اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

امریکا کی وجہ سے ہی جوہری ہتھیار بنانے پڑ رہے ہیں، شمالی کوریا

73 روپے کی زندگی


WhatsApp
179






اس نے اپنارکشہ صاف کر کے مٹی میں کھیلتی ہوئی اپنی 3سالہ بیٹی ثناء کو دیکھا ۔صحن میں جھاڑ و لگاتی 14سالہ ماریہ پر سرسری نگاہ ڈالی ۔مٹی کے چولہے میں لکڑیا ں رکھ کر دھوئیں کی جلن سے آنسو صاف کرتی ہوئی بیوی کو دیکھا اور پھر دودھ کا ڈبہ ہاتھ میں پکڑے دوکان سے آتے 10سالہ سعد پر نگاہ ڈالی جو اپنے اور ثناء کے ناشتے کے لیے دودھ اور رس لایاتھا۔یہ معائنہ بے جانہ تھا۔عید کیلنڈر سے جھانک کر اسے احساس دلا رہی تھی کہ اب خریداری کرنی پڑے گی۔اس نے بیٹھے بیٹھے حساب لگایا کہ اگر 3دن خوب رکشہ چلاؤں تو عید کے دن ہیں اچھی کمائی ہو سکتی ہے ۔بچوں کے کپڑے آجائیں گے ۔چلو جوتوں کی خیر ہے ،پر سعد ضدی ہے اسے جوتے بھی لے کر دینے پڑیں گے ۔ارے بجلی کا بل بھی تو آیا ہوا ہے ۔کم بخت بتی دیتے نہیں بل بھیج دیتے ہیں۔عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی میٹر کاٹنے آجائیں گے ۔رکشے کا انجن آئل بھی بدلوانا ہے ۔ان حالات میں کہیں یہ ہی نہ خراب ہوجائے۔
!!
اس کاحساب اسے الجھا رہا تھا کہ اسی دوران اس کی بیوی نے اسے بتایا کہ شام تک ماریہ اور سعد کی ٹیوشن فیس بھی دینی ہے ۔ٹیوشن والی میم روزماریہ کی بے عزتی کرتی ہے اور کہا ہے کہ آج فیس نہ لائی تو عید کے بعد سے نہ آنا ۔اس کے پرچے بھی ہونے ہیں اگلے مہینے ۔ارے ہاں ثناء کے ابا شام کو گھی بھی لیتے آنا ختم ہو گیا ہے۔
وہ دروازے سے رکشہ نکالنے لگا تو سعد بھاگتے ہوئے آیا اور بولا ابا10روپے دو نا چیز لینی ہے ۔اس نے جیب سے پیسے نکالے اور 10روپے سعد کی طرف بڑھا کر باقی نوٹ دیکھے جن میں ایک 500کا اور دو 100کے نوٹ اس کی زمہ داریوں پر ہنس رہے تھے ۔اس نے اس عزم کے ساتھ رکشہ اسٹارٹ کیا کہ آج خوب کمائی کرنی ہے ۔وہ گلی کی نکر پر ہی پہنچا تھا کہ اسے لوگ گیلن ،بوتلیں،ڈبے اور ناجانے کیا کیا اٹھائے بھاگتے ہوئے نظر آئے ۔کسی نے اسے بتایا کہ سڑک پر پٹرول کی ندی پھوٹ پڑی ہے۔پورے کا پورا آئل ٹینکر الٹ گیا ہے ۔بھاگو اور لوٹ لو مفت کا پٹرول ۔!!
اس نے رکشہ بھگایا،سڑک پر الٹے آئل ٹینکر کو دیکھا جس کا پٹرول کھیتوں تک بہہ رہا تھا۔ذہن کے کسی گوشے میں خطرے کے احساس نے سراٹھایا لیکن عید۔۔۔ٹیوشن فیس۔۔۔گھی۔۔۔۔بجلی کا بل۔۔۔۔۔انجن آئل ۔۔۔۔کپڑے ۔۔۔۔جوتے ۔۔۔خطرہ ۔۔۔لیکن عید۔۔۔۔
اس نے رکشے میں رکھی تین بڑی بوتلیں اٹھائی اور وہ ان لوگوں میں جاپہنچا جو سر پر کھڑے عزرائیل کو نظر انداز کر کے پٹرول جمع کر رہے تھے ۔ان لوگوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں کیوں ڈالیں؟؟؟لالچ؟جہالت؟ مجبوری؟؟ جواب کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔کیونکہ میں آپ ہم سب اپنی جگہ پر بیٹھے تبصرے کر سکتے ہیں۔

کھیتوں سے دھواں اٹھ رہا تھا ۔جلی ہوئی انسانی لاشیں جابجا بکھری پڑی تھیں ۔وہ کہاں تھا؟کچھ خبر نہیں تھی کیونکہ وہ لاشیں ناقابل شناخت تھیں۔
کچھ فاصلے پر کھڑے پڑھے لکھے عقل مند لوگ تبصرہ کررہے تھے وہ کہہ رہے تھے ہماری عوام جاہل ہے ۔73روپے لیٹر پٹرول کی خاطر اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ۔یہ حادثہ امریکہ میں ہوا ہوتا تو کوئی پٹرول کے قریب ہی نہ جاتا ۔وہ باشعور لوگ ہیں۔زندگی کی اہمیت جانتے ہیں ۔وہ اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں ۔وہ یوں لالچ میں زندگی خطرے میں نہیں ڈالتے ۔یہاں نری جہالت ہے ۔یہ تبصرہ کرنے کے بعد وہ اپنی کار میں بیٹھے اور نکل گئے ۔پٹرول کی ٹینکی ویسے بھی فل تھی تو سفر عوام کی جہالت پر تبصرے میں اچھا گزرنے والا تھا۔

