اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گی

ہائی بلڈ پریشر،ایک خاموش قاتل


WhatsApp
67






لاہور(نیوز ڈیسک)بلڈ پریشر کیا ہے؟ جب دل دھڑکتا ہے تو خون جسم میں گردش کرتا ہے اور اِسے مطلوب توانائی اور آکسیجن مہیا کرتا ہے،خون، گردش کے دوران نسوں کی دیواروں پر جو دبائو ڈالتا ہے اس کو بلڈ پریشر کہتے ہیں۔ بلڈ پریشر کا ایک مخصوص حد تک ہونا انسانی زندگی کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے ۔ کسی بھی عمر کے ایک صحت مند آدمی کا بلڈ پریشر 140/90 سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، بلڈ پریشرجب متواتر اِس خاص حد سے زیادہ ہو تو اِس کا علاج ضروری ہے،کم بلڈ پریشر نہ بیماری ہے اور نہ ہی اس کے علاج کی ضرورت ہے،البتہ بعض بیماریوں مثلاً دست یا بہت زیادہ پسینہ نکلنے سے بلڈ پریشر وقتی طور پر کم ہو سکتا ہے ، اس وقت اس کے علاج کی بھی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔بلڈ پریشر کو جاننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اس کی پیمائش کی جائے،اس کی پیمائش کے لیے پہلے مرکری (پارے) والا آلہ بہتر تصور کیا جاتا تھا لیکن اب اس کی پیمائش گیج والے یا ڈیجیٹل آلوں سے بھی کی جاتی ہے ۔ بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد (جواں سال) افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں اور یہ تعداد سال 2025ء تک 150 کروڑ سے بھی تجاوز کر جائے گی،دوسرے لفظوں میں 29 فیصد جوان افراد اس کا شکار ہوں گے ۔ نیشنل ہیلتھ سروے کے مطابق اس وقت پاکستان میں بھی 18 فیصد جوان افراد اس مرض کا شکار ہیں جبکہ 45 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں یہ تعداد 33 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ بدقسمتی سے آگہی نہ ہونے کی وجہ سے 50 فیصد افراد میں اس مرض کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی جبکہ تشخیص کے بعد بھی صرف 12.5 فیصد افراد کا ہی علاج ہو رہا ہے،اسی وجہ سے پاکستان میں اس مرض کے باعث سالانہ شرح اموات ایک لاکھ میں 22.6 تک پہنچ چکی ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر (ہائپر ٹینشن )اور پیچیدگیاں بلڈ پریشر جب متواتر ایک خاص حد (140/90) سے زیادہ ہو تو اسے ہائپر ٹینشن کہتے ہیں ۔ عام حالات میں اس کی کوئی علامت نہیں ہوتی، بلڈ پریشر چیک کروانے پر ہی اس کا پتہ چل سکتا ہے،اسی لیے اسے خاموش قاتل بھی کہتے ہیں ۔ مختلف تکالیف جیسے سر درد، گھبراہٹ یا جسم درد کی صورت میں بلڈ پریشر وقتی طور پر بڑھ سکتاہے ، جو جسم کا عمومی ردِعمل ہے۔ اس لیے اس دوران بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو ہائپر ٹینشن نہیں کہتے،دو سے چار ہفتوں تک بلڈ پریشر کی مسلسل چیکنگ سے ہی یہ اندازہ ہو سکتا ہے کہ مریض کا بلڈ پریشر وقتی تکلیف سے بڑھا ہے یا اسے واقعی ہائپر ٹینشن کا عارضہ لاحق ہے۔ اگر مناسب علاج نہ کیا جائے تو ہائی بلڈ پریشر بہت سی پیچیدگیوں جیسے دل کا دورہ ، گردوں اور بینائی کی خرابی ، فالج کی صورت میں مستقل معذوری اور خون کی نالیوں کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے،جس سے صحت کے لیے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ ہائپر ٹینشن کا علاج ہائی بلڈ پریشر کے عارضہ کی تشخیص کے بعد اگر بلڈ پریشر بہت زیادہ نہیں ہے تو ابتداء میں اس کا علاج بغیر دوائوں کے کیا جاتا ہے ۔ اس کے لیے تین تدابیر اختیار کی جاتی ہیں جو بالعموم آدھے سے زیادہ لوگوں کو دوائی سے بے نیاز کر دیتی ہیں،پہلی نمک کم یا بند کرنا،دوسری وزن کم کرناجبکہ تیسری باقاعدگی سے ورزش عام قاعدے کے مطابق اگر مذکورہ اقدامات تین چار ماہ تک کامیابی کے ساتھ اختیار کرنے کے باوجود بلڈ پریشر کم نہیں ہو تا تو پھر دوائی شروع کرنی پڑتی ہے اور دوائی ایک مرتبہ شروع ہو جائے تو اسے زندگی بھر لینے کی ضرورت ہوتی ہے، جب تک کہ آپ کا ڈاکٹر اسے کم یا بند نہ کرے یا کچھ اور تجویز نہ کرے۔ دوائی کے دوران بھی نمک سے پرہیز ، وزن کم کرنے اور ورزش کا اہتمام دوائی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ تمباکو نوشی اوردیگر منشیات کے استعمال سے اجتناب بھی بلڈ پریشر کے مریض کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ تمباکو نوشی اور منشیات امراض دل کا بڑا سبب ہیں۔علاوہ ازیں نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی کے معمولات میں میانہ روی، غصہ و اشتعال سے اجتناب، کھانے میں اعتدال، سہل پسندی سے گریز یقینا ہمارے داخلی نظام کی درستگی ،سکونِ قلب اور بلڈ پریشر کو معمول میں رکھنے کے لیے مفید اور معاون ہوسکتے ہیں۔

