اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ایران اور عراق میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی

کلثوم نواز کے بارے میں کچھ خاص جو پہلے شائع نہیں ہوا


WhatsApp
93




لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی بیگم کی سوانح عمری کچھ یوں ہے کلثوم بٹ لاہور میں 1950ءمیں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1970ءمیں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا۔ کلثوم صاحبہ کے دو بہن بھائی ہیں۔ کلثوم نواز اورمیاں محمد نواز شریف میں پسند کی شادی ہوئی۔کلثوم نواز معروف سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہی ہیں، اس سے پہلے ان کے شوہر نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم پاکستان اور ایک مرتبہ وزیراعلیٰ رہے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز عمر میں نواز شریف سے ایک برس چھوٹی ہیں۔ وہ مشہورِ زمانہ پہلوان گاما کی نواسی بھی ہیں۔ ان کے چار بچے ہیں جن میں حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور عصمہ نواز ہیں۔

مشہور خاتون کالم نگار طیبہ ضیاء چیمہ لکھتی ہیں عصمہ نواز پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی اہلیہ ہیں۔کلثوم نواز شریف خاندان میں ایک بائینڈنگ فورس کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اپنے بچوں کی شادیوں میں ان کا ہاتھ تھا، بچوں اور خاص طور پر مریم نواز کی ان کے ساتھ گہری قربت ہے۔ بیرونِ ملک کاروبار کے حوالے سے بھی پہلی بار انھوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ان کا خاندان ملک سے باہر کاروبار کرے گا۔نواز شریف کی اہلیہ ہونے کے باوجود بیگم کلثوم نواز کے لیے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 کا انتخاب جیتنا آسان نہ ہو گا۔یہ ایک ایسا حلقہ ہے جو نظر انداز رہا ہے .لوگ ناراض ہیں۔شریف فیملی سے ان کے گلے شکوے ہوں گے۔میاں نواز شریف نے سنہ 2013 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے 91,000 ہزار سے کچھ زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کی مدِ مقابل پاکستان تحریکِ انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 50,000 ہزار سے زائد ووٹ لے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ میاں شہباز شریف کی موجودگی میں بیگم کلثوم نواز کا انتخاب فیملی فیصلہ ہے جبکہ سیاسی اعتبار سے یہ فیصلہ رسک دکھائی دیتا ہے۔

بیگم کلثوم نواز بہادر اور سمجھدار ہیں مگر ان کا سیاست سے براہِ راست سامنا بہت کم عرصے پر محیط ہے اور پاکستان کے مردوں کے معاشرے میں ان کے لیے نظام چلانا بہت مشکل ہو گا۔صحت کے اعتبار سے بھی کلثوم نواز کے لئے متحرک رہنا مشکل ہو گا۔ ضمنی الیکشن سے پہلے طبی معائنہ کے لئے لندن جانا بھی اس بات کی تصدیق ہے کہ بیگم کلثوم سیاسی و حکومتی ذمہ داریوں کی متحمل نہیں رہیں۔بیگم کلثوم نواز برسوں سے ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا ہےں۔ امریکہ اور لندن میں آپریشن اور دیگر طبی علاج بھی کرا چکی ہیں۔ مریم بیٹی کو سیاست میں لانے میں والدہ کا ہاتھ ہے۔ کلثوم نواز کی صحت آرام کی متقاضی ہے۔ لیکن اپنے شوہر اور اولاد کے علاوہ کسی اور کو حلقہ 120 کی سیٹ دینے پر رضامند نہیں


WhatsApp




متعلقہ خبریں
امریکی فوج خطرناک ’خفیہ جنگ‘ میں پھنس گئی ... مزید پڑھیں
مریم نواز وزارتِ عظمیٰ کے لیے تیار ہے ؟ ... مزید پڑھیں
امریکا نے پاکستان پر پابندیوں کی تجویز مسترد کردی ... مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کے فائدے یا نقصان ... مزید پڑھیں
پاکستان سے تعلقات کی بحالی , امریکا کے اعلیٰ سطحی ... مزید پڑھیں
طالبان کی قید میں پیدا ہونے والے 4 سالہ ... مزید پڑھیں
سہ روزہ پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا ... مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کی رونمائی کر دی ... مزید پڑھیں
کلثوم نواز کے بارے میں کچھ خاص جو پہلے شائع ... مزید پڑھیں
افغان طالبان نے امریکی اندازے غلط ثابت کردیئے! ... مزید پڑھیں
انڈیا اورسعودی عرب اسلحے کے سب سے بڑے خریدار ... مزید پڑھیں
آپریشن براس ٹیکس: پاکستان پر حملے کی تیاری سے بھارتی ... مزید پڑھیں
بہاول پور میں سانحہ کیوں ہوا ؟ رپورٹ ... مزید پڑھیں
پاکستان 14 لاکھ مہاجرین کا میزبان ... مزید پڑھیں
افغان مجاہدین کے زیرقبضہ علاقوں میں زندگی رواں دوا ں ... مزید پڑھیں
افغان مجاہدین اور عوام نے مل کر داعش کو ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
65 ملکوں میں انٹرنیٹ کی آزادی پرتحقیقی رپورٹ
امریکی فوج خطرناک ’خفیہ جنگ‘ میں پھنس گئی
مریم نواز وزارتِ عظمیٰ کے لیے تیار ہے ؟
امریکا نے پاکستان پر پابندیوں کی تجویز مسترد کردی
سوشل میڈیا کے فائدے یا نقصان
پاکستان سے تعلقات کی بحالی , امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ
طالبان کی قید میں پیدا ہونے والے 4 سالہ بچے نے پہلی مرتبہ باہر کی دنیا دیکھی تو ۔؟
سہ روزہ پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کی رونمائی کر دی
کلثوم نواز کے بارے میں کچھ خاص جو پہلے شائع نہیں ہوا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی فلم انڈسٹری ہندو انتہا پسندوں کی زد میں
ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارت میں سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئے
کراچی(اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب مزید پڑھیں ...