اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون

اسلامی ملٹری اتحاد کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا


WhatsApp
254




امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس  نے وسطی ایشیا اور اس کے اطراف کے خطوں میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو 'شکست' دینے کے لیے سعودی کوششوں کو سراہا ہے۔
واشنگٹن میں موجود امریکی محمکہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے تدارک کے لیے بنایا جانے والا مسلم ممالک کا اتحاد ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے کہا، 'ہم دیکھ رہے ہیں کہ خطے کے ممالک ایران کی جانب سے پیدا کیے جانے والے انتشارمیں رکاوٹ اور عدم استحکام کی روک تھام کی کوشش کر رہے ہیں'۔

پینٹا گون کے مطابق سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز السعود اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے علاقائی سیکیورٹی، یمن کے ساتھ امن مذاکرات اور خطے میں ایرانی اثرو رسوخ کو ختم کرنے کے حوالے سے سعودی کردار کی تعریف کی۔

امریکی سیکریٹری دفاع نے سعودی عرب کی جانب سے اردن میں موجود شامی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال، انہیں فراہم کی جانے والی روزمرہ اشیاء اور مصر کو دی جانے والی امداد کو سراہا۔

انہوں نے کہا، 'یہ واضح ہے کہ ایک اہم موقع پر سعودی عرب دنیا کے اس اہم خطے میں استحکام لانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے'۔

ایران کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں جیمز میٹس نے کہا، 'ایران کا اثر پورے خطے میں محسوس کیا جارہا ہے جیسا کہ اس نے لبنان میں ایک مسلح ملیشیا تیار کی، شام میں اپنی فوجیں اتاریں اور بشار الاسد کومصوم بچوں کے قاتل کو اقتدار میں رکھنے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے'۔

ان کا کہنا تھا، 'آپ دیکھیں کہ اگر خطے میں کہیں بھی انتشار ہے تو آپ وہاں ایران کو پائیں گے'،
واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے 34 ملکی اتحاد فوجی کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اسلامی فوج کے اس اتحاد کی سربراہی پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کر رہے ہیں۔

تاہم یمن کے خلاف جنگ میں سعودی فوجیوں کی شمولیت نے اس اتحاد کو متنازع بنا دیا ہے جبکہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مقصد کو سراہا ہے۔
یمن کے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں جیمز میٹس نے کہا کہ ہمارا مقصد اس تنازع کو اقوام متحدہ کے ثالثی مذاکرات کی طرف لے جانا ہے تاکہ اس کے حل کو یقینی بنایا جائے۔تاہم انہوں نے ایران کو یمن میں مشکلات پیدا کرنے کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔

ان کا کہنا تھا، 'ایرانی اثرو رسوخ، اس کی امداد اور فرانسیسی، امریکی اور آسٹریلوی نیوی کی جانب سے پکڑے جانے والے ہتھیاروں سے ظاہر ہے کہ ایران نے ایک مرتبہ پھر مدد کی ہے'۔

امریکی سیکریٹری دفاع نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ ایران کی جانب سے ایک اور ریاست کو غیر مستحکم کرنے اور حزب اللہ جیسی تنظیم بنانے سے روکنے کے لیے مل کر کام کریں۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس پیرس میں ... مزید پڑھیں
پاکستان مخالف پراپیگنڈہ آپریشنز کابل سے چلائے جانے کا انکشاف ... مزید پڑھیں
آرمی چیف کا دورہ ماسکو , پاکستان ، روس کا ... مزید پڑھیں
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت ... مزید پڑھیں
کشمیری لڑکی کے ریپ کامقدمہ لڑنے والی وکیل دپیکا سنگھ ... مزید پڑھیں
پاکستانی بحریہ نے آسٹریلوی خاندان کو بال بال بچالیا، کس ... مزید پڑھیں
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ’گُڈ فرائیڈے‘ کی تقریبات ... مزید پڑھیں
افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششوں کے سلسلے میں ... مزید پڑھیں
طالبان کے مطابق ایران نے افغانستان میں عباسی کی تقریب ... مزید پڑھیں
رام مندر کے خلاف فیصلہ آیا تو انڈیا میں شام ... مزید پڑھیں
انڈیا پر خالصتان کا غیر ملکی بھوت ... مزید پڑھیں
پاکستان کو دہشت گردوں کی ‘واچ لسٹ’ میں ڈالنے کی ... مزید پڑھیں
پاک فوج کو گرفتاری دینے والے ٹی ٹی پی کے ... مزید پڑھیں
افغان طالبان کا امریکی عوام کے نام خط ... مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ کا ایک اور معاشقہ سامنے آگیا ؟ ... مزید پڑھیں
ہندوستان کا چاہ بہار کی آڑ میں خفیہ منصوبہ بے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس پیرس میں شروع
پاکستان مخالف پراپیگنڈہ آپریشنز کابل سے چلائے جانے کا انکشاف , ہاؤس نمبر 644، سٹریٹ نمبر 11،کابل ، تہلکہ خیز انکشافات
آرمی چیف کا دورہ ماسکو , پاکستان ، روس کا فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق
مجھے را نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اذیت پہنچاؤ۔۔بلوچ صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف
کشمیری لڑکی کے ریپ کامقدمہ لڑنے والی وکیل دپیکا سنگھ کو قتل کر نے دھمکیاں
پاکستانی بحریہ نے آسٹریلوی خاندان کو بال بال بچالیا، کس جگہ اچانک مدد کے لئے پہنچ گئی؟
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ’گُڈ فرائیڈے‘ کی تقریبات
افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششوں کے سلسلے میں ازبکستان میں کثیر ملکی کانفرنس شروع
طالبان کے مطابق ایران نے افغانستان میں عباسی کی تقریب پر حملے کا حکم دیا

مقبول خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
گٹھیا کے مرض کی 2 سال پہلے پیش گوئی کرنے والا بلڈ ٹیسٹ
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
پہلا خلائی شوپیس اس سال اکتوبر میں مدار میں بھیجا جائے گا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...