اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ایران اور عراق میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی

پاکستان کو جیت کیلیے 1 وکٹ درکار


WhatsApp
100




لندن(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلیے 339 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بلو شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے۔ 
لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو جیت کیلیے 339 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بلو شرٹس کی آدھی ٹیم 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کی جانب سےروہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اننگز کی تیسری ہی گیند پر محمد عامر نے روہت کو پویلین واپس بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی جس کے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کیلیے آئے۔

اظہر علی نے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر کوہلی کا کیچ گرادیا لیکن محمد عامر نے اگلی ہی گیند پر ایک بار پھر شاندار ڈیلیوری کرکے ویرات کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

تیسری وکٹ کیلیے یووراج سنگھ نے شیکھر دھون کا ساتھ دیا اور 27 رنز کی شراکت قائم کی لیکن محمد عامر نے بھارتی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور بظاہر سیٹ دکھائی دینے والے شیکھر دھون کو بھی 21 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد بھارت ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، یووراج سنگھ اور ایم ایس دھونی نے چوتھی وکٹ کیلیے 21 رنز کی شراکت قائم کی لیکن نوجوان اسپنر شاداب خان نے یووراج سنگھ کو 22 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ اگلے ہی اوور میں قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے ستارے حسن علی نے دھونی کی اننگز کا خاتمہ کرکے بھارت کی آخری امید بھی ختم کردی۔

ہارک پانڈیا نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے شاداب خان لگاتار 3 اور فخر زمان کو 2 چھکے رسید کرکے بھارتی ڈریسنگ روم میں کچھ امید پیدا کردی لیکن جڈیجا کی غلط کال پر وہ رن آؤٹ ہوگئے تاہم وہ 43 گیندوں پر 6 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے پچھلے 3 میچوں میں عمدہ آغاز فراہم کرنے والے فخر زمان اور اظہر علی نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا اور فائنل میچ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری بلے بازی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ایک لمبے عرصے کے بعد مسلسل دوسری اوپننگ سنچری شراکت قائم کی۔

اس دوران دونوں اوپننگ بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں،پاکستان کو پہلا نقصان 128 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب اظہر علی بدقسمتی سے 59 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے تاہم فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کیلیے بابراعظم کے ساتھ ملکر 72 رنز کی شراکت قائم کی۔

فخر زمان نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد مزید جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے اپنی پہلی سنچری مکمل کی جب کہ وہ 106 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کیلیے 47 رنز جوڑے لیکن شعیب ملک بھنیشورکمار کی گیند پر غلط شارٹ مارتے ہوئے کیچ دے بیٹھے، وہ صرف 12 رنز ہی بناسکے جس کے بعد محمد حفیظ نے بابر اعظم کا ساتھ دیا لیکن کچھ ہی لمحوں بات بابراعظم 46 رنز کی اننگز کھیل کر یووراج سنگھ کو کیچ دے بیٹھے۔

اختتامی اوورز میں محمد حفیظ اور عماد وسیم نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار چھکے رسید کیے اس دوران محمد حفیط نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 57 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ عماد وسیم 25 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کے دونوں ٹاپ اسپنرز روینڈرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون آج مہنگے بولر ثابت ہوئے اور دونوں کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آئی جب کہ بھنیشور کمار، ہاردک پانڈیا اور کیدار جادیو ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اننگز کے بعد بات کرتے ہوئے پاکستان کے سنچری میکر فخر زمان کا کہنا تھا کہ کل پریکٹس کے بعد خود کو فٹ محسوس نہیں کررہا تھا لیکن ٹیم منیجمنٹ نے مجھے سپورٹ کیا جب کہ بھارت کے خلاف اننگز بہت انجوائے کیا اور اپنا نیچرل گیم کھیلا۔

واضح رہے بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں پاکستان کو شکست دے دوچار کیا تھا۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو ... مزید پڑھیں
بکیزکی سرفرازاحمد کوجال میں پھنسانے کی کوشش ناکام ... مزید پڑھیں
پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں بھی ... مزید پڑھیں
چوتھے ون ڈے میں پاکستان فتح کی جانب گامزن ... مزید پڑھیں
ماریا شراپووا چیمپئن بن گئیں ... مزید پڑھیں
سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کو جان سے مارنے کی ... مزید پڑھیں
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق ... مزید پڑھیں
بھارتیوں کو شکست ہضم نہ ہوئی ، آسٹریلوی ٹیم کی ... مزید پڑھیں
دورہ ورلڈ الیون ،کولنگ ووڈ پاکستان آنے کے لیے ... مزید پڑھیں
اسکردو‘دنیا کے بلند ترین سرد صحرا میں 3روزہ جیپ ریلی ... مزید پڑھیں
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے جنوبی افریقا کی ٹیمیں ... مزید پڑھیں
پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پہلی بار ... مزید پڑھیں
پاکستان کو جیت کیلیے 1 وکٹ درکار ... مزید پڑھیں
ایران نے 2018کے فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیا ... مزید پڑھیں
بھارت انتظامیہ نے فائنل میچ میں فاتح ٹیم کو ٹرافی ... مزید پڑھیں
سری لنکا کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بکیزکی سرفرازاحمد کوجال میں پھنسانے کی کوشش ناکام
پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی
چوتھے ون ڈے میں پاکستان فتح کی جانب گامزن
ماریا شراپووا چیمپئن بن گئیں
سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی
بھارتیوں کو شکست ہضم نہ ہوئی ، آسٹریلوی ٹیم کی بس پر بھارتی انتہا پسندہندووں کا پتھراو
دورہ ورلڈ الیون ،کولنگ ووڈ پاکستان آنے کے لیے آمادہ
اسکردو‘دنیا کے بلند ترین سرد صحرا میں 3روزہ جیپ ریلی اور ثقافتی میلہ جاری

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
بھارتی فلم انڈسٹری ہندو انتہا پسندوں کی زد میں
ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارت میں سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئے
کراچی(اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب مزید پڑھیں ...