اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

امریکا افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے پر رضامند، الجزیرہ کا دعویٰ

روسی ہیکرز کا امریکا میں بجلی کے نظام کو تباہ کرنے کا منصوبہ


WhatsApp
168




واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں سائبر سکیورٹی ماہرین نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سرپرستی میں وہاں کے ہیکرز نے ایک ایسا ’’سائبر ہتھیار‘‘ بنا لیا ہے جو بجلی گھروں میں نصب کمپیوٹروں کو نشانہ بنا کر بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا نظام درہم برہم کر کے پورے امریکا کو اندھیرے میں ڈبو سکتا ہے۔
اس بات کا انکشاف چند روز پہلے امریکی حکومت کو خدمات فراہم کرنے والی سائبر سیکیوریٹی فرم ’’ڈریگوس‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے جس کے کچھ حصے امریکی اخبار ’’دی واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے اپنی ایک تازہ خبر میں شائع بھی کیے ہیں۔

تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ سائبر سکیورٹی اور ہیکنگ کے امریکی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم گزشتہ سال امریکی صدارتی انتخابات میں روسی ہیکروں کی مبینہ مداخلت کی تحقیق میں مصروف ہے جبکہ اس ٹیم میں مختلف نجی اداروں سے ماہرین بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ان ہی تحقیقات کے دوران غیر متوقع طور پر انکشاف ہوا کہ گزشتہ سال یعنی 2016 میں روسی حکومت نے اپنے ہیکروں سے کچھ ایسے خاص وائرس یا ’’سائبر ہتھیار‘‘ بھی تیار کروائے تھے جن کی مدد سے کسی بھی بجلی گھر کا نظام شدید طور پر متاثر کیا جا سکے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ ’’کریش اوور رائیڈ‘‘ نامی اس وائرس کو دسمبر 2016 میں یوکرین کے بجلی گھر پر آزمایا گیا تھا جہاں اس نے بجلی گھر کے صرف ایک پیداواری یونٹ کو کامیابی سے متاثر کیا اور بجلی کی پیداوار رکوا دی۔

خدشہ ہے کہ معمولی ترمیم کے بعد یہی وائرس امریکی بجلی گھروں کو بھی ناکارہ بنانے میں استعمال کیا جاسکے گا کیونکہ دنیا بھر میں بجلی گھروں سے منسلک کمپیوٹر اور ان پر چلنے والے پروگرام کم و بیش ایک ہی جیسے ہوتے ہیں۔ اس خدشے کو یوں بھی تقویت پہنچتی ہے کیونکہ حالیہ برسوں کے دوران امریکی اہداف کو نشانہ بنانے میں روسی ہیکروں کی دلچسپی مسلسل بڑھتی جارہی ہے جو امریکی نقطہ نگاہ سے شدید خطرے والی بات ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی اس خبر پر اب تک امریکا کی نیشنل سیکیوریٹی ایجنسی اور دوسرے متعلقہ اداروں نے کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا جبکہ ساتھ ہی ساتھ روس کی جانب سے امریکی بجلی گھروں پر سائبر حملوں کا معاملہ بھی صرف ایک امکان کی صورت موجود ہے۔ البتہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ یہ امکان کب، کیسی اور کس حد تک خطرناک حقیقت کا رُوپ دھار لے۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں ناکام رہا، امریکی ... مزید پڑھیں
امریکا اور چین کے درمیان نئی معاشی جنگ چھڑ گئی ... مزید پڑھیں
ٹرمپ کو پاگل کہنے پر امریکی سیکریٹری دفاع کی برطرفی ... مزید پڑھیں
جسم فروش خواتین کی ’سیریل کلنگ‘ میں ملوث امریکی فوجی ... مزید پڑھیں
امریکا میں سمندری طوفان ’فلورنس‘ سے ہلاکتیں 13 ہوگئیں ... مزید پڑھیں
امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، متعدد افراد ہلاک ... مزید پڑھیں
امریکا میں سمندری طوفان ’فلورنس‘ کے باعث لاکھوں افراد کی ... مزید پڑھیں
کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے بیوی سمیت ... مزید پڑھیں
ہمارے فوجی کو سزا ہوئی تو عالمی عدالت کے ججز ... مزید پڑھیں
ایٹمی میزائلوں کی نمائش نہ کرنے پر ٹرمپ کا شمالی ... مزید پڑھیں
امریکا نے شام پر ممنوعہ فاسفورس بم گرائے، روس ... مزید پڑھیں
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سےفارغ کردیا گیا ... مزید پڑھیں
امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن تیسرے روز میں داخل ... مزید پڑھیں
ٹرمپ انتظامیہ نے سیکیورٹی امداد بند کرکے پاکستان کی تذلیل ... مزید پڑھیں
امريكا ميں سکھوں کی عبادتگاہوں ميں بھارتی سفارتكاروں كے داخلے ... مزید پڑھیں
امریکی صدر کی ملکیت ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
امریکی تاریخ کا ہولناک سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا
امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں ناکام رہا، امریکی سروے
امریکا اور چین کے درمیان نئی معاشی جنگ چھڑ گئی
ٹرمپ کو پاگل کہنے پر امریکی سیکریٹری دفاع کی برطرفی کا امکان
جسم فروش خواتین کی ’سیریل کلنگ‘ میں ملوث امریکی فوجی گرفتار
امریکا میں سمندری طوفان ’فلورنس‘ سے ہلاکتیں 13 ہوگئیں
امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، متعدد افراد ہلاک
امریکا میں سمندری طوفان ’فلورنس‘ کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی
کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے بیوی سمیت 5 افراد ہلاک
ہمارے فوجی کو سزا ہوئی تو عالمی عدالت کے ججز کو گرفتار کرلیں گے، امریکی دھمکی

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
یوتھ اولمپکس؛ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے امریکی حریف کو شکست دے دی
بیونس آئرس(ویب ڈیسک) پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے یوتھ اولمپکس مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
کنگنا کا ایک بارپھرکرن جوہرپروار
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں تیزی سے مقبول ہوتی ’می مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
کراچی(ویب ڈیسک) رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ مزید پڑھیں ...