اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

قطر عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار

پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی


WhatsApp
96






لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی، انڈین بلے بازوں ، باؤلرز اور فیلڈرز کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے شاہینوں نے کوہلی الیون کو 180 رنز سے ریکارڈ اور تاریخی شکست دے دی، پاکستان نے اس سے قبل بھارت کو اس کے گھر نئی دہلی میں 2005 میں 159 رنز سے شکست دی تھی اور یہ شکست بھارت کو سب سے بڑی شکست دی ہے۔ملک بھر میں شاہینوں کی فتح پر جشن منایا جا رہا ہے، محمد عامر اور حسن علی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا، جبکہ فخر زمان نے 114 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے339رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے،محمد عامر آتے ہی بھارتی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے،انہوں نے 3 بھارتی کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ شاداب خان نے 2  اور حسن علی نے  1 سورماکو پویلین کی راہ دکھا دی۔بھارت کی آٹھویں وکٹ 156 رنز پر گر گئی۔

آئی سی سی چمیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے 339رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، محمد عامر شاہین بن کر بھارتی کھلاڑیوں پر جھپٹ پڑے اپنے پہلے اوور کی تیسری گیند پر روہت شرما کا شکار کیا جبکہ اپنے دوسری اوور میں بھارتی بیٹنگ لائن کے غرور کوہلی کو چلتا کیا، اسی طرح محمد عامر نے اپنے پانچویں اوور میں شکھردھون جو کہ 21رنزبنا کر کھیل رہے تھے انہیں سرفرازکے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شاداب خان نے یوراج سنگھ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جسے ایمپائر کی جانب سے رد کردیا گیا مگر سرفراز احمد کی جانب سے ریویو لیا گیا جس پر یوراج کو آؤٹ قرار دےدیا گیا انہوں نے 22 رنز بنا رکھے تھے، اگلی وکٹ حسن علی کے ہاتھ میں آئی ، حسن علی کی گیند پر عماد وسیم نے دھونی کا ایک ناممکن کیچ لیا، دھونی نے 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 رنز بنائے تھے۔کوہلی الیون کو جادیو اور پانڈیا نے سہارا دینے کی کوشش کی مگر جادیو  بھی9 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پانڈیا اوررویندر جدیجا نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 80 رنز کا اضافہ کیا مگر ہردیک پانڈیا 76 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے۔ رویندر جدیجا 15 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، 156 رنز پر بھارت کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وکٹ تازہ ہے اور اس پر گھاس بھی ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔لیکن کوہلی کا یہ فیصلہ ان کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوا ، پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے قومی ٹیم کو 128رنز کا آغاز فراہم کیا، پاکستان کو پہلا نقصان 128 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب اظہر علی 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد بابر اعظم نے فخر زمان کا ساتھ دیا ، فخر زمان نے انڈیا کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنائی ، فخر زمان114رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر کیچ آ?ٹ ہوچکے ہیں۔ان کا کیچ جڈیجا نے لیا۔ انہوں نے 3چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے106گیندوں پر114رنز بنائے۔ان کے بعد شعیب ملک جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کریز پر آئے مگر جب ان کا سکور 12 پر پہنچا تو کمار کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلتے ہوئے جادیو کے ہاتھوں میں کیچ دے دیا۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 43 اورر میں گری جب بابر اعظم 46 رنز بنا کر جادیو کی گیند پر کیچ ا?و¿ٹ ہوگئے۔ بعد ازان پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد حفیظ اور عماد وسیم نے 71 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد حفیظ 57 رنز جبکہ عماد وسیم 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، پاکستان نے مقررہ پچاس اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، یووراج سنگھ، مہندرا سنگھ دھونی، کیدر جادھو، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، روی چندرن ایشوین، بھوینشور کمار اور جسپریت بمرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔



















WhatsApp



متعلقہ خبریں
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے جنوبی افریقا کی ٹیمیں ... مزید پڑھیں
پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پہلی بار ... مزید پڑھیں
پاکستان کو جیت کیلیے 1 وکٹ درکار ... مزید پڑھیں
ایران نے 2018کے فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیا ... مزید پڑھیں
بھارت انتظامیہ نے فائنل میچ میں فاتح ٹیم کو ٹرافی ... مزید پڑھیں
سری لنکا کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ ... مزید پڑھیں
پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ... مزید پڑھیں
ماریا شیرا پووا ومبلڈن کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں ... مزید پڑھیں
پاکستان سے میچ بھارتیوں کے حواس پر سوار ہوگیا ... مزید پڑھیں
فرنچ اوپن ٹینس: دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کی بیتھانی میٹک ... مزید پڑھیں
کراچی میں پرو ریسلنگ کی تیاریاں،4 خواتین ریسلرز بھی ان ... مزید پڑھیں
بھارت جا کر کھیلنے کا بیان، سیٹھی نے شہریار خان ... مزید پڑھیں
ماریہ شراپووا سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں ... مزید پڑھیں
ٹینس کی دنیا میں کم عمراسٹارکی انٹری،پہلا ڈبلیوٹی اے ٹائٹل ... مزید پڑھیں
نجم سیٹھی کا شاہد آفریدی کو ٹیلیفون، الودائی میچ کھلانے ... مزید پڑھیں
پشاور زلمی کو خیر آباد ،شاہد آفریدی کرا چی کے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے جنوبی افریقا کی ٹیمیں خرید لیں
پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی
پاکستان کو جیت کیلیے 1 وکٹ درکار
ایران نے 2018کے فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیا
بھارت انتظامیہ نے فائنل میچ میں فاتح ٹیم کو ٹرافی کی بجائے گائے انعام میں دےدی
سری لنکا کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا
ماریا شیرا پووا ومبلڈن کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں
پاکستان سے میچ بھارتیوں کے حواس پر سوار ہوگیا
فرنچ اوپن ٹینس: دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کی بیتھانی میٹک نے میدان مار لیا

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت ہوچکی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

سپورٹس
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے جنوبی افریقا کی ٹیمیں خرید لیں
لاہور (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ہالی ووڈ اداکارہ سٹیفینی ڈیوس کی قابل اعتراض ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی
ممبئی (ویب ڈیسک )ہالی ووڈ کی اداکارہ سٹیفینی ڈیوس کی انتہائی قابل مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر 33425ٹن ہوگئے
کراچی /نیویارک(ویب ڈیسک)دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر33425ٹن ہوگئے، ورلڈ گولڈ کونسل مزید پڑھیں ...