بھی ہوسکتا ہے، ماہرین ... مزید پڑھیں
سوتے میں بڑبڑانے کے بعد اب نیند میں میسج کرنے ... مزید پڑھیں
ایک دن ورزش کے اثرات کئی دن تک برقرار رہتے ... مزید پڑھیں
ناخن کی تصاویر دیکھ کر خون کی کمی بتانے والی ... مزید پڑھیں
دل کے پیس میکر کے لیے کپاس سے بنا فیول ... مزید پڑھیں
بٹن بیٹری نگلنے پر بچے کو فوراً شہد پلانا جان ... مزید پڑھیں
ڈپریشن دور کرنے والی مشہور دوا کا اینٹی بایوٹکس کو ... مزید پڑھیں
موٹے بچوں میں دمے کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ... مزید پڑھیں
اب صرف جلد پر روشنی ڈال کر ذیابیطس کی شناخت ... مزید پڑھیں
کیا مچھلی ہارٹ فیل کا علاج ثابت ہوسکتی ہے؟ ... مزید پڑھیں
الٹے قدموں چلنے سے مختصرمدتی یادداشت بہترہوتی ہے، تحقیق ... مزید پڑھیں
تنہا رہنے سے ڈیمنشیا لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ... مزید پڑھیں
پیاز سے صرف دوہفتوں میں بال دوبارہ اگائیے ... مزید پڑھیں
پردے ہٹائیے، دھوپ لائیے اور مضر جراثیم بھگائیے ... مزید پڑھیں
وقفے وقفے سے فاقہ، ٹائپ ٹو ذیابیطس میں افاقہ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ناشتے میں آئسکریم کھائیں اور ذہین بن جائیں !
ماہرین درد کے علاج کا انقلابی طریقہ ڈھونڈنے میں کامیاب
خراب جسمانی گھڑی سے کینسر بھی ہوسکتا ہے، ماہرین
سوتے میں بڑبڑانے کے بعد اب نیند میں میسج کرنے کا مرض عام
ایک دن ورزش کے اثرات کئی دن تک برقرار رہتے ہیں
ناخن کی تصاویر دیکھ کر خون کی کمی بتانے والی منفرد ایپ
دل کے پیس میکر کے لیے کپاس سے بنا فیول سیل
بٹن بیٹری نگلنے پر بچے کو فوراً شہد پلانا جان بچانے میں معاون
ڈپریشن دور کرنے والی مشہور دوا کا اینٹی بایوٹکس کو ناکارہ بنانے کا انکشاف
موٹے بچوں میں دمے کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
ابوظہبی(ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی کے بجائے پاکستانی ہوتا توبہترتھا، سونونگم
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز گلوکار سونو نگم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ویب ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 مزید پڑھیں ...