WhatsApp



متعلقہ خبریں
نماز کمر کے درد سے نجات دلاتی ہے: برطانوی ماہرین ... مزید پڑھیں
ہائی بلڈ پریشر،ایک خاموش قاتل ... مزید پڑھیں
دہی کے استعمال سے بڑھاپے میں ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، ... مزید پڑھیں
بالوں پر بغیر کچھ لگائے سفید بال پھر سے کالے ... مزید پڑھیں
’ٹیلکم پاؤڈر سے کینسر ہوا‘، عدالت نے جانسن اینڈ جانسن ... مزید پڑھیں
سیگریٹ نوشی: ہر 8 سیکنڈ میں ایک شخص موت کا ... مزید پڑھیں
ادرک کی چائے میں چُھپے صحت کے راز ... مزید پڑھیں
دائٹ کوک عام کوک سے اتنی خطرناک ،کسی نے سوچا ... مزید پڑھیں
کیلا غذا ئی خوبیوں کے اعتبار سے قیمتی پھل قرار ... مزید پڑھیں
چست جینز پہننے والے خبردار،ٹانگ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ... مزید پڑھیں
سگریٹ نوشی آپ کو پاگل بنا سکتی ہے: تحقیق ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
نماز کمر کے درد سے نجات دلاتی ہے: برطانوی ماہرین
ہائی بلڈ پریشر،ایک خاموش قاتل
دہی کے استعمال سے بڑھاپے میں ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، تحقیق
بالوں پر بغیر کچھ لگائے سفید بال پھر سے کالے سیاہ کرنے کا آسان ترین آزمودہ قدرتی نسخہ
’ٹیلکم پاؤڈر سے کینسر ہوا‘، عدالت نے جانسن اینڈ جانسن کو گیارہ کروڑ جرمانہ کر دیا
سیگریٹ نوشی: ہر 8 سیکنڈ میں ایک شخص موت کا شکار
ادرک کی چائے میں چُھپے صحت کے راز
دائٹ کوک عام کوک سے اتنی خطرناک ،کسی نے سوچا بھی نہ تھا
کیلا غذا ئی خوبیوں کے اعتبار سے قیمتی پھل قرار
چست جینز پہننے والے خبردار،ٹانگ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے

مقبول خبریں
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت ہوچکی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

سپورٹس
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے جنوبی افریقا کی ٹیمیں خرید لیں
لاہور (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ہالی ووڈ اداکارہ سٹیفینی ڈیوس کی قابل اعتراض ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی
ممبئی (ویب ڈیسک )ہالی ووڈ کی اداکارہ سٹیفینی ڈیوس کی انتہائی قابل مزید پڑھیں ...
مذہب
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل مزید پڑھیں ...
بزنس
دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر 33425ٹن ہوگئے
کراچی /نیویارک(ویب ڈیسک)دنیا میں سونے کے آفیشل ذخائر33425ٹن ہوگئے، ورلڈ گولڈ کونسل مزید پڑھیں ...