اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ایران اور عراق میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی

کام کے دوران ویڈیو گیم کھیلنا دماغی صحت کےلیے مفید ہے، تحقیق


WhatsApp
73




نیویارک(ویب ڈیسک) اوقاتِ ملازمت میں اکثر لوگوں کو اعصابی تناؤ، اکتاہٹ، تھکن اور بے چینی کی شکایت ہوتی ہے لیکن اب امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس دوران وہ صرف پانچ منٹ کا وقفہ کرکے ویڈیو گیم کھیل لیا کریں تو یہ شکایت بڑی حد تک دُور ہوجائے گی۔

کام کا دباؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا اعصابی تناؤ دنیا بھر کے ملازمت پیشہ افراد کا سنگین مسئلہ ہے کیونکہ ایک جانب یہ ان کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے تو دوسری طرف ان کی یادداشت، اکتسابی صلاحیت (نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت) اور عمومی ذہانت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر یہ تناؤ زیادہ دیر تک برقرار رہے تو اوقاتِ ملازمت کے دوران ہی شدید تھکن اور غلطیوں کی اہم وجہ بھی بن جاتا ہے۔ حساس اور اہم شعبوں سے وابستہ افراد کےلیے ایسی غلطیاں بعض مرتبہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوتی ہیں اور دوسروں کےلیے جانی و مالی نقصانات کا باعث بھی بنتی ہیں۔
البتہ چند برسوں سے یہ بات بھی مشاہدے میں آرہی تھی کہ کام کے دوران کچھ وقت کےلیے ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، وہ اعصابی تناؤ اور تھکن کا شکار بھی کم ہوتے ہیں جبکہ ان سے غلطیاں بھی کم ہوتی ہیں۔

اس بات کی حقیقت جاننے کےلیے امریکا کی ’’ہیومن فیکٹرز اینڈ ایرگونومکس سوسائٹی‘‘ کے ماہرین نے مائیکل پپ کی قیادت میں ایک مطالعہ کیا جس میں شدید دباؤ والے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 66 رضاکاروں کو شریک کیا گیا۔ رضاکاروں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے پہلے گروپ کو مسلسل کام میں مصروف رکھا گیا، دوسرے گروپ کو کام کے دوران پانچ منٹ کےلیے ایک پرسکون کمرے میں آرام کرنے دیا گیا جبکہ تیسرے گروپ سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کو پانچ منٹ کے اسی وقفے میں ایک ویڈیو گیم کھیلنے کےلیے دے دیا گیا۔ اس دوران تمام رضاکاروں میں اعصابی تناؤ، مزاج اور اکتسابی کارکردگی پر نظر رکھی گئی۔
آخر میں تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے بالکل بھی آرام نہیں کیا تھا یا پھر اپنا کام روک کر کچھ دیر کےلیے آرام کمرے میں چلے گئے تھے، ان پر اعصابی تناؤ اور تھکن کے اثرات برقرار رہے جبکہ ان کی مجموعی کارکردگی بھی متاثر رہی۔ ان کے برعکس صرف پانچ منٹ تک ویڈیو گیم کھیلنے والے رضاکار جب اپنے کام پر واپس آئے تو وہ ذہنی طور پر ہشاش بشاش ہوچکے تھے، ان کا موڈ خوشگوار ہوچکا تھا، کارکردگی بہتر ہوگئی تھی اور اگلے چند گھنٹوں تک ان سے غلطیاں بھی بہت کم ہوئیں۔

اس طرح یہ ثابت ہوا کہ کام کرتے دوران اگر کچھ دیر کےلیے ویڈیو گیم کھیل لیا جائے یا کچھ ایسا کرلیا جائے جو ذہن کو تفریح مہیا کرنے کے مترادف ہو تو اس سے دماغ پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ مطالعے کی روشنی میں کام کے دوران صرف چند منٹوں کےلیے ویڈیو گیم کھیلنے کی افادیت ظاہر ہوتی ہے؛ یعنی اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ اپنا کام چھوڑ کر گھنٹوں ویڈیو گیم کھیلنے میں لگے رہیں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
آلو کے چپس سے کینسرکا خطرہ ... مزید پڑھیں
میٹھے کی زیادتی جگر کے لیے مضر قرار ... مزید پڑھیں
والد کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ... مزید پڑھیں
ماں کا دودھ بچے کے لیے بہترین اینٹی بایوٹکس کا ... مزید پڑھیں
کام کے دوران ویڈیو گیم کھیلنا دماغی صحت کےلیے مفید ... مزید پڑھیں
نماز کمر کے درد سے نجات دلاتی ہے: برطانوی ماہرین ... مزید پڑھیں
ہائی بلڈ پریشر،ایک خاموش قاتل ... مزید پڑھیں
دہی کے استعمال سے بڑھاپے میں ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، ... مزید پڑھیں
بالوں پر بغیر کچھ لگائے سفید بال پھر سے کالے ... مزید پڑھیں
’ٹیلکم پاؤڈر سے کینسر ہوا‘، عدالت نے جانسن اینڈ جانسن ... مزید پڑھیں
سیگریٹ نوشی: ہر 8 سیکنڈ میں ایک شخص موت کا ... مزید پڑھیں
ادرک کی چائے میں چُھپے صحت کے راز ... مزید پڑھیں
دائٹ کوک عام کوک سے اتنی خطرناک ،کسی نے سوچا ... مزید پڑھیں
کیلا غذا ئی خوبیوں کے اعتبار سے قیمتی پھل قرار ... مزید پڑھیں
چست جینز پہننے والے خبردار،ٹانگ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ... مزید پڑھیں
سگریٹ نوشی آپ کو پاگل بنا سکتی ہے: تحقیق ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
آلو کے چپس سے کینسرکا خطرہ
میٹھے کی زیادتی جگر کے لیے مضر قرار
والد کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، تحقیق
ماں کا دودھ بچے کے لیے بہترین اینٹی بایوٹکس کا خزانہ
کام کے دوران ویڈیو گیم کھیلنا دماغی صحت کےلیے مفید ہے، تحقیق
نماز کمر کے درد سے نجات دلاتی ہے: برطانوی ماہرین
ہائی بلڈ پریشر،ایک خاموش قاتل
دہی کے استعمال سے بڑھاپے میں ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، تحقیق
بالوں پر بغیر کچھ لگائے سفید بال پھر سے کالے سیاہ کرنے کا آسان ترین آزمودہ قدرتی نسخہ
’ٹیلکم پاؤڈر سے کینسر ہوا‘، عدالت نے جانسن اینڈ جانسن کو گیارہ کروڑ جرمانہ کر دیا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی فلم انڈسٹری ہندو انتہا پسندوں کی زد میں
ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارت میں سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئے
کراچی(اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب مزید پڑھیں ...