اردو | العربیہ | English



اردو | العربیہ | English

چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون

مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ


WhatsApp
497







(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مذہب سے منسلک آمدنی گوگل اور ایپل کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ ہے۔عقائد سے منسلک معیشت امریکا کی دس بڑی کمپنیوں سے زائد اور پندرہ ملکو ں کی مجموعی معیشت کے برابر ہے۔

برطانوی اخبار’گارجین‘ کے مطابق امریکا میں مذہب سے منسلک معاشی امور سے حاصل آمدنی سالانہ ایک عشاریہ دو ٹریلین ڈالر ہے جو امریکا کی دس سرفہرست ٹیکنالوجی فرم کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ ہے اور دنیا کی 15بڑی قومی معیشتوں کے مساوی ہیں۔

تاہم یا د رہے آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق برٹش انگلش میں ایک ٹریلین دس لاکھ کھرب کے برابر ہے یعنی ایک ساتھ 18صفر لگادیئے جائیں اور امریکن انگلش میں ایک ٹریلین دس کھرب کو کہتے ہیں،یعنی ایک ساتھ 12صفر لکھے جاتے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مذہب اور عقائد سے منسلک کاروبارسے حاصل آمدنی امریکا کی ایپل،گوگل اورایمزون سمیت دس بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ ہے۔

امریکی معاشرے میں مذہب کی سماجی و اقتصادی شراکت کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس میںطبی سہولیات، اسکول، ڈے کئیر اور خیراتی اداروںسمیت مذہبی ادارے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ میڈیا بھی مذہبی پس منظر کے ساتھ کاروبار میں شامل ہے ۔ اس کاروبار میں یہودیوں کی کھانے کی اشیا،حلا ل فوڈ مارکیٹ،سماجی اور رفاعی پروگرام اور مختلف اجتماعات بھی شامل ہیں۔

امریکا میں تین لاکھ44ہزار سے زائد مذہبی عبادات کے لئے اجتماعات ہوتے ہیںجس سے ہزاروں افرادکاروزگار وابستہ ہے،ان اجتماعات میںاربوں ڈالر مالیت کی اشیا فروخت اور خدمات پیش کی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی نصف آبادی تقریباً پندرہ کروڑ افراد ان مذہبی اجتماعات کے رکن ہیں تاہم ابھی اس تعداد میں کمی ہو گئی ہے۔ گزشتہ 15 سالوں میں مذہبی تنظیموں کی طرف سے سماجی پروگراموں پراخراجات تین گنا بڑھ گئے ہیں جو نو ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔

امریکہ میں سرفہرست 50 خیراتی اداروں میں 20مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں جن کی آمدنی 45ارب30کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔رپورٹ کہتی ہے کہ انتہائی مذہبی بالغوں میں دو تہائی غریبوں کے لئے پیسے ،اشیا اور وقت کی خیرات کرتے ہیں۔

امریکا میں مذہبی معیشت کے تین تخمینے لگائے گئے جن میں کم از کم378ارب ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک عشاریہ دوٹریلین ڈالر ہے ، یہ سب تخمینے مذہب سے منسلک امریکیوں کی گھریلو آمدنی کی بنیاد پر کیے گئے۔ تاہم اس میں مذہبی املاک ،یا ان کے نام جائدادوں یا ان کے مادی اثاثوں کو اس شامل نہیں کیا گیا۔


WhatsApp




متعلقہ خبریں
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے ... مزید پڑھیں
متعلقہ خبریں
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
مذہب سے منسلک امریکی آمدنی، 15ممالک کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ

مقبول خبریں
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے
چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،: پینٹاگون
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
استعمای عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
گٹھیا کے مرض کی 2 سال پہلے پیش گوئی کرنے والا بلڈ ٹیسٹ
امریکہ میں ایسا بل منظور ہو گیا کہ فاحشاؤں نے ٹوئٹر کا استعمال ہی بند کر دیا، اب کون سا سوشل میڈیا استعمال ہوگا ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی بھگانے کا دیسی نسخہ؟
پہلا خلائی شوپیس اس سال اکتوبر میں مدار میں بھیجا جائے گا
شرح پیدائش پنجاب میں کتنی ہے اور خیبر پختونخوا میں کتنی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
انڈیا کی نصف آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا
ویڈیو گیلری

آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا : پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ داری سے جواب دے رہے ہیں ،عاصم باجوہ

پاکستان اورسعودی عرب حقیقی بھائی ہیں،علما اکرام مسلم امت کے اتحاد میں کردار ادا کریں:امام کعبہ

بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی

سپورٹس
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مزید پڑھیں ...
ویب ٹی وی
ٹورازم
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔
پاکستان میں خوبصورت اور دلکش مناظر کی کمی نہیں ہے۔ posted by Abdur مزید پڑھیں ...
انٹرٹینمینٹ
پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان مزید پڑھیں ...
مذہب
درود پر تنازع‘ جہلم ،مسجد کے منتظم پر توہینِ مذہب کا مقدمہ
جہلم ( ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع جہلم کی مزید پڑھیں ...
بزنس
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے مزید پڑھیں ...