اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 43 فلسطینی شہید، 2200 سے زائد زخمی

دنیا کا وہ واحد شہر جہاں ٹریفک پولیس افسر صرف کنواری اور خوبصورت لڑکیاں ہوتیں ہیں


WhatsApp
289




پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ٹریفک پولیس تو ہر جگہ پائی جاتی ہے لیکن شاید ہی کہیں یہ پولیس ایسی دلکش ہو جیسی شمالی کوریا میں ہے۔ پولیس آفیسر کی نوکری کے لیے ہر جگہ تعلیم اور جسمانی فٹنس وغیرہ جیسی شرائط رکھی جاتی ہیں لیکن شمالی کوریا شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اس نوکری کے لیے خوبصورت، کم عمر اوردرازقامت لڑکی ہونا کافی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بظاہر یوں لگ رہا ہے جیسے شمالی کوریا میں ٹریفک پولیس آفیسرز کی نوکریاں ملک کی خوبصورت ترین اور لمبے قد والی لڑکیوں کے لیے مختص کر دی گئی ہیں، کیونکہ دارالحکومت پیانگ یانگ کے ہر چوراہے پر ایک عدد خوبصورت ترین لڑکی ٹریفک پولیس کی وردی پہنے کھڑی نظر آتی ہے۔ ان لڑکیوں کو اوائل جوانی میں پولیس میں بھرتی کر لیا جاتا ہے اور 26سال کی عمر میں ریٹائر کر دیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر تمام شہروں میں بھی خوبصورت لڑکیاں ٹریفک کنٹرول کرتی نظر آتی ہیں تاہم یہ حسین ٹریفک پولیس آفیسر پیانگ یانگ کی شناختی علامت بن چکی ہیں جو ٹریفک پولیس کو رواں رکھنے کے ساتھ ساتھ گزرنے والے حکومتی اور فوجی عہدیداروں کو سلیوٹ بھی کرتی ہیں۔ پیانگ یانگ کی ان ٹریفک پولیس آفیسرز کے لیے ایک ویب سائٹ (www.pyongyangtrafficgirls.com)بھی بنائی گئی ہے جس کے مرکزی صفحے پر ہر ماہ ایک خوبصورت ترین پولیس آفیسر کی تصویر آویزاں کی جاتی ہے اور اسے ”پیانگ یانگ ٹریفک گرل آف دی منتھ“ کا خطاب دیا جاتا ہے۔ویب سائٹ پر ایک گیم بھی موجود ہے اور ایک فورم بھی بنایا گیا ہے جہاں ان خوبصورت ٹریفک پولیس آفیسر سے محبت کرنے والے شائقین ان کے لیے پیغامات شیئر کرسکتے ہیں اور ان کے لیے شعر کہہ کر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں۔

شمالی کوریا کے لوگ ان ٹریفک آفیسرز کے لیے ہی محبت کا جذبہ نہیں رکھتے، مجموعی طور پر پورے شمالی کوریا میں خواتین سے وارفتگی کا اظہار اس قدر زیادہ کیا جاتا ہے کہ بسااوقات احمقانہ حد کو چھونے لگتا ہے۔ ملک میں ٹکٹس، اشتہاروں، پوسٹرز اور بل بورڈز وغیرہ پر خواتین کی تصاویر بکثرت استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ خوبصورت ٹریفک پولیس آفیسرز تو اس قدر مشہور ہیں کہ ان سے مشابہت رکھتے کھلونے شمالی کوریا کی مارکیٹس میں دستیاب ہیں جو والدین اپنے بچوں کے لیے خریدتے ہیں۔ 2013ءمیں ’ری کیونگ سم‘ نامی 22سالہ ٹریفک آفیسر کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز”ہیرو آف دی ری پبلک“ سے نوازا گیا تھا۔ بظاہر کیونگ سم کو یہ اعزاز اپنے فرائض بہترین طریقے سے نبھانے پر دیا گیا تاہم یہ افواہ بھی گردش میں رہی ہے کہ اس نے ملک کے حکمران کم جونگ ان کی ایک قاتلانہ حملے میں جان بچائی تھی۔کیونگ سم کو اعزاز دینے کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی گئی تھی اور اب اس کا ’پیانگ یانگ ٹریفک گرلز‘ ویب سائٹ پر اپنا ’فین پیج‘ ہے۔ شہر بھر میں تعینات پولیس افسران کی تصاویر آپ بھی دیکھیں۔۔۔

















