اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

روس کے زیرانتظام کریمیا کے کالج میں بم دھماکے سے 18 افراد ہلاک

سیاحت کا عالمی دن


WhatsApp
334




آج سیاحت کا عالمی دن ہے۔ سیاحت زمانۂ قدیم سے انسان کا اہم مشغلہ ہے۔ دنیا میں سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں کئی خوبصورت سیاحتی مقامات موجود ہیں مگر مناسب سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ہم سیاحوں سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

کئی ترقی یافتہ ممالک سیاحت کے ذریعے اپنی معیشت چلاتے ہیں۔ آج کے دن اس بات کا عہد کیا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ سیاحت کے ذریعے کئی ممالک اپنے ملک کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
پاکستان کے اندر بہت سے قابل دید سیاحتی مقامات موجود ہیں۔ قراقرم اور ہمالہ کے دلفریب پہاڑی سلسلوں سے لے کر زیارت بلوچستان تک پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ سیاحوں کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ان مقامات کی خاطر خواہ تشہیر کی جائے مگر ہماری حکومت کی ترجیحات میں سیاحت شامل نہیں۔

عالمی طاقتوں کی سازشوں کی بدولت پاکستان کا امن تباہ ہو چکا ہے۔ آئے دن دھرنے اور احتجاجوں کے سبب پاکستان سیاحت کے میدان میں بہت پیچھے ہے۔ ہمیں اپنے ملک کا امیج دنیا کے سامنے بہتر بنانے کے لیے سیاحت کو فروغ دینا ہو گا۔ پاکستان کی حکومت کو اپنی توجہ اس طرف مرکوز کرنی ہوگی۔
مغربی ممالک نے سیاحت کو جس قدر فروغ دیا ہے مشرقی ممالک اس معیار کو نہیں پہنچ سکے۔ چین نے اپنے ورثہ کو مشتہر کر دیا ہے۔ مشرق کو اپنے تاریخی ورثہ کو دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ مستقبل میں سیاحت ہی کسی ملک کا صحیح آئینہ ثابت ہو گی۔ سیاحت کے فروغ کے لیے مشاہیر کو برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا جائے۔

سیاحت کسی ملک کی شناخت ہوتی ہے۔ مہذب قومیں اپنے تاریخی ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں اگر حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے علاقوں میں سیاحوں کو مناسب ذرائع آمد و رفت اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں تو پاکستان سیاحت سے فائدہ حاصل کرنے والے ممالک میں سر فہرست آ سکتا ہے اگر محکمہ سیاحت کو صحیح طرح فعال کیا جائے تو ہم اس میدان میں بہت آگے جا سکتے ہیں۔

اس ضمن میں لاہور والڈ اتھارٹی کے کام کو مد نظر رکھا جا سکتا ہے۔ لاہور شہر کو ٹورازم فرینڈلی بنانے کی ان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ہمیں اپنے تمام تاریخی شہروں کی حفاظت کرنی ہو گی۔ موہنجودوڑو ، ہڑپہ اور قراقرم و ہمالیہ کے پہاڑوں کے ذریعے ہم اپنے وطن کی قسمت بدل سکتے ہیں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ ... مزید پڑھیں
یہ رہی تمہاری تلاش ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد ... مزید پڑھیں
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں ... مزید پڑھیں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت ... مزید پڑھیں
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘ ... مزید پڑھیں
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا ... مزید پڑھیں
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے ... مزید پڑھیں
بچوں کا اغوا،ا عضاء فروشی اور افواہوں کا بازار ... مزید پڑھیں
کشمیر ۔۔۔۔۔آزادی کی صبح جلد طلوع ہونے والی ہے ... مزید پڑھیں
پھر نئے طالبان ... مزید پڑھیں
"سیاسی اصطبل کے گدھے " ... مزید پڑھیں
حقوقِ نسواں کا غلط استعمال ... مزید پڑھیں
’’34 ملکوں کا مذاق‘‘ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ
یہ رہی تمہاری تلاش
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے
سانپ اور سیڑھی کا کھیل
استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
یوتھ اولمپکس؛ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے امریکی حریف کو شکست دے دی
بیونس آئرس(ویب ڈیسک) پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے یوتھ اولمپکس مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
علی ظفر معصوم بننے کی کوشش کررہا ہے، میشا شفیع
لاہور(ویب ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
کراچی(ویب ڈیسک) رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ مزید پڑھیں ...