اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے

موٹر وے رن ویز “شاباش نواز شریف


WhatsApp
461




کیا آپ جانتے ہیں پاکستانی موٹر ویز ممکنہ جنگ میں پورے ملک کا دفاع کرنے اور جنگ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔یہ فضائیہ کو ایک بہترین سہولت کار کے طور پر دشمن پر حملہ آورہونے اور ہدف سے قریب تر ہونے میں ایسی مثال پیش کرتی ہیں جس کا اعزاز سوائے پاکستان کے دنیا کے کسی اور ملک کو نہیں ۔اگرچہ روس،امریکہ ،جرمنی،چین،فرانس جیسے درجنوں ملک بھی سڑکوں کو ائر بس اور جنگی طیاروں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں لیکن انہیں جغرافیائی طور پر اتنا برا دشمن نصیب نہیں ہوا جتنا پاکستان کے مقدر میں لکھا ہوا ہے لہذا پاکستان خطے میں جس جگہ موجود ہے اسے چہار اطراف سے ملک کی حفاظت کرنے کے لئے اپنی سڑکوں کو جنگی حالات میں رن وے بنانا پڑسکتا ہے اور پاکستان ہر طرح کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کام کرچکا ہے۔
جنگ عظیم دوئم کے بعد جب جرمنی میں موٹروے ٹائپ سڑک کی تعمیر کرکے اسکو فضائی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیاتو جنگوں کا سامنا کرنے والے کئی ملکوں نے بھی اس فارمولے کے تحت جہاں اپنے ملک میں بڑی اور وسیع سڑکیں تعمیر کرکے ترقی کے پہیے کو گھمادیا وہاں یہ موٹر ویزانکے جنگی طیاروں کے لئے بہترین رن وے ثابت ہونے لگیں لہذا جس ملک میں بھی اب کم از کم تین رویہ سڑکیں تعمیر ہوتی ہیں انکا معیاراور ڈیزائن بھی اس ضرورت کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتا ہے۔پاکستان میں 92ء میں میاں نواز شریف نے لاہور سے اسلام آباد تک 375 کلومیٹرطویل موٹروے تعمیر کرائی۔کتنی ستم ظریفی کی بات ہے کہ نیا پاکستان بنانے اور پاکستان کو بدلنے کا دعویٰ کرنے والوں نے نوازشریف کے اس کام اور ویژن کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔۹۲ء سے اب تک ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔حالانکہانکی یہ قومی خدمت پاکستان کاصدقہ جاریہ ہے اوراسے قوم اور دفاعی ماہرین بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سڑکوں کی تعمیرکے حوالے سے شریف برادران کا یہ وژن ہمیشہ واضح رہاہے کہ ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھا کر دورافتادہ شہروں کا تعلق جوڑ کر سفر کو آسان بنایااور اقتصادی ترقی کو رواں کیا جاسکتا ہے جبکہ یہی موٹر ویز پورے ملک کے دفاعی حصارمیں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔دنیا میں پاکستان اس حوالے سے واحد ملک نظر آتا ہے جس نے ملک بھر کو موٹر ویز کی صورت میں رن ویز دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس میں اسے کامیابی حاصل ہوچکی ہے۔الحمد اللہ اس وقت پاکستان میں10سے زائد M2 (موٹر ویز) ، شمالی علاقوں کی 71 E ایکسپریس روڈزموجود ہیں جو اپنے تجارتی اور دفاعی اعتبار سے پاکستان کے مضبوط انفراسڑکچر اور منصوبندی کی گواہی دیتی ہیں۔پاکستان کو 2018ء تک 3000ہزار کلومیٹر موٹر ویز اور ایکسپریس ویز سے منسلک کردیا جائے گا جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ چاروں صوبوں کا موٹر ویز سے منسلک ہونا کس قدر فائدہ مند ثابت ہوگا ۔
اس کا ایک منظر تو پوری دنیا نے دیکھ لیاہے۔لاہور کے پہلو میں کالا شاہ کاکو سے شیخوپورہ موٹر وے پر جنگی طیاروں کی لینڈنگ کے دلنشین جذبوں نے پوری قوم کے جذبوں کو بیدار کردیا ہے۔ جنگی حالات میں موٹر وے دنیا کی مایہ ناز فضائیہ پاکستان ائر فورس کے شاہینوں کی صوابدید پر ہوگی جہاں وہ وہ طیارے لینڈ کریں گے،انکی فیلونگ ہوگی اور انہیں مسلح کرکے دوبارہ فضا کے سپرد کیا جاسکے گا۔بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے موٹر وے فی الحال جزوی طور پربڑے رن وے کی صورت اختیار کرچکی ہے۔پاک فضائیہ نے موٹروے پر ایک بار پھر ریہرسل شروع کردی ہے ،اس سے قبل 2000ء،2005ء اور 2010ء میں بھی فضائیہ نے موٹر وے پر کامیاب لینڈنگ،فیولنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا تھا جس کے بعد ملک میں مزید موٹر ویز تعمیر کرنے کا خیال عملی صورت اختیار کرگیا۔موٹر وے پرپاک فضائیہ کی ریہرسل نے بھارت کا منہ بند کردیا تھا اور اس نے پندرہ سال بعد دہلی کے قریب ایکسپریس وے پر اپناجیٹ طیارہ اتارنے کی ناکام کوشش کی تھی۔جس پر بھارتی فضائی کو کھلی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
دفاعی اعتبار سے دیکھا جائے توموجودہ ’’موٹر وے رن ویز ‘‘ کے بعد پاکستان کو بھارتی فضائیہ پر تیزی سے حملہ کرنے اور اسکے حملوں کو ناکام بنانے میں بالادستی حاصل ہوچکی ہے اور یہ بات بھارت اور اسکے حواری بھی جانتے ہیں کہ پاکستان جہاں اپنے 139سول ائرپورٹس اور ۱۷ سے زاید ائر بیسز کی وجہ سے فضائی حملوں میں اپنا وسیع نیٹ ورک رکھتا تھاوہاں’’موٹر وے رن ویز‘‘ کے تصور کے بعد تو بھارتی شہروں پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پروازوں کو روکنا ناممکن ہوجائے گا۔یہی وجہ ہے کہ بھارت پاکستان کو محدود پیمانے کی جنگ کی بھی دعوت نہیں دے سکتا ،یہ محض اسکی گیڈر بھبکیاں ہیں۔بھارت کے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی صلاحیت اور فضائی بالادستی دیکھنے کے بعدہی پاکستان کے ساتھ جنگ نہ کرنے کا مشورہ دیاہے اور اپنے وزیراعظم سے کہا ہے کہ سرحدوں پر جنگ کرنے سے بھارت کے لئے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی۔لیکن پاکستان کے آرمی چیف کا بیان بڑا واضح ہے کہ دشمن نے کوئی شرارت کی توپاک فوج اس کے گھر میں پہنچ کر اسکا منہ توڑنے کیصلاحیت رکھتی ہے اور۔۔۔انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔




WhatsApp




متعلقہ خبریں
افغان باقی، کہسار باقی ... مزید پڑھیں
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ ... مزید پڑھیں
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
اسرائیلی تاریخ ... مزید پڑھیں
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون ... مزید پڑھیں
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں ... مزید پڑھیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار ... مزید پڑھیں
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ ... مزید پڑھیں
یہ رہی تمہاری تلاش ... مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کے اجلاس کی روداد ... مزید پڑھیں
القدس اپنے محافظ کی تلاش میں ... مزید پڑھیں
یوم یکجہتی کشمیر کا تاریخی تعاقب و اہمیت ... مزید پڑھیں
بنیادی حقوق کا’’سراب‘‘ ... مزید پڑھیں
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ... مزید پڑھیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
افغان باقی، کہسار باقی
اقلیتوں کا عالمی دن۔۔۔تجزیہ
ارض حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
سانپ اور سیڑھی کا کھیل
اسرائیلی تاریخ
آسیہ" نامی عیسائی عورت اور ہمارا قانون
ارضِ حرمین پر منڈلاتی گھٹائیں
حکمرانوں کے تابناک اور روشن کردار
فاطمہ بنت پاکستان کا مقدمہ

مقبول خبریں
بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے:وزیراعظم
اس ہندوستانی نے 39 بار کیا پیار، 39 بار کی شادی اور ہیں 101 بچے
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
شاہ سلمان کی آمد ۔۔۔بہار کی آمد
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
انسانی نظامِ ہاضمہ میں 2000 نئی اقسام کے بیکٹیریا دریافت
وہ خاتون جس کا پیشہ ہی بچے پیدا کرنا ہے
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
اپنے بچوں کو اٹھا کر پھرنے والا باہمت پرندہ
پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
محمد بن سلمان نے ولی عہدی تک کا سفر کیسے طے کیا اور اب تک ان کی حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں فائرنگ کرکے 3 افراد کوقتل کرنے والے حملہ آورکی ہلاکت کی تصدیق

سپورٹس
پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مزید پڑھیں ...
مذہب
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں ...
بزنس
سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی مزید پڑھیں ...