اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب

’بچہ پید اکرنے کی کوشش میں 16 مرتبہ میرا حمل ضائع ہوا لیکن پھر ؟


WhatsApp
568




لندن (نیوز ڈیسک) اسقاط حمل کا دکھ کسی عورت کو ایک بار بھی جھیلنا پڑے تو عمر بھر وہ اس کا درد بھلا نہیں پاتی لیکن برطانوی لڑکی کیلی ووڈ کی بدقسمتی دیکھئے کہ انہیں اس دردناک تجربے سے 16 بار گزرنا پڑا۔ کیلی کے صبر اور ثابت قدمی کو بھی سراہنا پڑے گا کہ اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اولاد کیلئے پرامید رہیں۔ بالآخر قدرت نے ان کی آزمائش ختم کی اور گزشتہ سال اکتوبر میں ان کے ہاں ایک خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیمبرج شائر سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ کیلی کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار 16 سال کی عمر میں حاملہ ہوئیں لیکن ان کا یہ حمل ضائع ہوگیا۔ اس کے بعد اگلے 10 سال کے دوران وہ بار بار حاملہ ہوئیں لیکن ہر بار نتیجہ اسقاط حمل کی صورت میں نکلا۔ وہ کہتی ہیں کہ جب 15ویں بار ان کا اسقاط حمل ہوا تو ان کی امید دم توڑنے لگی اور وہ سوچنے لگیں کہ شاید عمر بھر اولاد کی نعمت سے محروم رہیں گی۔ خوش قسمتی سے انہی دنوں ڈاکٹروں نے ان کے سنگین مسئلے کی اصل وجہ کا پتہ چلالیا۔ دراصل یہ اندرون رحم زخم تھے جن کی وجہ سے ان کا حمل برقرار نہیں رہتا تھا اور ہر ممکن احتیاط کے باوجود انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوری طورپر ان کے اندرونی زخموں کا علاج شروع کر دیا۔ زخم مندمل ہوتے ہی وہ 17ویں بار حاملہ ہوئیں اور حمل کی مدت بخیر و عافیت مکمل ہونے پر ان کے ہاں بیٹے نے جنم لیا، جس کا نام ریگی رکھا گیا ہے۔

کیلی نے اپنی زندگی میں آنے والی انمول خوشی کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ”مجھے اولاد کی تمنا تھی اور میں اپنے بچوں کے پے در پے ضائع ہونے پر بہت رویا کرتی تھی لیکن جب بالآخر ریگی میری بانہوں میں آیا تو میرے سب غم ختم ہوگئے۔ یہ میری زندگی کا شاندار ترین لمحہ تھا اور اس نے گزشتہ 10 سال کی تمام تکلیفیں بھلادیں۔ میں رائل لندن ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے پتہ چلایا کہ میرے مسائل کی اصل وجہ اندرونی زخم تھے۔ یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ زخم کیوں بنے تھے لیکن بہرحال ڈاکٹروں نے انہیں ٹھیک کردیا۔ اس کے بعد بھی مجھے خدشات لاحق تھے لیکن قدرت نے میری مدد کی اور اس بار سب کچھ بخیر و عافیت ہوا۔ آخر میں ’ایمنی اوٹک فلوئیڈ‘ کا مسئلہ ضرور لاحق ہوا لیکن شکر ہے کہ ایمرجنسی آپریشن کے ذریعے میرے بچے کی پیدائش بحفاظت ہوگئی۔ وہ لمحہ جب میں نے اسے اپنی بانہوں میں تھاما ناقابل یقین تھا۔ میں خود کو بے حد خوش قسمت محسوس کرتی ہوں۔ میرا بیٹا بہت خوش مزاج ہے اور ہر وقت مسکراتا رہتا ہے۔ اس نے میری زندگی مکمل کردی ہے۔“


WhatsApp




متعلقہ خبریں
مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی سزا ، فرانس کی ... مزید پڑھیں
امریکی خاتون عسکری رضاکار کی حلف برداری میں مذاق کی ... مزید پڑھیں
ٹیلنٹ کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں : اداکارہ و ... مزید پڑھیں
شاید ماڈلنگ کی تاریخ میں پہلی بار حجاب میں شیمپو ... مزید پڑھیں
معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کراچی میں انتقال ... مزید پڑھیں
برطانیہ میں ہزاروں عورتیں اپنا دودھ سوشل میڈیا کے ... مزید پڑھیں
بھارت میں افغان لڑکی جسم فروشی کے لیے کیسے پہنچی ... مزید پڑھیں
ہم جسم فروش خواتین مسلسل ایک دوسرے کو یہ بتاتی ... مزید پڑھیں
امریکہ میں3 ہم شکل بہنوں نے ایک ہی وقت ، ... مزید پڑھیں
برطانوی سفارتکار بیروت میں نامعلوم افراد نے عصمت ریزی کے ... مزید پڑھیں
مریم نواز دنیا کی 11 مضبوط ترین خواتین میں شمار ... مزید پڑھیں
بلاول سے شادی کی خواہش لیے لڑکی گیلانی ہاؤس پہنچ ... مزید پڑھیں
مس عراق کی سیلفی نے اہل خانہ کو وطن چھوڑنے ... مزید پڑھیں
جلد کی حفاظت کریں ، اسے دلکش بنائیں ... مزید پڑھیں
بھارت میں ایک اور ہولناک واقع 10 سالہ ... مزید پڑھیں
بیوہ سے شادی کرنے پر 2 لاکھ کا انعام ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی سزا ، فرانس کی شہریت سے محروم
امریکی خاتون عسکری رضاکار کی حلف برداری میں مذاق کی ویڈیو وائرل
ٹیلنٹ کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں : اداکارہ و ماڈل ماہ جبین شاہ
شاید ماڈلنگ کی تاریخ میں پہلی بار حجاب میں شیمپو کا اشتہار
معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کر گئیں
برطانیہ میں ہزاروں عورتیں اپنا دودھ سوشل میڈیا کے ذریعے ضرورت مند ماؤں کو دینے لگیں
بھارت میں افغان لڑکی جسم فروشی کے لیے کیسے پہنچی
ہم جسم فروش خواتین مسلسل ایک دوسرے کو یہ بتاتی ہیں کہ کون سا گاہک کتنا ۔۔۔۔
امریکہ میں3 ہم شکل بہنوں نے ایک ہی وقت ، ایک ہی جگہ شادی کرلی

مقبول خبریں
انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری، انتخابی نشان کی بھی الاٹمنٹ
ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ماہ نور بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
انسانی جسم میں 2 دماغ ہوتے ہیں،ماہرین کاانکشاف
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
دو سورج نگلنے والا بلیک ہول
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
اوپننگ میں 17واں تجربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا
عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر ہفتہ 9 جون 2018 لاہور: گزشتہ 6 مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
ماہ نور بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...