سعد ابا کے دیے 10روپے میں سے پانچ روپے والی برف کی قلفی کھا رہا تھا وہ پر امید تھا کہ آج اسے ابا عید کے کپڑے لے دیں گے ۔ماریہ کو یقین تھا کہ آج ٹیوشن کی فیس جمع ہوجائے گی اور اسے مزید شرمندگی نہیں اٹھانی پڑے گی جب کہ ثناء کی اماں بچوں کے پرانے جوتے نکال کر صاف کررہی تھی تاکہ عید پر انہیں پالش کر کے پہنا دیے جائیں۔
ایک گمنام روح اپنے جلے ہوئے جسم کو چھوڑ کر ایک تباہ حال رکشے کے پاس کھڑی تھی ۔اب وہ رکشہ اسٹارٹ نہیں ہو سکتا تھا۔ البتہ اس کے بچوں کے لیے 20لاکھ کے امدادی چیک کا اعلان جلد متوقع تھا ۔73روپے لیٹر پٹرول کے لیے مرنے والے ہر شخص کے لیے 20لاکھ کا چیک تو فی زندگی کی قیمت 20لاکھ ہوئی؟نہیں زندگی کی قیمت تو وہی ہے جس
کے لیے زندگی کو خطر ے میں ڈالا گیا ۔وہاں کی ہر زندگی 73روپے کی ہی تو تھی۔ ہاں اتنی قیمت ایک جاہل کی زندگی کی ہی ہو سکتی ہے نا؟؟؟


WhatsApp



متعلقہ خبریں
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی ... مزید پڑھیں
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ ... مزید پڑھیں
73 روپے کی زندگی ... مزید پڑھیں
پاکستان نے نریندر مودی کے اسرائیلی دورے پر تشویش کا ... مزید پڑھیں
احساس خوشی ... مزید پڑھیں
مسلم ملٹری الائنس کی مخالفت کیوں ... مزید پڑھیں
بھارت کا شیطانیت کو شرماتا حیا سوز چہرہ ... مزید پڑھیں
’’ب‘‘ ضر ر ’ ’پ ‘‘ پاکستانی ... مزید پڑھیں
عراقی کردستان :ایک آزاد ریاست کی کوشش ... مزید پڑھیں
جیش العدل اور آخری راؤنڈ ... مزید پڑھیں
مسٹر ورسز ملا ... مزید پڑھیں
ناکام عا شقوں کے نام ... مزید پڑھیں
"دوقومی نظریہ ہی پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کشمیرکی ... مزید پڑھیں
رپورٹ :مشرق وسطی ... مزید پڑھیں
کشمیر آتش فشاں کے دہانے پر ... مزید پڑھیں
اختر شیرانی کا حب’ رسول (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی مذمت
در پولیس کو سلام اور سیف سٹی پراجیکٹ کا نوحہ
73 روپے کی زندگی
پاکستان نے نریندر مودی کے اسرائیلی دورے پر تشویش کا اظہار کیا ہے: رپورٹ
احساس خوشی
مسلم ملٹری الائنس کی مخالفت کیوں
بھارت کا شیطانیت کو شرماتا حیا سوز چہرہ
’’ب‘‘ ضر ر ’ ’پ ‘‘ پاکستانی
عراقی کردستان :ایک آزاد ریاست کی کوشش
جیش العدل اور آخری راؤنڈ

مقبول خبریں
بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے: ملیحہ لودھی
امریکا کی وجہ سے ہی جوہری ہتھیار بنانے پڑ رہے ہیں، شمالی کوریا
دورہ ورلڈ الیون ،کولنگ ووڈ پاکستان آنے کے لیے آمادہ
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
سنی لیون کو زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار ہے؟
برکس مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی مذمت
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
والد کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، تحقیق
ہندوستان کا بےحس معاشرہ ویڈیو بنانے میں مصروف، غریب لڑکی نے سڑک پر بچے کو جنم دیدیا
سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک کر وجہ پوچھی تو حیران کن جواب
سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک کر وجہ پوچھی تو حیران کن جواب
فنی خرابی دور , ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال
کنجوس کی بلی
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
کلثوم نواز کے بارے میں کچھ خاص جو پہلے شائع نہیں ہوا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
دورہ ورلڈ الیون ،کولنگ ووڈ پاکستان آنے کے لیے آمادہ
انگلینڈ(نیوز ڈیسک) انگلش ٹیم کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ پاکستان مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
سنی لیون کو زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار ہے؟
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی ناموراور بے باک اداکارہ سنی مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر 33425ٹن ہوگئے
کراچی /نیویارک(ویب ڈیسک)دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر33425ٹن ہوگئے، ورلڈ گولڈ کونسل مزید پڑھیں ...