WhatsApp




متعلقہ خبریں
بھارتی شہری ہرپریت سنگھ کبھی اپنی سالگر ہ نہیں منا ... مزید پڑھیں
لاہور میں بھارتی اژدھے کو پکڑ کر چڑیا گھر میں ... مزید پڑھیں
جرمنی :بجلی کے فالتو استعمال پر پیسے ملیں گے ... مزید پڑھیں
سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک ... مزید پڑھیں
برازیل : خاتون سیاستدان کی شادی پر سیاسی مخالفین کا ... مزید پڑھیں
دنیا کا وہ واحد شہر جہاں ٹریفک پولیس افسر صرف ... مزید پڑھیں
برطانیہ میں خاتون نے اپنے بھائی کو جنم دے دیا ... مزید پڑھیں
دنیا کا واحد ایئرپورٹ جو 3ممالک میں موجود ... مزید پڑھیں
کلہاڑی سے حجامت بنانے والا روسی حجام ... مزید پڑھیں
سکھر: گاڑی کو ٹکر مارنے کا الزام، گائے گرفتار ... مزید پڑھیں
چین میں عمارت کے اندر سے ٹرین کا انوکھا راستہ ... مزید پڑھیں
چین میں صرف سوئیں اور ہزاروں ڈالر کمائیں ... مزید پڑھیں
برطانوی تاریخ میں پہلی بار 11 سالہ لڑکی حاملہ ہو ... مزید پڑھیں
خالی ٹوائلٹ کا پتہ دینے والی ا یپلیکیشن تیار ... مزید پڑھیں
کیا روسی صدر پیوٹن دنیا کے امیر ترین شخص ہیں ... مزید پڑھیں
کس عمر میں جنسی طاقت میں کمی ہوناشروع ہوجاتی ہے؟سائنسدانوں ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
چین میں گدھے کے گوشت سے بننے والے برگر میں ملاوٹ کا انکشاف
بھارتی شہری ہرپریت سنگھ کبھی اپنی سالگر ہ نہیں منا سکتا مگر کیوں ؟
لاہور میں بھارتی اژدھے کو پکڑ کر چڑیا گھر میں بند کردیا گیا
جرمنی :بجلی کے فالتو استعمال پر پیسے ملیں گے
سڑک پر برہنہ حالت میں چلتی لڑکی، لوگوں نے روک کر وجہ پوچھی تو حیران کن جواب
برازیل : خاتون سیاستدان کی شادی پر سیاسی مخالفین کا احتجاج، دلہن کو بکتر بند گاڑی میں رخصت ہونا پڑا
دنیا کا وہ واحد شہر جہاں ٹریفک پولیس افسر صرف کنواری اور خوبصورت لڑکیاں ہوتیں ہیں
برطانیہ میں خاتون نے اپنے بھائی کو جنم دے دیا
دنیا کا واحد ایئرپورٹ جو 3ممالک میں موجود
کلہاڑی سے حجامت بنانے والا روسی حجام

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
پہلی سپر کبڈی لیگ گوادر بہا درز نے میدان مار لیا گجرات واریئر کوشکست
لاہور (ویب ڈیسک) پہلی سپر کبڈی لیگ :گوادر بہا درز نے گجرات مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
"مجھے بھی ہراساں کیا گیا" مومنہ مستحسن می ٹو مہم میں شامل
لاہور (نیوز ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی می ٹو مہم کا مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید پڑھیں ...